کابل : (ایجنسی)
ایک طالبان عہدے دار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کابل ایئر پورٹ پر ہونے والے 3 دھماکوں میں کم از کم 28 طالبان ہلاک ہوئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان عہدے دار نے یہ بات کہی ہے۔
مذکورہ طالبان عہدے دار کا مزید کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر ہونے والے دھماکوں میں ہمارے لوگ امریکیوں سے زیادہ ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کی مقررہ تاریخ 31 اگست میں توسیع کی کوئی وجہ نہیں ہے۔











