اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

انخلاء غیرمعمولی کامیابی، افغانستان میں20سال تک یومیہ 30کروڑ ڈالر خرچ کیے: بائیڈن

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
انخلاء غیرمعمولی کامیابی، افغانستان میں20سال تک یومیہ 30کروڑ ڈالر خرچ کیے: بائیڈن
38
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن : (ایجنسی)

امریکی صدر جوزف بائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کی ذمے داری قبول کر لی اور انخلاء کو غیر معمولی کامیابی قرار دے دیا۔ امریکی قوم سے خطاب میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 20 سال تک 30 کروڑ ڈالر روزانہ خرچ کئے۔ امریکیوں کی اگلی نسل کو ایسی جنگ میں نہیں جھونکنا چاہتے جو بہت پہلے ختم ہوجانی چاہیے تھی۔

بائیڈن نے انخلاء ممکن بنانے پر امریکی کمانڈرز، فوجیوں اور سفارتکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے حملے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا حق ادا نہیں کر پائیں گے، کابل ایئرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے میں نے 6 ہزار فوجی بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، ایسے اہداف بنائیں جنھیں حاصل کیا جاسکے۔ افغانستان میں تیسری دہائی بھی گزارنا امریکی مفاد نہیں تھا۔ اگر ہم افغانستان میں مزید رہتے تو طالبان کو ہمارے فوجیوں پر حملے کا حق ہوتا، اگر ہم ڈیڈ لائن کا احترام کرتے تو طالبان امریکی فوجیوں پر حملے نہ کرنے کے پابند رہتے۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی طالبان سے ڈیل کے بعد صورت حال یکسر بدل گئی تھی، ہم غیر معینہ مدت کے لیے مزید افغانستان میں نہیں رہ سکتے تھے۔ دنیا بدل رہی ہے، ہمیں چین اور روس کی جانب سے بہت سے نئے چیلنجز کا سامنا ہے، روس اور چین چاہتے ہیں کہ امریکا افغانستان میں الجھا رہے۔

جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلاء کا منصوبہ پہلے سے تیار شدہ تھا، جب میں اقتدار میں آیا تو طالبان کے ساتھ 2020 کا معاہدہ طے ہو چکا تھا، افغانستان سے انخلاء سول اور فوجی قیادت کا متفقہ فیصلہ تھا۔ 17 دن تک چوبیس گھنٹے انخلاء کا کام جاری رہا، انخلاء میں دیر کرتے تو حالات پھر بھی خطرے سے خالی نہ ہوتے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نوے فیصد امریکی شہریوں کو افغانستان سے نکال چکے ہیں، ہمیں یقین ہے 100 سے 200 امریکی باشندے اب بھی افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں، امید ہے کہ طالبان وعدے پر قائم رہیں گے، طالبان کے کہنے پر یقین نہیں ان کے عمل کو دیکھیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو امریکی شہری اب بھی افغانستان سے نکلنا چاہتے ہین ان کی مدد کی جائے گی، افغانستان میں ہمارا مشن اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک امریکی اور اتحادی وہاں سے انخلاء چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں امریکی عوام سےاس جنگ کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کیا، میں ایسی جنگ کو جاری رکھنے کے لیے تیار نہیں ہوں جس کا امریکا کے لیے قومی مفاد باقی نہ ہو۔

قوم سے خطاب میں بائیڈن کا کہنا تھا کہ افغان جنگ میں 2400 سے زیادہ امریکی فوجی ہلاک اور تقریباً 23000 زخمی ہوئے۔ بیس برس کے بعد بھی میں مزید امریکی جانوں کا ضیاع نہیں ہونے دوں گا، ماضی کے بجائے مستقبل کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے۔ میں نہیں سمجھتا افغانستان میں ہزاروں فوجی تعینات رکھ کے اور اربوں ڈالر خرچ کر کے امریکیوں کی سیکورٹی بڑھائی جاسکتی تھی۔ امریکا کو حکمت عملی بدلنا ہوگی، ہمیں اب انسداد دہشت گردی کے لیے زمین پر فوجیوں کی ضرورت نہیں۔

خطاب میں امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ مجھے یقین ہے انخلاء کا یہ فیصلہ درست تھا، جنگ ختم کرنا ہی درست فیصلہ تھا، اس جنگ کو بہت پہلے ختم ہو جانا چاہیے تھا، میں اس ہمیشہ کی جنگ کو مزید بڑھانے کے لیے تیار نہیں۔ ہم نے بن لادن کو ایک دہائی پہلے ہی سبق سکھا دیا تھا، القاعدہ کو شکست دے دی، اب دنیا بدل رہی ہے، اس نئی دنیا میں الشہاب، القاعدہ کی زیلی تنظیمیں اور داعش جیسے خطرات ہیں۔ داعش خراساں کے خلاف ہماری جنگ ختم نہیں ہوئی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN