اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’فیس بک مزید پرتشدد بدامنی کو ہوا دے گا‘

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
’فیس بک مزید پرتشدد بدامنی کو ہوا دے گا‘
82
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

برسلزم(ایجنسی)

فیس بک کی مخبرخاص (وسل بلور)فرانسیس ہاؤگن نے پیر کے روز برطانوی پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب پلیٹ فارم دنیا بھر میں مزید پرتشدد بدامنی کو ہوا دے گی ،کیونکہ اس کا الگورتھم انتشار پیدا کرنے والے مواد کی تشہیرہی کے لیے ڈیزائن کیاگیا ہے۔

فیس بک کی شہری غلط معلومات کی ٹیم کے سابق پروڈکٹ منیجرفرانسیس ہاؤگن نے برطانیہ میں ایک پارلیمانی سلیکٹ کمیٹی کے روبرو یہ بیان دیا ہے۔یہ برطانوی کمیٹی سوشل میڈیا کمپنیوں کوریگولیٹ کرنے کے منصوبے کی جانچ کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’اس سوشل نیٹ ورک نے تحفظ کولاگت گردانا ہے اوراسٹارٹ اپ کے کلچرکو تقدیس کا جامہ پہنایا ہے،جہاں سنگدلی کی حد تک انتشاری مواد کوبہترسمجھاگیا ہے۔ان کے بقول یہ معاملہ بلاشبہ ’’ناقابل تردید‘‘حد تک نفرت کوہوادے رہا اور منافرت کو بدترین بنا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’ہم دنیا بھرمیں جو واقعات دیکھ رہے ہیں، میانماراورایتھوپیا جیسے معاملات، یہ ابتدائی ابواب ہیں کیونکہ مشغولیت پر مبنی درجہ بندی دو کام کرتی ہے:اول، یہ تفرقہ ڈالنے اورانتشار پھیلانے والے انتہائی مواد کو ترجیح دیتی ہے اور بڑھاتی ہے۔دوم، یہ ایسے ہی مواد پرتوجہ مرکوزکرتی ہے۔

فیس بک نے پارلیمانی کمیٹی میں ہاؤگن کی پیشی کے جواب میں فوری طور پرکوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ہاؤگن نے اکتوبر کے اوائل میں امریکی سینیٹ کی کامرس کی ذیلی کمیٹی کی سماعت میں بتایا تھا کہ ’’فیس بک نے صارفین کےاسکرول کرتے رہنے کے ایسے طریقے وضع کیے ہیں کہ اگروہ ان کے تحفظ کے نقطہ نظرسے خطرناک بھی ہے تو وہ اسکرولنگ کو جاری رکھیں۔اس طرح اس نے منافع کو لوگوں کے تحفظ پرترجیح دی ہے۔‘‘

انھوں نے کمیٹی میں یہ بھی بتایا کہ انھوں نے وال اسٹریٹ جرنل کی تحقیقات میں اورنوعمرلڑکیوں کےانسٹاگرام کے ضرررساں استعمال سے متعلق دستاویزات فراہم کی تھیں۔وہ سوشل میڈیا کے اس پلیٹ فارم کا موازنہ تمباکو اور پوست جیسے نشہ آورمواد سے کرتی ہیں۔

فیس بک کے چیف ایگزیکٹوآفیسر (سی ای او)مارک زکربرگ نے ہاؤگن کے الزامات کے ردعمل میں جوابی حملہ کرتے ہوئے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا:’’یہ دلیل انتہائی غیر منطقی ہے کہ ہم جان بوجھ کراپنے منافع کی غرض سے ایسے مواد کوآگے بڑھاتے ہیں جولوگوں کےلیے ضرررساں ہے۔‘‘

آج کی سماعت سے قبل ہاؤگن نے برطانیہ کی وزیرداخلہ پریتی پٹیل سے ملاقات کی تھی۔مس پریتی صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بڑے ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کے خلاف سخت قانون سازی کی وکالت کرتی ہیں۔ہاؤگن اگلے ہفتے ایک بڑی ٹیک کانفرنس ویب سمٹ اور برسلزمیں یورپی پالیسی سازوں سے خطاب کرنے والی ہیں۔

انھوں نے کچھ نوجوان صارفین کی ذہنی صحت پر انسٹاگرام کے اثرات کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک تحفظ کے لیے معمولی سے معمولی منافع بھی قربان کرنے کو تیارنہیں اوراس کا یہ طرزعمل قابل قبول نہیں ہے۔

برطانیہ ایسے قوانین متعارف کرارہاہے جن کے تحت سوشل میڈیا کمپنیاں اگربچوں کے جنسی استحصال سے متعلق غیرقانونی مواد کو ہٹانے یا اس کی تشہیرمحدود کرنے میں ناکام رہتی ہیں توانھیں ان کے کاروبارکا 10 فی صد تک جرمانہ عاید کیا جاسکتا ہے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ فیس بک جیسے پلیٹ فارمز کو بچوں کو استحصال، جنسی ہراسیت اور فحش مواد کی نمائش سے بچانے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔

رائٹرزنے دیگرخبررساں تنظیموں کے ساتھ مل کرہاؤگن کی امریکی سکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن اور کانگریس کو جاری کردہ دستاویزات کوملاحظہ کیا ہے۔ اس میں وہ انکشاف کرچکی ہیں کہ فیس بُک اس بات سے آگاہ تھی کہ اس نے اتنے کارکنوں کی خدمات حاصل نہیں کی تھیں جن کا تقررمتعدد ترقی پذیرممالک میں صارفین کی قابل اعتراض پوسٹوں کی شناخت کے لیے ناگزیرہے اور وہ اس مقصد کے لیےمقامی رسوم ورواج سے آگہی کے علاوہ زبان میں کماحقہ مہارت اورعلم دونوں کے حامل ہوں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN