کابل:(ایجنسی)
طالبان کےاعلی سطحی وفد کی ملاشہاب الدین دلاورکی سربراہی میں سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار سےملاقات ہوئی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفد میں ملاخیراللہ خیرخواہ اور ملاعبدالسلام حنفی بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پرطالبان رہنماؤں نےگلبدین حکمت یار کی امامت میں نماز ادا کی۔
واضح رہے طالبان اور حکمت یار ایک دوسرے کے ماضی میں دشمن رہے ہیں۔ حکمت یار پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کے بعد وہ برسوں ایران میں رہے۔ اب وہ افغانستان میں حکومت سازی میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ خبر یہ بھی ہے کہ طالبان حکمت یار،عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی کو نئی سرکار میں رکھنا چاہتے ہیں تاکہ عالمی برادری میں منظوری مل سکے۔











