اردو
हिन्दी
مئی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کمال خان کے کمال کے سبھی معترف تھے

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
کمال خان ایک ایسا صحافی جس نے صحافت کے معیار کو بلند کیا
97
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: شکیل رشید

ایک لمحہ کےلئے دل کی دھڑکن رک سی گئی تھی۔

این ڈی ٹی وی کے ’باکمال‘ جرنلسٹ کمال خان کی موت کی خبر اس یقین کے باوجود کہ ایک دن ہر ایک کو جانا ہے، ناقابل یقین تھی۔ جمعرات کے روز کمال خان کی موت سے ایک دن قبل مغرب کے بعد میں اپنے موبائل پر جب خبریں دیکھ رہا تھا رپورٹنگ کرنے والی آواز سن کر، میرے ساتھی’ممبئی اردو نیوز ‘کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر عبدالرحمان صدیقی نے اپنی کرسی گھماکر پوچھا تھا کہ کیا کمال خان ہیں؟ میں نے ہاں کہا تھا۔یہ کمال خان کا کمال ہی تھا کہ ان کی آواز ہر ایک کواپنے سحر میں لے لیتی تھی۔

آہستہ آہستہ بولنے کا انداز ہر ایک کا دل موہ لیتا تھا۔ آج، جب جرنلزم بالخصوص ٹی وی جرنلزم ایک شور شرابے میں ڈھل گیا ہے اور ہر جرنلسٹ اپنی آواز تیز کرنے کو ہی اپنی خوبی اور کامیابی سمجھتا ہے، آج جب روبیکا لیاقت ، انجنا اوم کشیپ ، رومانہ خان، شویتا سنگھ اور ارنب گوسوامی جیسے جرنلسٹ تیز آواز اور لہجے میں اپنے سامنے بیٹھے ’مہمانوں‘ پر رعب جمانے کی کوشش کرتے ہیں، کمال خان کا دھیما اور میٹھا لہجہ جرنلزم کی دنیا کا ایک منفرد انداز تھا۔ اس آواز کو، اس لہجے اور انداز کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکے گا۔ یہ کمال خان کا باکمال انداز ہی تھا جس نے مجھے مجبور کیا تھا کہ میں ان کی خبریں سنوں، حالانکہ میں ٹی وی خبروں سے بہت دور بھاگتا ہوں، بہت بچنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اب جب یہ آواز خاموش ہوگئی تو یہ سوال سامنے آکھڑا ہوا ہے کہ اب کس کی خبریں سنوں گا؟ اس سوال کی وجہ صرف کمال خان کی آواز، لہجہ، انداز ، یا ان کی رپورٹنگ میں پائی جانے والی ادبی چاشنی ہی نہیں ہے، اس کی وجہ وہ غیر جانبداری بھی ہے جو مرحوم کی رپورٹنگ میں پائی جاتی تھی۔ آج جانبداری صحافت کا بنیادی عنصر بن گئی ہے، لیکن کمال خان رات کو رات ہی کہتے تھے، دن نہیں کہتے تھے چاہے جس قدر بھی دبائو پڑتا۔ اب کتنے جرنلسٹ غیر جانبدار رہ گئے ہیں؟ بس چند ہی ہیں، انہیں انگلیوں پر گنا جاسکتا ہے۔ لیکن ان میں بھی کمال خان جیسی بات نہیں ہے۔ غیر جانبداری اگر ہے تو وہ آواز، لہجہ اور انداز نہیں ہے جس کےلیے مرحوم جانے اور پہچانے جاتے تھے۔ کمال خان کی شخصیت کا، ان کی شرافت کا یہ کمال تھا کہ انہیں ’تعزیت‘ پیش کرنے والوں میں وہ بھی شا مل تھے جو کمال خان کی غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کو شاید اپنے اور اپنے نظریات کےلیے ’منفی‘ یا ’نقصان دہ‘ سمجھتے رہے ہوں۔ مثلاً یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ۔ یوگی نے تعزیت پیش کی اور تعزیتی الفاظ میں ان کی غیر جانبداری کا بطور خاص تذکرہ کیا۔ کمال خان کے ایصال ثواب کےلیے مسلمانوںنے تو دعائیں کی ہی ہیں دوسروں نے بھی دعائیں کی ہیں، ان کے لیے پراتھنائیں کی گئیں اور وارانسی میں گنگا کی آرتی تک ان کے نام کی گئی ۔

آج جب کہ فرقہ پرستی بالخصوص مسلم دشمنی عروج پر ہے، کسی مسلمان جرنلسٹ کی موت پر ہندوئوں کی آنکھوں سے بہتے آنسو دیکھ کر یہ خوب پتہ چلتا ہے کہ شرافت، نیکی، غیر جانبداری، دھیما لہجہ اور انداز لوگوں کا دل جیتنے کےلیے کافی ہیں۔ یہ جرنلسٹ جو جانبداری برتتے ہیں اور شوروغل مچاتے پھرتے ہیں انہیں کبھی کمال خان جیسا پیار نہیں مل سکے گا۔ اللہ رب العزت کمال خان کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN