اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جرمنی نے افغانستان میں دوبارہ فوج بھیجنے کی تجویز مسترد کر دی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
جرمنی نے افغانستان میں دوبارہ فوج بھیجنے کی تجویز مسترد کر دی
41
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

طالبان نے نو اگست پیر کے روز افغانستان کے ایک اور شمالی صوبے سمنگان کے دارالحکومت ایبک پر قبضہ کرنے کا اعلان کر دیا اور اس طرح گزشتہ پانچ روز کے اندر طالبان چھ صوبائی دارالحکومتوں پر اپنا کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔

ایبک شہر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغان حکومتی فورسز نے شہر میں اضافی فورسز اور فضائیہ کی مدد طلب کی تھی تاہم کابل حکومت بروقت مدد پہنچانے میں ناکام رہی اور افغان فوج شہر چھوڑ کر فرار ہو گئی۔

ایبک پر قبضے سے قبل اتوار کو طالبان نے دفاعی نکتہ نظر سے اہم شہر قندوز، سر پل اور طالقان پر قبضہ کر لیا تھا جبکہ اس سے قبل شبرغان اور نمروز کے دارالحکومت زرنج کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ اس طرح اب تک وہ چھ صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں جبکہ ہرات کے نواح میں بھی طالبان اور حکومتی فورسز کے مابین شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ ادھر لشکرگاہ اور قندھار پر بھی قبضے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے۔

قندوز ہی وہ شہر ہے جہاں گزشتہ دس برسوں سے جرمن فوج تعینات تھی اور گزشتہ جون میں اسی شہر سے بالآخر جرمنی واپس آئی تھی۔

طالبان کی پیشقدمی پر جرمنی کا رد عمل

جرمن وزیر دفاع آنیگریٹ کرامپ کارین باؤرنے پیر کے روز طالبان کی پیشقدمی کی خبروں پر رد عمل کے طور پر کئی ٹویٹ پوسٹ کیں اور کہا کہ قندوز سمیت،’پورے افغانستان سے ملنے والی اطلاعات بہت ہی تکلیف دہ اور تلخ ہیں۔ ہم نے وہاں اپنے اتحادیوں کے ساتھ جنگ لڑی اور جرمن فوجی بھی اس جنگ میں ہلاک ہوئے۔’

افغانستان میں تقریباً بیس برس تک جرمن افواج کی تعیناتی کے دوران بہت سے مثبت پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’ہم بظاہر جو کچھ بھی کرنے میں ناکام رہے وہ افغانستان میں طویل مدتی مثبت تبدیلی تھی۔ مستقبل میں اب جب کبھی بھی بیرون ملک فوج تعینات کرنی ہو تو ہمیں اس سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔‘

ایک ایسے وقت جب طالبان بہت تیزی سے لڑائی میں آگے بڑھ رہے ہیں، جرمنی میں ایک حلقے کا مطالبہ ہے کہ افغانستان میں دوبارہ فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے۔ جرمن وزیر دفاع نے اس کا جواب دیتے ہوئے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا،’کیا معاشرہ اور پارلیمان جرمن فوج کو وہاں بھیجنے کے لیے اور فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو وہاں کم از کم ایک نسل تک رکھنے کے لیے تیار ہے۔ اگر نہیں، تو کم سے کم ہمارے شراکت داروں کے ساتھ وہاں سے مشترکہ انخلا کا فیصلہ صحیح ہے۔‘

خارجی امور سے متعلق جرمن پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے اسی اختتام ہفتہ اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ طالبان کو روکنا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس کے لیے یورپی اور جرمن فورسز کی ضرورت پڑے تو اسے بھی مہیا کرنا چاہیے۔ باور کیا جاتا ہے کہ جرمن وزیر دفاع کے یہ بیانات اسی کا براہ راست جواب ہیں۔

امریکی رد عمل

اس دوران امریکا نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ افغانستان کے دفاع کی ذمہ داری افغان فورسز پر عائد ہوتی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے طالبان کی پیشقدمی پر اپنے رد عمل میں کہا کہ موجودہ رجحان پر انہیں گہری تشویش ہے تاہم افغان سکیورٹی فورسز باغی گروپوں سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

ان کا کہنا تھا، ’یہ ان کی اپنے عسکری فورسز ہیں، یہ انہیں کے صوبائی دارالحکومت ہیں اور انہیں اس کا دفاع کرنا ہے۔ قیادت کو اس وقت اپنے عزم کا مظاہرہ کرنا ہے کہ وہ واقعی ایسا کرنا چاہتے ہیں۔‘

تاہم جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر افغان فورسز مقابلہ کرنے میں ناکام رہے تو امریکی فوج کیا کر سکتی ہے؟ اس کے جواب میں جان کربی نے کہا کہ کچھ خاص نہیں۔

ادھر امریکی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کے لیے امریکی سفیر زالمے خلیل زاد دوحہ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں’وہ طالبان قیادت پر حملے بند کرنے اور سیاسی طریقے سے مسئلے کا حل کرنے پر زور دیں گے۔‘

افغان جنگ میں بچوں کی ہلاکتیں

افغانستان کے مختلف علاقوں میں اس وقت حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایک ہزار سے بھی زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں۔ تاہم اس سے سب سے زیادہ بچے اور خواتین متاثر ہو رہی ہیں۔

پیر کے روز اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ افغانستان میں گزشتہ تین دن کے دوران 27 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ اسے بچوں کے خلاف اس تیزی سے بڑھتے تشدد پر گہری تشویش لاحق ہے۔

یونیسیف کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران قندھار، خوست اور پکتیا جیسے تین صوبوں میں 27 بچے ہلاک ہوئے ہیں اور 163 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یونیسیف کے مطابق بیشتر بچے راستوں پر نصب بم اور دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے ہیں۔ لڑائی کی وجہ سے بہت سے خاندان گھر بار چھوڑ کر میدان میں سونے پر مجبور ہیں اور اس وجہ سے بھی وہ متاثر ہو رہے ہیں۔ یونیسیف نے فریقین سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کم سے کم بچے محفوظ رہے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN