اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل پر اردگان کا ایسا بیان جو اب تک کسی نے نہیں دیا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
اسرائیل پر اردگان کا ایسا بیان جو اب تک کسی نے نہیں دیا
72
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

استنبول:
فلسطینیوں اور اسرائیل کے مابین خونی تصادم دوسرے ہفتے بھی جاری ہے۔ اسرائیلی کی جانب سےے فلسطینیوں پر مظالم و شہریوں پر فضائی بمباری کی جارہی ہے تو حماس کی طرف سے راکٹ داغے جارہے ہیں ۔ دینا کے مسلم ممالک فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملے کو روکنے اور جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں کر رہے ہیں۔ ان سب کے درمیان ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کی حمایت کرنے پرامریکہ پر نشانہ سادھاہے اور کہاہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے ’ہاتھ خون‘ سے سنے ہیں۔
دراصل اردگان نے جنوری میں امریکی صدر کے عہدے کا اقتدار سنبھالنے کے بعد ہی جو بائیڈن پر سب سے سخت ریمارکس دیئے تھے۔ اردگان نے گزشتہ چند مہینوں میں واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور ایک سال تلخ تنازعات کے بعد دوسرے مغربی اتحادیوں تک پہنچنے کی کوشش کی ہے، لیکن اردگان نے فلسطین پر فضائی حملوں کے دوران اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کی اطلاعات پر یہ سخت تبصرہ کیا۔
اردگان نے اس میڈیا رپورٹ پر جوبائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ 735 ملین ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پیر کو امریکی صدر جوبائیڈن کو نشانہ بناتے ہوئے اردگان نے کہا کہ آپ اپنے خونی ہاتھوں سے تاریخ لکھ رہے ہیں۔ آپ ہمیں یہ کہنے پر مجبور کررہے ہیں کیونکہ ہم اس پر خاموش نہیں رہنے والے ہیں۔‘


اردگان نے فلسطین کے مسئلے کو اہم طور پر اٹھانے کے کے سبب پورے مشرق وسطیٰ میں حمایت حاصل کی ہے ۔ یروشلم میں الاقصیٰ مسجد پر فلسطینیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو ایک دہشت گرد ملک قرار دیا تھا اور دنیا کے ممالک کو فلسطینی کے حق میں متحد ہونے کی اپیل کی تھی۔
اردگان نے پیر کو جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسلحہ کی نئی کھیپ کی اجازت کی امریکی میڈیا رپورٹ کے حوالہ سے کہاکہ ’ آج ہم نے اسرائیل کو اسلحوںکے فروخت پر بائیڈن کے دستخط دیکھیں۔ ‘ اردگان نے بائیڈن سے کہاکہ فلسطینی علاقے کئی دیگر علاقوں کی طرح ظلم و اذیت اور خون سے لت پت ہے۔ جنہوں نے عثمانیہ کے خاتمہ کے بعد امن سے محروم ہو گئے ہیں اور آپ اس کی حمات کررہے ہیں۔‘
اسلحہ بیچنے کی منظوری سے قبل جو بائیڈن نے حماس کے راکٹ حملوں کے خلاف اسرائیل کے خودکی دفاع کی بات کہی تھی۔ بائیڈن انتظامیہ نے کئی افسران بھی یہ بات دہراچکے ہیں کہ اسرائیل کو دفاع کا حق ہے۔امریکہ کے اس بیان پر ترکی سخت رد عمل کااظہار کرچکا ہے۔
ترکی کے مواصلات کے ڈائریکٹر فرحتین التون نے کہا تھا کہ ‘عام شہریوں کا قتل عام ، فلسطینیوں کواپنے گھروں کو چھوڑنے اور ان کی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے مجبور کرنا ، مساجد پر حملہ کرنا ، معصوم بچوں کا قتل کرنا، کب سے ان تمام مظالم کو دفاع مانے جانے لگا ہے؟ انہوں نے کہاکہ کیا امریکہ کے پاس ان قتل عام اور دہشت گردی کی کارروائیوں پر کوئی رد عمل نہیں ہے۔
اردگان نے اسرائیل کو اسلحہ بیچنے کے بعد بائیڈن پر یہ سخت تبصرہ تب کیا جب امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کو بیان جاری کرنے میں ایک بار پھر رکاوٹ پیدا کردی۔امریکہ نے ایک ہفتہ میں تیسری بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اسرائیل – فلسطین تنازع پر مشترکہ بیان جاری کرنے سے روک دیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اتوار کو ہوئی ایمرجنسی میٹنگ کے بعد ناروے، تیونس اور چین نے بیان پیش کیا جس میں دونوں طرف سے جنگ بندی کی مانگ کی گئی تھی۔ لیکن امریکہ نے اسے جاری نہیں ہونے دیا۔


حالانکہ ترکی کے صدر اردگان نے فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے متعدد اسلامی ممالک کے سربراہوں سے بات کی ہے۔ انہوں نے ملیشیا ، اردن ، کویت کی اقوام عالم کے سربراہوں اور حماس کے سیاسی سربراہ سے اس معاملے پر بات کی ہے۔ ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اردگان نے حماس کے پولیٹکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے بھی بات کی۔ اردگان نے ایران کے صدر حسن روحانی سے بھی فلسطین کے بارے میں فون پر بات کی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN