اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی،۔امریکی حملوں کی مذمت: جماعت اسلامی ہند کی مجلس شوریٰ کی قرارداد

3 ہفتے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
106
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی  (پریس ریلیز)جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 22جون 2025سے امیرجماعت جناب سید سعادت اللہ حسینی کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس کے پہلے روز مرکزی مجلس شوریٰ نے درج ذیل قرارداد منظور کی۔
مرکزی مجلس شوری کا یہ اجلاس ایران پر یک طرفہ اور جارحانہ امریکی حملے کی سخت مذمت کرتا ہے اور ایران کے عوام کے ساتھ یگانگت کا اظہار کرتا ہے۔ مشرق وسطیٰ کا یہ بحران دنیا بھر کے امن پسند اور انصاف پسند عوام کے لیے سخت تشویش اور اضطراب کا باعث ہے۔ اس صورتحال کے لیے امریکہ کے  استبدادی رویے اور اسرائیل کے توسیع  پسندانہ عزائم براہ راست ذمے دار ہیں اور یہ  اسرائیلی اور امریکی حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی ہیں بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ اسرائیلی جارحیت اور امریکی پشت پناہی پر مغربی طاقتوں کی خاموشی اور شراکت اس بحران کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔ ایران کے جوہری مراکز اور شہری علاقوں پر بمباری، خطے کو ایک طویل اور تباہ کن جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے۔
مجلس شوریٰ  اس جانب متوجہ کرتی ہے   متعلقہ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے س طرح کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا  ہے کہ ایران نے اٹیمی  معاہدے کے حدود کو تجاوز کیا ہے۔ اس کے باوجود عالمی نظامِ امن و انصاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے   امریکہ کا ایران کی  تنصیبات  پر حملہ نہایت غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے ۔ یہ  انسانیت کو تباہی کی طرف ڈھکیل دینے  والی مذموم حرکت ہے۔
مجلس شوریٰ سمجھتی ہے کہ اس  طرح کی  کارروائیاں نہ صرف قانونی اور اخلاقی اصولوں کی پامالی ہیں بلکہ  شدید انسانی بحران کا سبب بن سکتی ہیں۔ ان کے نتیجے میں شہری جانوں کا زیاں، انفرا اسٹرکچر کی بربادی،  بڑے پیمانے پر نقل مکانی ، بنیادی سہولیات کی تباہی اور معاشی بحران  کا خدشہ  بڑھ گیا ہے، جو سارے عالم انسانیت کے لیے فکر مندی کا باعث ہے۔
یہ اجلاس اس دوہرے معیار کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے تحت اسرائیل کے  یک طرفہ جارحانہ حملوں کو ‘دفاعی اقدام’ قرار دیا جاتا ہے، جبکہ ایران کے جوابی اقدامات کو دہشت گردی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ عالمی طاقتوں کے یہ دہرے معیارات عالمی امن کے لیے سب سے زیادہ سنگین خطرہ ہیں۔ مجلس شوریٰ حکومت ہند سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کرے، کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنے تمام ذرائع بروئے کار لائے اور اپنی خارجہ پالیسی میں  غیر جانب داری ، استعمارکی  مخالفت اورتیسری دنیا کے مظلوم ممالک کی حمایت کے ان دیرینہ اصولوں کی پاسداری کرے جو ہماری خارجہ پالیسی کے اہم ترین رہنما اصول رہے ہیں۔ 
شوریٰ کا اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داری محسوس کرےاور اس بات کو یقینی بنائے کہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت پرفوری روک لگائی جائے،-اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی و جنگی جرائم کے مجرموں کو جلد سے جلد سزا دی جائے اور- ایٹمی تنصیبات اور شہری آبادیوں پر حملے فوری روکے جائیں۔مجلس شوری  مسلم ممالک سے اپیل کرتی ہے کہ وہ   ایران کے تئیں  اسلامی اخوت کے تقاضے پورے کریں۔ مذمتی بیان جاری کرنے سے آگے بڑھ کراور  عالمی برادری  کو ساتھ لے کر امریکی واسرائیلی جارحیت کو روکنے کی نتیجہ خیز کوششیں کریں۔
مجلس شوریٰ ہندوستان اور دنیا بھر کے امن پسند عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ صیہونی و امریکی جارحیت کے مقابلے میں ایرانی عوام اور خطے کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

ٹیگ: solidarity،Iranian people،American attacks: ،Resolution،،Jamaat-e-Islami Hind

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

خبریں

چھنگور بابا نے کہا "میں بے قصور”بلرام پور سے ممبئی تک کئی ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے،بھتیجے کو اٹھایا

17 جولائی
خبریں

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

17 جولائی
خبریں

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

17 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران کے میزائل حملوں سے تھرایا اسرائیل،کئی  شہروں  میں  دھماکے،تل ابیب کا سب سے بڑا اسپتال زمیں بوس ،متعدد ہلاک و زخمی

جون 19, 2025

چھنگور بابا نے کہا "میں بے قصور”بلرام پور سے ممبئی تک کئی ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے،بھتیجے کو اٹھایا

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

مارننگ نیوز: اہم خبریں،سرخیوں میں

چھنگور بابا نے کہا "میں بے قصور”بلرام پور سے ممبئی تک کئی ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے،بھتیجے کو اٹھایا

جولائی 17, 2025

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

جولائی 17, 2025

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

جولائی 17, 2025

مارننگ نیوز: اہم خبریں،سرخیوں میں

جولائی 17, 2025

حالیہ خبریں

چھنگور بابا نے کہا "میں بے قصور”بلرام پور سے ممبئی تک کئی ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے،بھتیجے کو اٹھایا

جولائی 17, 2025

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

جولائی 17, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN