اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دارالعلوم دیوبند کی فتویٰ ویب سائٹ بند کرنے کا فرمان،سہارنپور کے ڈی ایم نے نوٹس بھیجا، ویب سائٹ بدستوری جاری

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دارالعلوم دیوبند کی فتویٰ ویب سائٹ بند کرنے کا فرمان،سہارنپور کے ڈی ایم نے نوٹس بھیجا، ویب سائٹ بدستوری جاری
828
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند: چودھری)

نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (NCPCR) کے نوٹس پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے دارالعلوم دیوبند کو نوٹس بھیج کر کچھ مبینہ طور پر متنازعہ فتوؤں کو جانچ مکمل ہونے تک ویب سائٹ سے ہٹانے کی ہدایت دی ہے، حالانکہ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ بدستور جاری رہے گی ۔ جس کے بعد دارالعلوم دیوبند نے مذکورہ فتوؤں کو پبلک ڈومین سے ہٹالیاہے۔

واضح رہے کہ کچھ ایام قبل دارالعلوم کے کچھ فتوؤں خلاف نیشنل کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال میں شکایت درج کرائی تھی،جس کے بعد کمیشن نے یوپی کے چیف سکریٹری اور ضلع مجسٹریٹ کو نوٹس بھیج کر ان فتوؤں کے سلسلہ میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی،شکایت کنند ہ کے مطابق دارالعلوم دیوبند کی طرف سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ گود لیے گئے بچے کو حقیقی بچے کے برابر حقوق نہیں مل سکتے۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کا کہنا ہے کہ ایسے فتوے قانون کے خلاف ورزی کرتے ہیں۔اس معاملہ میں ہفتہ کے روز نوٹس جاری کرکے سہارنپور کے ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے دارالعلوم دیوبند کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے فتوے کی تحقیقات مکمل ہونے تک اپنی ویب سائٹ سے ان فتوؤں کو بلاک کردیں۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند کو نوٹس جاری کیا ہے، نوٹس جاری کرنے کے بعد ان لوگوں نے اپنا جواب بھی داخل کیاہے ،جس کی جانچ کی جارہی ہے، قانونی جانچ کے بعد اس میں جو بھی قانونی کارروائی بنے گی وہ کی جائےگی۔

ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ دارالعلوم دیوبند کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحقیقات ہونے تک بعض متنازعہ فتوؤں کے لنکس کو ویب سائٹ سے ہٹانے کا حکم دیا ہے، تاہم، ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ویب سائٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایا کہ ویب سائٹ بدستور جاری ہے لیکن کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس سے شکایت کرتے ہوئے مبینہ طور پر کئی فتوے ملکی قوانین کے خلاف بتائے گئے ہیں۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے ایک نوٹس موصول ہوا ہے، جس میں تحقیقات ہونے تک ان فتوؤں کے لنکس کو پبلک ڈومین سے ہٹانے کو کہا گیا ہے،جن کو جانچ مکمل ہونے تک ہٹا لیا گیاہے، بتایا گیا ہے کہ ایسے 9 ؍فتوے ہیں جن کے لنکس ویب سائٹ سے ہٹا دیے گئے ہیں،دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ کی خدمات بدستوری جاری ہیں۔

واضح رہے کہ این سی پی سی آر کودارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے ایک فتویٰ کے متعلق شکایت موصول ہوئی تھی۔ اس معاملہ میں کمیشن کی طرف سے یوپی حکومت اور سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ کو لکھے گئے خط میں دیوبند کے فتوے کا ذکر کیا گیا تھا،اسکے ساتھ دارالعلوم دیوبند کے ویب سائٹ کے 9 لنکس بھی شیئر کیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک فتویٰ میں دارالعلوم دیوبندکا کہنا ہے کہ بچہ گود لینے سے اس پر اصل بچے کے حقوق نافذ نہیں ہوتے، بلکہ بالغ ہونے پر شرعی طورپر اس سے پردہ واجب ہے ،ساتھ ہی گود لیے گئے بچے کو حقیقی بچے کے برابر حقوق نہیں مل سکتے۔واضح رہے کہ فتویٰ شرعی مسائل کا حل ہے ،جو شریعت کی روشنی میں زندگی گزارنے کا راستہ دکھاتاہے اور یہ شریعت پر عمل کرنے والوں یا فتویٰ لینے والوںکے لئے ہی ہوتاہے۔

دارالعلوم دیوبند کے ترجمان عثمانی اشرف نے کہا کہ اسلامی شریعت کے مطابق ہی فتویٰ جاری کیاجاتاہے اور یہ جو بھی فتوے ہیں وہ نصیحت ہیں۔ اس پر یقین کریں یا نہ کریں، یہ اس پر منحصر ہے۔ فتویٰ کے متعلق کئی معاملوں میں سپریم کورٹ نے بھی جواب طلب کیاتھا اور تو ہم نے جواب دیا تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN