ممبئی : (ایجنسی)
ممبئی پولیس نے مشہور بالی ووڈ نغمہ نگار جاوید اختر کے خلاف آر ایس ایس کے خلاف مبینہ تبصرہ کئے جانے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ مقامی وکیل سنتوش دوبے کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ جاوید اختر نے آر ایس ایس کا موازنہ طالبان سے کیا تھا۔
بالی ووڈ کے نغمہ نگار جاوید اختر عوامی فورمز پر یا سوشل میڈیا پر بہت سرگرم ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے بیان بازی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس بار ان کا بیان ان کے لیے گلے کی پھانس بن گیا ہے ۔ ممبئی پولیس نے ان کے خلاف آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔
اے این آئی کو دئے اپنے بیان میں ایک پولیس افسر نے کہا کہمقامی ایڈووکیٹ سنتوش دوبے کی شکایت پر جاوید اختر کے خلاف ملند پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ افسرکے مطابق تعزیرات ہند کی دفعہ 500 (ہتک عزت کی سزا) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔










