اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سماج وادی پارٹی میں جانے کااعلان کرتے ہی عمران مسعود پر ایف آئی آر

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سماج وادی پارٹی میں جانے کااعلان کرتے ہی عمران مسعود پر ایف آئی آر
145
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند(سمیر چودھری)

کانگریس لیڈر عمران مسعود نے آج سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا، لیکن آج یوگی حکومت کی پولیس نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ عمران مسعود اس سے پہلے بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کر چکے ہیں۔

عمران مسعود نے آج سہارنپور میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے حامیوں کا اجلاس بلایا تھا۔ ایف آئی آر میں عمران مسعود سمیت 10 افراد کو نامزد اور 300 کو نامعلوم رکھا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں عمران مسعود اور ان کے حامیوں پر کورونا پروٹوکول پر عمل نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ یہ ایف آئی آر قطب شیر تھانے میں درج کی گئی۔

سہارنپور کی سیاست کے لئے پیر کا دن نہایت اہم رہاہے ،جہاں کانگریس کے قدر آور لیڈر عمران مسعود نے کانگریس کو الوداع کہہ سماجوادی پارٹی کی سائیکل کی سواری کرلی ہے۔وہیں ان کے بھائی اور گنگوہ کے سابق چیئرمین نعمان مسعود نے بھی آر ایل ڈی چھوڑ کر بہوجن سماج پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔عمران مسعود کے کانگریس چھوڑ کر سماجوادی پارٹی میں شمولیت کی قیاس آرائیاں گزشتہ کافی وقت ہورہی تھی اور وہ مسلسل یوپی میں بی جے پی کے مقابلہ کے لئے سماجوادی کو کانگریس سے مضبوط قرار دے رہے تھے، جس سے صاف ہوگیا تھا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل وہ سماجوادی پارٹی میں شامل ہوجائیں گے اور اسی اندازہ کے مطابق آج باضابطہ طورپر عمران مسعود نے سہارنپور میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے حامیوں کی میٹنگ بلاکر اس کاعلان کردیاہے۔ حالانکہ سماجوادی پارٹی کی جانب سے فی الحال باضابطہ طورپر عمران مسعود کو پارٹی کی رکنیت نہیں دی گئی ہے۔ لیکن گزشتہ دنوں لکھنؤ میں اکھلیش یادو سے ہوئی ان کی ملاقات کے بعد ہی انہوں نے آج10؍ جنوری کو اپنے حامیوں کی میٹنگ بلائی تھی، بتایا جارہاہے کہ آئندہ روز لکھنؤ میں پھر اکھلیش یادو سے ان کی ملاقات ہونی ہے، جہاں ان کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا جائے گا۔ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر سماجوادی پارٹی سے الگ راہ بنانے والے قاضی خاندان کے وارث عمران مسعود کا اکھلیش یادو سے کن شرائط پر معاہدہ طے ہواہے اس کی کوئی وضاحت ابھی تک نہیں کی گئی ہے۔

عمران مسعود سے کانگریس چھوڑنے کی وجہ معلوم کرنے پر انہوں نے بتایاکہ کانگریس نے بہت عزت دی ہے لیکن اس وقت یوپی میں بی جے پی کو ہرانے کے لئے سماجوادی پارٹی متبادل ہے اسلئے ہم نے اکھلیش یادو کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیاہے۔ ان کے الیکشن لڑنے کے متعلق سوال پر انہوںنے کس سیٹ سے الیکشن لڑونگا ابھی فائنل نہیں ہے لیکن ضلع کی سبھی ساتوں سیٹیں سماجوادی پارٹی کو جتانی ہے اسلئے ہی پارٹی کو جوائن کررہاہوں۔غور طلب ہے کہ پی ایم مودی کے متعلق متنازعہ بیان دے کر قومی سطح پر سرخیاں حاصل کرنے والے عمران مسعود راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے کافی قریبی شمار کئے جاتے تھے۔ عمران مسعود کو کانگریس نے قومی سکریٹری اور دہلی کے انچارج جیسے عہدوں سے نوازا تھا، اتنا ہی نہیںبلکہ ضلع میں ان مرضی کے مطابق ہی ٹکٹوںکی تقسیم وغیرہ ہوتی تھی لیکن اب اچانک ان کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے سے ضلع کی سیاست میں ہلچل مچنا طے ہے۔ سماجوادی پارٹی سے ٹکٹ کی امیدیں لگاکر جدوجہد کرنے والے لیڈران کے لئے عمران مسعود کی انٹری گہری جھٹکا ثابت ہوگی، اتنا ہی نہیں بلکہ ان کے کانگریس چھوڑنے سے ضلع اور علاقہ میں کانگریس کو بھی کافی نقصان ہوگا۔ عمران مسعود کی آج کی میٹنگ میں کثیر تعداد میں ان کے حامی پہنچے اور نعروں کے ساتھ عمران مسعود کے فیصلہ کا خیر مقدم کیاہے۔

میٹنگ میں کانگریس کے رکن اسمبلی مسعود اختر بھی موجود تھے جبکہ بہٹ سے کانگریس رکن اسمبلی نریش سینی اس میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے، جس سے صاف ہوگیاہے کہ مسعود اختر عمران مسعود کے ساتھ رہے گیں جبکہ نریش سینی کی راہ الگ ہوسکتی ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہی ہوگی کہ عمران مسعود کے پارٹی میں شمولیت کا اکھلیش یادو کب اعلان کرتے ہیں اور ضلع میں کس طرح ٹکٹوںکی تقسیم ہوگی اور سماجوادی پارٹی و عمران مسعود کو اس قدم سے کیا فائد ہ ہوگا اور دیگر امیدواروں کے درمیان اکھلیش یادو عمران مسعود کو کیسے ایڈجسٹ کریں گے۔

بھائی نعمان مسعود بی ایس پی شامل !

ادھر گنگوہ کے سابق چیئرمین اور عمرا ن مسعود کے بھائی نعمان مسعود نے بھی آج راشٹریہ لوکدل چھوڑ کر بی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ،حال ہی میں وہ کانگریس کو الوداع کہہ کر لوکدل میں شامل ہوئے تھے۔آج بی ایس پی کے قدر آور لیڈر شمس الدین راعین نے ان کی رہائش گاہ گنگوہ پہنچ کر انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔ بتایا جارہاہے وہ گنگوہ سے بی ایس پی کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔

عمران مسعود اور حامیوںکے مقدمہ قائم !

عمران مسعود کی سہارنپور میں منعقد میٹنگ میں کافی تعداد میںجمع ہوئی حامیوں کی بھیڑ کے خلاف ضلع انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے کورونا گائیڈ لائن کے خلاف وزری کا مقدمہ درج کیاہے۔ ایس ایس پی سہارنپور کی ہدایت پر قطب شیر پر یہ مقدمہ قائم کرایا گیاہے، ایس پی سٹی راجیش کمار نے بتایاکہ عمران مسعود نے بغیر اجازت کے اپنے حامیوں کی میٹنگ بلائی تھی، ضلع میںضابطہ اخلاق نافذ ہے ،جس کے خلاف وزری کی گئی ہے، اتنا ہی نہیں کورونا گائیڈ لائن پر بھی عمل نہیں کیا گیاہے۔اس معاملہ میں تھانہ قطب شیر میں عمران مسعود اور ان کے تین سو حامیوں کے خلاف مقدمہ قائم کیاگیاہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN