اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دھرم پریورتن کرانے کی کوشش کا الزام،مشنریزآف چیریٹی پر ایف آئی آر

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دھرم پریورتن کرانے کی کوشش کا الزام،مشنریزآف چیریٹی پر ایف آئی آر
64
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

احمد آباد :(ایجنسی)

گجرات میں ایک عیسائی تنظیم ’مشنریز آف چیریٹی‘ پر مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس تنظیم کو مدر ٹریسا نے قائم کیا تھا۔ اس تبدیلی مذہب تنازع کے حوالے سے ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔ شکایت کے مطابق تنظیم کے زیر انتظام چلڈرن ہوم میں رہنے والی لڑکیوں کو عیسائی بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

وڈودرا شہر کے اس چلڈرن ہوم میں گجرات فریڈم آف ریلیجن ایکٹ 2003 کے تحت ہندو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور نوجوان لڑکیوں کو عیسائیت کی طرف راغب کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تاہم تنظیم نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ ضلع سوشل سیکورٹی آفیسر میانک ترویدی کی شکایت پر اتوار کو مکر پورہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ حال ہی میں میانک ترویدی نے ضلع کی چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین کے ساتھ مکر پورہ علاقے میں مشنریز آف چیریٹی کے زیر انتظام چلڈرن ہوم کا دورہ کیا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران ترویدی نے پایا کہ چلڈرن ہوم میں لڑکیوں کو ’عیسائی دھرم میں لے جانے ‘ کے ارادے سے عیسائی صحیفہ پڑھنے اور عیسائی دھرم کی دعائیہ تقریب میں حصہ لینے کے لیے ’مجبور‘ کیاجا رہاتھا۔

شکایت کے مطابق-’’10 فروری، 2021 اور 9 دسمبر، 2021 کے درمیان تنظیم جان بوجھ کر اورتلخی کےساتھ ہندوؤں کی مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کےلیے سرگرمیوںمیں شامل رہی ہے۔ گلے میں کراس باندھ کر لڑکیوںکوعیسائی مذہب کا لالچ دے جا رہاہے …. ،لڑکیوں کےذریعہ استعمال کئےجانےوالےاسٹورروم کی ٹیبل پر بائبل رکھنا،تاکہ انہیں بائبل پڑھنےکے لیے مجبورکیاجاسکے۔ …‘‘

ادھر مشنریز آف چیریٹی کی انتظامیہ نے جبری تبدیلی مذہب کی تردید کی ہے۔ مشنریز آف چیریٹی کے ترجمان نے کہاکہہم کسی بھی تبدیلی مذہب سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔ ہمارے چلڈرن ہوم میں 24 لڑکیاںہیں ۔ یہ لڑکیاںہمارے ساتھ رہتی ہیں اوروہ ہماری پریکٹس کی پیروی کرتی ہیں کیونکہ وہ ہمیں بھی ایسا ہی کرتے ہوئے دیکھتےہیں ۔ ہم نے کسی کا مذہب تبدیل نہیں کیا ہے اورنہ ہی کسی کوعیسائی مذہب میں شادی کرنے کے لیے مجبور کیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت ملنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی شکایت کے مطابق تنظیم نے ایک ہندو لڑکی کو عیسائی خاندان میں عیسائی روایت کے مطابق شادی کرنے پر مجبور کیا تھا۔ شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ شیلٹر ہوم میں رہنے والی لڑکیوں کو ہندو ہونے کے باوجود نان ویجیٹیرین کھانا دیا جاتا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ایس بی کماوت نے کہا کہ ضلع کلکٹر نے ترویدی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی ایک کمیٹی کی جانچ کے بعد تنظیم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ وڈودرا کے پولیس کمشنر شمشیر سنگھ نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس نے پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے مبینہ مذہب تبدیل کرنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN