اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

القرآن اکیڈمی کے بچوں کا مولانا سجاد نعمانی سے حوصلہ افزا انٹرایکشن

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
القرآن اکیڈمی کے بچوں کا مولانا سجاد نعمانی سے حوصلہ افزا انٹرایکشن
370
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کیرانہ: (پریس ریلیز)

معروف مفکر اور دانشور مولانا سجاد نعمانی القرآن اکیڈمی،کیرانه کے طلبہ کے ساتھ سوال جواب کے ایک سیشن میں کم عمر طلبہ کی فکری بلوغت پر عش عش کر اٹھے۔یہاں منعقدہ اس ملاقات میں انہیں طلبہ کے اندر جاننے کی تڑپ نے اس قدر متاثر کیا کہ وہ دوران گفتگو مسلسل اپنی حیرت آمیز خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ طلبہ نے مختلف موضوعات پر معتدد فکر انگیز سوالات کئے، جن کے مولانا نے نہ صرف اطمینان بخش جواب دیئے بلکہ ان کی ذہنی افزائش کو سراہا۔

12 سالہ محمد ارحم کے قرآن کو سمجھنے کے اُصول سے متعلق سوال کے جواب میں مولانا نے جب اس طالب علم کو احادیث اور سیرت کی روشنی میں قرآن کے مطالعے کا مشورہ دیا تو اس بچے نے مشورے سے اتفاق کرتے ہوئے موقع پر ہی کئی آیات تلاوت کیں اور کہا کہ اِن آیات قرآنی میں بھی فہم قرآن کے اُصول بیان کئے گئے ہیں۔ مولانا گفتگو کے اس مرحلے پر عش عش کر اٹھے اور بچے کی اس ذہانت اور پختگی کی جی بھر کے داد دی۔

15سالہ سمیر نے یہ جاننا چاہا کہ ہندوستان میں رہنے والی دوسری قوموں کے ساتھ مسلمانوں کا مشترکہ کم از پروگرام قرآن کی روشنی میں کیا ہونا چاہیے ؟مولانا نے بیداری کے رخ پر اس تجسس کے جواب میں کہا کہ ہر کمزور اور طاقتور کیلئے معاشی، اقتصادی سماجی اور ہر قسم کے انصاف کی فراہمی مسلمانوں کا دوسروں کے ساتھ کم از کم مشترکہ پروگرام ہونا چاہئے یعنی ہر شخص کو ہر قسم کے انصاف کی فراہمی ایک ایسا پوائنٹ ہے جس پر مسلمانوں کو تمام فرقوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

20سالہ شازیہ کا سوال تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے اِنقلاب میں خواتین کا کردار کیا تھا؟ اس کے جواب میں مولانا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے اِنقلاب میں عورتوں کا ایک فعال کردار تھا۔اس اِنقلاب میں مردوں کی طرح خواتین نے بھی اپنے لئے وضع کردہ قرآنی حدود میں رہ کر سوسائٹی کی اجتماعی تعمیر میں نہایت مثبت کردار ادا کیا۔

القرآن اکیڈمی کے ایک طالب علم کا سوال تھا کہ کیا امت کی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لا کر اُنھیں ڈیویلپ کرنے کے لئے نماز روزہ کی پابندی اور عقائد کی درستگی کافی ہے یا ہمیں اس کے علاوہ بھی کُچھ کرنا ہوگا ؟ اِس سوال کے جواب میں مولانا نے فرمایا کہ افکار و خیالات کی بلندی اور درستگی کے بغیر کوئی قوم تخلیقی کارنامے انجام نہیں دے سکتی۔القرآن اکیڈمی کیرانه کے طلبہ کے اِن سوالات کو سن مولانا بے حد مسرور ہی نہیں حیران بھی ہوئے اور مولانا نے اس موقع پر اِن طلبہ کے ساتھ آئندہ زیادہ وقت گزارنے کا وعدہ کیا۔

اس موقع پر اکیڈمی کی سولہ سالہ طالبہ حبیبہ شمسی نے مولانا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتی ہے کہ مسلمانوں کے زوال کی سب سے بڑی وجہ ان کے اداروں کا زوال ہے جبکہ کسی بھی قوم کو برے وقتوں میں سنبھالا دینے کے لئے اس کے پاس طاقتور اِدارے ہونے چاہئیں۔ بصورت دیگر وہ قوم ذلت کے گڑھے میں گر کر رہتی ہے۔ ایسے میں مسلمانوں کو دوبارہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ آج اُن کے ذہین اور قابل افراد قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہر میدانِ میں طاقتور ادارے قائم کریں ۔ مولانا حبیبہ کی اس سوچ سے بے حد نتاثر ہوئے۔القرآن اکیڈمی کی جانب سے سوال جواب کے اِس سیشن میں شہر کے معتدد عمائدین نے شرکت کی۔اکیڈمی کی جانب سے مولانا کا استقبال مفتی اطہر شمسی ،واجد منصوری ،زاہد منصوری ،مولانا محمد طاہر امام جامع مسجد وغیرہ نے کیا۔اس موقع پر مولانا کی خدمت میں ایک مومینٹو بھی پیش کیا گیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN