اردو
हिन्दी
جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سیمی سے تعلق کا الزام،سات سال سے بھوپال جیل میں قید چار کو ملی ضمانت

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سیمی سے تعلق کا الزام،سات سال سے بھوپال جیل میں قید چار کو ملی ضمانت
28
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھوپال : (ایجنسی)

بھوپال سینٹرل جیل میں بند سیمی سے تعلق رکھنے کے چار ملزمین کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد بھوپال ضلع عدالت نے سات سال بعد ضمانت دے دی ہے ۔ اسماعیل، عمیر، عرفان اور صدیق کی ضمانت کے لئے بھوپال عدالت نے شعلہ پور کے ساتھ بھوپال کے ضمانت دار پیش کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ جمعیہ علما ء ہند کے ذریعہ عدالت میں شعلہ پور کے ساتھ بھوپال کے چار ضمانت دار پیش کئے جانے اور فی کس ایک ایک لاکھ روپے کی ضمانت پیش کئے جانے کے بعد عدالت نے چاروں ملزمین کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے ۔ دیر رات تک چاروں ملزمین بھوپال سینٹرل جیل سے رہا ہوکر اپنے وطن شعلہ پور کے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔

واضح رہے کہ اکتوبر دوہزار تیرہ میں کھنڈوا جیل کے دو سنتریوں کو چاقو مارکر سیمی سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار سات قیدی جیل بریک کر بھاگ گئے تھے ۔ ان قیدیوں کو پناہ دینے اور ان کی معاونت کرنے کے الزام میں اے ٹی ایس کے ذریعہ عمیر، صدیق ، عرفان اوراسمعیل کو شعلہ پور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھوپال سینٹرل جیل میں قید سیمی سے تعلق کے الزام میں اٹھائیس دیگر قیدیوں کے ساتھ شعلہ پور کے یہ چارملزمین بھی قید تھے ۔ ایم پی اے ٹی ایس کے ذریعہ وقت پر چارج شیٹ عدالت میں پیش نہیں کئے جانے کے سبب ان چاروں قیدیوں کو ضمانت کا فائدہ ملا ۔

ان چاروں قیدیوں کی رہائی کے لئے سپریم کورٹ کے ذریعہ ایک ہفتہ قبل ہی ضلع عدالت کو ضمانت دینے کی ہدایت جاری کی گئی تھی ۔ لیکن ضلع عدلت کے ذریعہ ان چاروں ملزمین کی رہائی کے لئے شعلہ پور کے ساتھ بھوپال سے ضمانت دار پیش کئے جانے اور شعلہ پور کے ساتھ بھوپال کے ضمانت دار کے ذریعہ فی کس ایک ایک لاکھ کی ضمانت پیش کئے جانے کی شرط پر ان ملزمین کی رہائی میں تاخیر ہوئی ۔ چاروں ملزمین کی رہائی کیلئے ان کے گھر کی خواتین ایک ہفتے سے بھوپال میں مقیم تھیں ۔ ان کی رہائی میں جمعیت علما کے صدر مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر ایم پی جمعیت علما کے صدر حاجی محمد ہارون اور مولانا اسمعیل بیگ نے ایڈوکیٹ سید ساجدعلی نے کلیدی کردار ادا کیا ۔

مدھیہ پردیش جمعیت علما کے صدر حاجی محمد ہارون کہتے ہیں کہ برسوں کی کوشش کے بعد ہم سب کی مشترکہ کوشش رنگ لائی ہے ۔ ایک عرصہ قبل شعلہ پور کے چار ملزمان کو اے ٹی ایس نے مختلف دفعات کے ساتھ یو اے پی اے لگا کر بھوپال سینٹرل جیل میں ڈال دیا تھا اور جیل انکاؤنٹر میں جو اکتس اکتوبر دوہزار سولہ کو ہوا تھا ، اس میں کچھ لوگوں کا انکاؤنٹر کردیا گیا تھا ۔ اس میں بھی شعلہ پور کے لوگ شامل تھے ۔ شعلہ پور کے چار لوگ جو بھوپال سینٹرل جیل میں بند تھے ، ان کی رہائی کیلئے جمعیت علما کے قومی صدر مولانا محمود مدنی ، جمعیت علما مہاراشٹر اور جمعیت علما ایم پی کی بڑی کوششیں رہیں اور اس کوشش کے نتیجہ میں سپریم کورٹ کے ذریعہ شعلہ پور کے چار لوگوں کی ضمانت منظور ہوئی ۔

چونکہ اس مقدمہ کا تعلق بھوپال ضلع عدالت سے تھا ، اس لئے ان چاروں لوگوں کے اہل خانہ ، رشتہ دار، خواتین اور بچے دس بارہ روز سے بھوپال میں مقیم تھے اور بھوپال ضلع عدالت میں بھی ان کی رہائی کی شرطیں بڑی سخت تھیں اور عدالت نے شعلہ پور کے ساتھ بھوپال کی بھی ضمانت پیش کئے جانے کا حکم دیا تھا ۔ جمعیت علما مدھیہ پردیش اور جمعیت علما ضلع بھوپال کے مولانا محمد اسمعیل صاحب کی طرف سے کوششیں کی گئیں اور چاروں لوگوں کی ضمانتیں منظور ہوگئی ہیں اور امید ہے کہ رات میں یہ چاروں لوگ بھوپال سینٹرل جیل سے رہا ہوجائیں گے اور اپنے وطن شعلہ پور کو واپس چلے جائیں گے۔ عمیر، صادق ، عرفان اور اسمعیل اپنے گھر خیریت سے پہنچیں گے اور ہمیں امید ہے کہ انشا اللہ آگے بھی عدالت سے یہ لوگ باعزت بری ہوں گے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

30 جون
رام مندر معاملے میں نیا موڑ، چمپت رائے سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا
خبریں

رام مندر معاملے میں نیا موڑ، چمپت رائے سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

رام مندر معاملے میں نیا موڑ، چمپت رائے سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا

رام مندر معاملے میں نیا موڑ، چمپت رائے سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN