اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گرافک ڈیزائننگ ،کیریر، مواقع اور مستقبل

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
گرافک ڈیزائننگ ،کیریر، مواقع اور مستقبل
657
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

زہرہ فاطمہ

ڈیجیٹل دنیا کے اس زمانے میں کیریئر بھی ڈیجیٹل ہوتا جارہا ہے۔یعنی بہت سارےکام جوپہلے ہاتھوں سے ہوتے تھے اب وہ سیکڑوں نئے کام کمپیوٹرائزڈ مشینوں سے ہو رہے ہیں۔ کمپیوٹرکی اس دنیا میں ایک اہم شعبہ گرافک ڈیزائننگ کابھی ہے۔آپ گرافک ڈیزائننگ کو مختلف حصوں کے ذریعہ بآسانی سمجھ سکتے ہیں۔

Graphic Designing کیا ہے؟

گرافک ڈیزائننگ تحریر اور تصویر کے ذریعے نظریات اور تجربات کو پیش کرنے کا عمل ہے۔یہ تصویر اور متن کو منظم کرکے بصری مواصلات کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ گرافک ڈیزائن میںtypography, iconography , communication, creativity وغیرہ عناصر شامل ہیں۔جس کے تحت لوگوں کو معلومات پہنچانے کے لئے تصاویراورالفاظ کے مرکب سے خصوصی پیغام تیار کیے جاتے ہیں جس میں مقصد کا حصول بنیادی ضرورت ہے۔ سادہ زبان میں گرافک کے معنی خطوط بنانے یعنی لکیریں اور زاوئیے بنانے کے آتے ہیں لیکن کمپیوٹر کی دنیا میں یہ لفظ ایک وسیع مفہوم کا حامل ہے۔درج بالاتعریفوں کا مطالعہ کرنے کے بعدیہ معلوم ہوا ہے کہ گرافک ڈیزائننگ کی اصطلاح میں گرافک کا مطلب بصری(نظر آنے والا )اظہار ہے۔یعنی تحریر اور تصویر کے امتزاج سے دیا جانے والا ایک بصری پیغام جس کی ترسیل نگاہ کے ذریعے ہو۔یہ کمپنیوں کے logo سے لے کر بزنس کارڈ اور ویب سائٹ سے لیٹر پیڈ تک ہر جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔جو شخص گرافک ڈیزائن میں کام کرتا ہے اسے گرافک ڈیزائنر کہا جاتا ہے۔ آج ہماری زندگی ڈیجیٹل میڈیا کےارد گرد گھوم رہی ہے۔آپ صرف اپنا موبائل فون ہی لیں۔آپ ہر روز مختلف ایپلی کیشنزاور ویب سائٹوں پر جاتے ہیں۔کچھ ایپس اور ویب سائٹیں پہلی نظر میں آپ کو راغب کرتی ہیں۔ اس کی وجہ وہ منظم اور خوبصورت ترتیب ہے جسےگرافک ڈیزائنر نے تیار کیا ہے۔ گرافک ڈیزائننگ کا بنیادی مقصد گرافکس کی تشکیل ہے۔ تیار کردہ یہ گرافکس پرنٹنگ ، ویب سائٹ اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔

گرافک ڈیزائنر کرئیر کا انتخاب کیوں کریں؟

موجودہ وقت انٹرنیٹ کا ہے۔زندگی سوشل میڈیا کے بغیرادھوری ہے۔جب تک ہم طالب علم رہتے ہیں تب تک اس کا استعمال ٹھیک ہے لیکن جب ہم خودپر انحصار کرنا شروع کرتے ہیں یا عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں تو گرافک ڈیزائنر کا پیشہ ہماری زندگی تبدیل کرسکتا ہے۔یہ ٹیچر، اکاؤنٹنٹ یا منیجراور دوسرے پیشے سےذرامختلف ہے۔ گرافک ڈیزائنر کے بارے میں بات کریں تو یہ ایسا کام ہے جس میں گلیمر ہےاور آپ اس یکسر مختلف شعبے میں دنیا کے ساتھ مختلف تجربے کرسکتے ہیں۔آپ نئے رجحانات سے واقف ہوسکتے ہیں۔آپ میڈیا سے رابطہ کرکے پوری دنیا کے بارے میں آگاہ ہوسکتے ہیں۔ ایک گرافک ڈیزائنرالفاظ،تصویر،آئیکن وغیرہ کی ظاہری شکل یا virtual آرٹ سے ڈیزائن تخلیق کرتا ہے۔اپنے ڈیزائن کے ذریعے وہ لوگوں تک مختلف نظریات یاکوئی پیغام پہنچاتا ہے۔گرافک ڈیزائنرزآواز کے بجائے اپنے ڈیزائن کے ذریعے اظہار خیال کرتے ہیں۔وہ اشتہارات،بروشرز،رسالے،پمفلٹ اور اطلاعات کے لئے سافٹ وئیر کے ذریعے ایک مجموعی خاکہ Layout ترتیب دیتے ہیں جو صارفین کو متاثر کرتے ہیں اور انہیں اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ گرافک ڈیزائنر کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ وہ ادارہ،کمپنی یاشخص جس نے اس کی خدمات حاصل کی ہیں انہیں عمدہ کام ملے۔ تاکہ متعلقہ تنظیم ، کمپنی ، فرد کو اپنے مقصد کے حصول میں آسانی ہو اوروہ اپنے نظریات اور پیغام عام آدمی تک کم سے کم وقت میں پہنچا سکیں۔

گرافک ڈیزائنر بننے کے لئے بنیادی اصول:

ہر شعبے کی طرح گرافک ڈیزائننگ کے شعبے میں کام کرنے کے لیے کچھ اصولوں پر عمل کرنا ہوتا ہے۔لہذا ، اگر آپ اس شعبے میں کیریئر بنانا چاہتے ہیں توآپ کو درج ذیل زمروں میں ماہر بننا ہوگا۔ تخلیقیت فنکارانہ قابلیت سافٹ ویئر نالج وقت کا انتظام تخیل مواصلات میں اچھی صلاحیت اور مہارت اجتماعی روح تفصیل کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت بصری ڈیزائن کی مہارت طرز عمل کی مہارت آخری تاریخوں میں سخت کام کرنے کی اہلیت ٹائپنگ کے مختلف طریقوں کی تفہیم رنگ اور نظریے کا علم

گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کا طریقہ:

گرافک ڈیزائننگ ٹول کٹس

کسی ڈیزائن کو نفاست اور بہترین طریقے سے بنانے کے لئے مختلف ٹولز کا استعمال کرتے ہیں جو مختلف ایپس میں جداگانہ ہوتے ہیں۔ان میں سے اہم سافٹ وئیر ہیں ۔

QuarkXpress Adobe Illustrator Adobe Photoshop Adobe after Effects Adobe In Design CorelDraw Pen Tablet Notebook

گرافک ڈیزائن کے اقسام:

کسی ڈیزائن کو نفاست اور بہترین طریقے سے بنانے کے لئے مختلف ٹولز کا استعمال کرتے ہیں جو مختلف ایپس میں جداگانہ ہوتے ہیں۔ان میں سے اہم سافٹ وئیر ہیں ۔
QuarkXpress
Adobe Illustrator
Adobe Photoshop
Adobe after Effects
Adobe In Design
CorelDraw
Pen Tablet
Notebook

گرافک ڈیزائن کے اقسام:

درج ذیل تصاویر میں آپ گرافک ڈیزائن کے اقسام دیکھ سکتے ہیں۔
Poster
Visiting card
Stationary
Letterhead
Standee
Magazine design
Broucher
Flyer
Emaller
Whatsapp marketing
catalog

گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کے مواقع:

گرافک ڈیزائننگ میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ 12 ویں جماعت کے بعدکسی بھی فیکلٹی(سائنس، آرٹ اور کامرس) سے گرافک ڈیزائننگ کا کورس کرسکتے ہیں۔لیکن اچھے کالج اور یونی ورسٹیز میں گرافک ڈیزائننگ سیکھنا کچھ مہنگا ہے۔
ان میں یہ ادارے سرفہرست ہیں:
• نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن،احمدآباد
• انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن،نئی دہلی
• پرل اکیڈمی،جس کی شاخیں دہلی ممبئی اور جے پور میں ہیں۔
• آئی ڈی سی،ممبئی
• انڈین اسکول آف ڈیزائن اینڈ انوویشن،ممبئی
• دہلی کالج آف آرٹ،دہلی
• ڈی جے اکیڈمی آف ڈیزائن،تامل ناڈو
• ایمیٹی اسکول آف فائن آرٹس،نوئیڈا
• بنارس ہندو یونی ورسٹی،اترپردیش
• شری وینکٹیشور کالج آف فائن آرٹس،حیدرآباد

کچھ اداروں میں گرافک ڈیزائن کےلئے داخلہ لینے سے قبل انٹری ٹیسٹ بھی دینا ہوتا ہے۔
آج کل حالات کی مناسبت سے آن لائن گرافک ڈیزائننگ کورس کی سہولت بھی شروع ہوچکی ہے۔مختلف پروفیشنل افراد کے ذریعے گھر بیٹھے اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ آنلائن ادارے سرٹیفکٹ کورس کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔ آنلائن گرافک کورس کروانے والوں میں Udemy اور Shawacademy سرفہرست ہیں۔اس کے لئے آپ کو صرف ایک ای میل آئیڈی،لیپ ٹاپ اور ایک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہے۔یہاں ابتدائی ٹولز سکھانے کے لئے مفت سرٹیفکٹ کورس بھی ہے۔

بیچلر سطح پر گرافک ڈیزائننگ سیکھنے میں تین سے چار سال کا وقت درکار ہوتا ہے۔لیکن آپ بیچلرز ڈگری کے بغیر بھی گرافک ڈیزائننگ سیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو درست ٹولز سیکھنے کی ضرورت ہے۔

گرافک ڈیزائنر کا مستقبل

ہندوستان میں گرافک ڈیزائنر کی مانگ دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔کیونکہ ہر دن نیا بزنس شروع کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔انہیں لوگو،ویب سائٹ،بزنس کارڈ اور دیگر چیزوں کے لئے گرافک ڈیزائنر کی ضرورت پڑتی ہے۔ گرافک ڈیزائنر کی ضرورت مختلف شعبوں میں ہوتی ہے۔مثلا ایڈورٹائزمنٹ انڈسٹری، پرنٹ انڈسٹری،ویب انڈسٹری اور دیگر دوسرے شعبہ جات۔جہاں گرافک ڈیزائنر درج ذیل نوکریاں کرسکتا ہے۔ Art Worker Design Consultant Design Management Professional Creative Director اگر آپ ایک بہترین پروفیشنل گرافک ڈیزائنر کے طور پہ خود کو متعارف کرواتے ہیں تو کسی بھی اچھے ادارے یا کمپنی میں آپ کو نوکری مل سکتی ہے ۔ گرافک ڈیزائنر کی اوسط تنخواہ ہندوستان میں سالانہ دولاکھ سے چھ لاکھ کے درمیان ہے۔جبکہ ماہانہ آپ بیس سے پچاس ہزار کے درمیان کما سکتے ہیں۔یہ آپ کے ہنر پہ موقوف ہے۔ بطور گرافک ڈیزائنر آپ ملک سے باہر بھی اچھی نوکری حاصل کرسکتے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN