اردو
हिन्दी
اگست 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ ہولوکاسٹ”: دو لاکھ سے زیادہ فلسطینی ہلاک، زخمی”

11 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ ہیٹ کرا ئم
A A
0
Gaza Holocaust with mass Palestinian casualties
37
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف ہرتزے ہالیوی نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری خون ریز جنگ کے دوران دو لاکھ سے زیادہ فلسطینی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قانونی مشاورت نے کبھی بھی فوجی کارروائیوں پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔
ہالیوی نے جنھوں نے مارچ میں اپنے عہدے سے استعفا دیا تھا، چند روز قبل جنوبی اسرائیل میں ایک ملاقات کے دوران انکشاف کیا کہ غزہ کے 22 لاکھ باشندوں میں سے 10 فی صد سے زیادہ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار غزہ کی وزارتِ صحت کے اعلان کردہ اعداد سے کافی حد تک مطابقت رکھتے ہیں۔ اگرچہ اسرائیلی حکام اکثر وزارت پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ حماس کے زیر انتظام ہونے کی وجہ سے درست اعداد و شمار فراہم نہیں کرتی۔

سابق جنرل نے تسلیم کیا کہ یہ جنگ کسی طور "پُرسکون” نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو 7 اکتوبر کے حملے سے پہلے ہی غزہ کے حوالے سے زیادہ سخت رویہ اپنانا چاہیے تھا۔ تاہم ان کا اصرار تھا کہ اسرائیلی فوج بین الاقوامی انسانی قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرتی ہے۔ہالیوی نے واضح طور پر کہا کہ قانونی مشاورت نے کبھی ان کے فوجی فیصلوں یا ان کے ماتحت کمانڈروں کے فیصلوں پر اثر نہیں ڈالا۔ ان کے مطابق "کبھی کسی نے مجھے محدود نہیں کیا… ایک بار بھی نہیں… حتیٰ کہ فوجی اٹارنی جنرل یفات تومر یروشالمی نے بھی نہیں، جن کے پاس ویسے بھی مجھے روکنے کا اختیار نہیں۔”
انھوں نے یہ بھی کہا کہ فوجی وکلا کی اصل اہمیت بیرونی دنیا کو قائل کرنے میں ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائیاں قانونی ہیں۔ یہ بات اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے بتائی۔

دوسری جانب اسرائیلی انسانی حقوق کے وکیل مائیکل سفارد نے کہا کہ ہالیوی کے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ فوجی مشیر محض ایک "ربڑ اسٹیمپ” ہیں، جن کا مقصد فوجی فیصلوں کو قانونی لبادہ پہنانا اور انھیں خوشنما انداز میں پیش کرنا ہے۔ ان کے مطابق فوجی رہنما ان مشیروں کو صرف عام صلاح کار سمجھتے ہیں، جن کی رائے کو مانا یا رد کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایسے قانونی ماہرین نہیں جن کی آرا یہ طے کرے کہ کون سا اقدام جائز ہے اور کون سا ممنوع … یہ بات برطانوی اخبار "گارڈیئن” نے بتائی۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب تباہ حال غزہ میں جاری جنگ پر اسرائیل کو عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ متعدد بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کی تنظیموں نے اسرائیل پر نسل کشی اور "انسان کے ہاتھوں پیدا کیے گئے قحط” جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

ٹیگ: GazaHolocausthumanitarian crisisIsraeli attackPalestineاسرائیل حملہانسانی المیہغزہفلسطینہولوکاسٹ

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Muzaffarnagar House Jihad Controversy
ہیٹ کرا ئم

مظفر نگر: ہندوتوا گروپ نے مسلم فیملی کے گھر خریدنے کی مخالفت کی اس کو”ہاؤس جہاد‘‘ کا نام دیا

01 مارچ
Missing Persons Capital Alert
ہیٹ کرا ئم

راجدھانی یا لاپتہ گنج! صرف 36دنوں میں 2,884 افرادلاپتہ، آپ الرٹ رہیں

06 فروری
Delhi Riots Charge Sheet
ہیٹ کرا ئم

دہلی فساد 2020:چھ سال بعد سی بی آئی چارج شیٹ، مگر قتل کا الزام غائب

06 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN