اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جامعہ ملیہ سمیت 12ہزار این جی اوز کا ایف سی آر اے منسوخ،غیر ملکی چندہ نہیں لے سکیں گے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
جامعہ ملیہ سمیت 12ہزار این جی اوز کا ایف سی آر اے منسوخ،غیر ملکی چندہ نہیں لے سکیں گے
427
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (ایجنسی)

مدر ٹریسا کے مشنریز آف چیریٹی کے ایف سی آر اے لائسنس کی تجدید نہ ہونے کے بعد ملک بھر میںتقریباً 12,000 سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ایف سی آر اے لائسنس کی میعاد جمعہ 31 دسمبر 2021 کو ختم ہو گئی۔ وزارت داخلہ نے ہفتہ کی صبح کہا کہ 6,000+ این جی اوز میں سے زیادہ تر نے لائسنسوں کی تجدید کے لیے درخواست نہیں دی گئی تھی ۔

رضاکارانہ تنظیموں کو بیرون ملک سے چندہ اور عطیات وصول کرنے کے لیے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ-FCRA کے تحت لائسنس لینا پڑتا ہے۔

وزارت کے حکام نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ تمام این جی اوز کوریمائنڈر بھیجا گیاتھا کہ وہ جمعہ 31 دسمبر سے پہلے ایف سی آر اے کی تجدید کے لیے درخواست دیں، لیکن بہت سے لوگوں نے ایسا نہیں کیا۔ ’جب درخواست ہی نہیں دی گئی ہے تو انہیں اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟‘

ایف سی آر اے لائسنس کھو دینےوالی تنظیموں میں آکسفیم انڈیا ٹرسٹ ،جامعہ ملیہ اسلامیہ، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن اور لیپروسی مشن سمیت کل 12,000 سے زیادہ این جی اوز ہیں ۔ ان کے علاوہ ٹیوبرکلوسس ایسو سی ایشن آف انڈیا،اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر بھی اس طویل فہرست میں شامل ہیں۔

Oxfam India اور Oxfam India Trust ان غیر سکاری تنظیموں کی فہرست میں ہیں جن کے ایف سی آر اے کی میعاد ختم ہوگئی ہے اوراس لسٹ میں نہیں جن کے سرٹیفکیٹ منسوخ کردیے گئےہیں۔ ایف سی آر اے لائسنس ان ہی کا منسوخ کیاگیا ہے جنہوں نے یا تو تجدید کے لیے درخواست نہیں دی تھی، یا ان کی تجدید کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

اب بھارت میں صرف 16,829 این جی اوز باقی ہیں جن کے پاس ایف سی آر اے لائسنس ہے، جسے 31 دسمبر 2021 (جمعہ) کو 31 مارچ 2022 تک کے لیے تجدید کردیاگیا ہے ۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ایف سی آر اے کے تحت کل 22,762 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں اور اب تک 6500 کی درخواستیں تجدید کے لیے بھیجی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت داخلہ نے 25 دسمبر کو اہلیت کی شرائط کو پورا نہ کرنے پرایف سی اار اے رجسٹریشن کی تجدید کے لیے مدر ٹریسا کے ذریعہ کولکاتا میں قائم کردہ ’مشنریز آف چیریٹی‘ کی درخواست کو مسترد کر دیاتھا۔

وزارت داخلہ نے مشنریز آف چیریٹی کے ایف سی آر اے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کے لیے ’منفی معلومات‘ کا حوالہ دیا تھا۔ یہ خیراتی ادارہ پورے ہندوستان میں غریبوں، بیماروں اور بے سہارا افراد کے لیے یتیم خانے اور پناہ گاہیں چلاتا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN