اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

چیف جسٹس کو سلام

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
چیف جسٹس کو سلام
147
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:ودود ساجد

سپریم کورٹ نے اپنی تاریخ کا ایک انتہائی اہم باب کھولا ہے۔سپریم کورٹ نے وہ کیا ہے جو اس ملک کو آزادی ملنے کے فوراً بعد انصاف پسند قانون ساز اداروں کو کر دینا چاہئے تھا۔

سچ پوچھئے تو سپریم کورٹ نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ایک ایسی تاریخ کہ جسے اس دور میں رقم کرنے کیلئے قلم کاغذ کی نہیں بلکہ لوہے کے جگر کی ضرورت ہے۔اس کے لئے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس این وی رمنا کو اس ملک کے ہزاروں لاکھوں مظلوموں کی طرف سے سو سو سلام پیش کرنے کو جی چاہتا ہے۔

گزشتہ سات دہائیوں سے بھی زیادہ عرصہ سے اس ملک کی حکومتیں غداری کی دفعہ 124اے کا بے دریغ استعمال کرتی آرہی ہیں۔اس’گناہ کبیرہ‘کا ارتکاب کسی ایک پارٹی نے نہیں بلکہ سبھی پارٹیوں نے کیا ہے۔لیکن پچھلے سات آٹھ برسوں میں اس کا جس بڑے پیمانے پر ناجائز استعمال ہوا ہے اس کی کوئی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی۔

انگریزوں کے زمانے میں اس کا بے دریغ استعمال آزادی کے متوالوں اور انگریزوں کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کے خلاف ہوا۔لیکن فی زمانہ اس کا استعمال ان سیاسی مخالفین تک کے خلاف کیا گیا جنہوں نے حکومت کے طریقہ کار سے اختلاف کیا۔یہاں تک کہ کورونا کے زمانہ میں جن سیاسی مبصرین نے حکومت کو اس کی ناکامیوں کی طرف توجہ دلائی ان کے خلاف بھی پولیس نے اس دفعہ کے تحت مقدمات درج کرلئے۔اس طرح کے کئی مقدمات سپریم کورٹ کے سامنے بھی آئے اور عدالت کی مختلف بنچوں نے اس دفعہ کے ناجائز استعمال پر اپنی ناگواری کا اظہار بھی کیا۔تازہ مثال چیف جسٹس آف انڈیا کی ہے جنہوں نے اس دفعہ کے ناجائز استعمال کا موازنہ لکڑی کاٹنے والی لوہے کی اس آری سے کیا جو کوئی چیز بنانے کے لئے بڑھئی کو دی جاتی ہے اور وہ محض کوئی درخت کاٹنے کی بجائے پورا جنگل ہی کاٹ دیتا ہے۔

موجودہ حکومت ابتدا میں نہیں چاہتی تھی کہ اس دفعہ کے خلاف سپریم کورٹ آئینی اور قانونی جائزہ لے۔اس نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے ایک حلف نامہ بھی دائر کردیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ اس دفعہ پر نظر ثانی کرنے یا عدالت کے ذریعہ اس پر غور کرنے کے حق میں نہیں ہے۔لیکن جب اس نے عدالت کا رویہ دیکھا تو ایک دوسرا حلف نامہ دائر کرکے وعدہ کیا کہ وہ اس دفعہ پر نظرثانی کرنے کو تیار ہے۔یہی نہیں اٹارنی جنرل کو یہ علم بھی ہوگیا کہ اس دفعہ کا ناجائز استعمال بھی ہورہا ہے۔انہوں نے اس کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ’ہنومان چالیسا‘ پڑھنے تک کے خلاف اس دفعہ کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

آپ کو یاد ہوگا کہ مہاراشٹر میں راج ٹھاکر ے کے ذریعہ مسجدوں میں لائوڈ اسپیکر پر اذان کا مسئلہ اٹھانے کے بعد آزاد ممبر پارلیمنٹ نونیت رانا اور ان کے شوہر ایم ایل اے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے گھر کے سامنے ہنومان چالیسا پڑھنے کی ضد کی تھی۔اس کے علاوہ راج ٹھاکرے نے بھی اعلان کیا تھا کہ اگر مسجدوں سے اسپیکر پر اذان دینے کا سلسلہ نہ تھما تو ان کے لوگ ہر مسجد کے آگے اسپیکر پر ہنومان چالیسا پڑھیں گے۔حکومت مہاراشٹر نے نونیت رانا ور ان کے شوہر کے خلاف اسی طرح کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔لہذا اٹارنی جنرل نے اس واقعہ کو اس دفعہ پر غور کرنے اور مرکزی حکومت کے تبدیل شدہ موقف کے جواز کے طورپرپیش کیا تھا۔اور یہ بتانے کی کوشش کی تھی کہ مرکزی حکومت اس سلسلہ میں بہت سنجیدہ ہے۔لیکن چیف جسٹس نے مرکزی حکومت کو اسی کے حصار میں مقید کردیا۔گزشتہ 11 مئی کو عدالت نے اپنے حکم میں اٹارنی جنرل کے ذریعہ پیش کردہ اس مثال کو بطورمثال شامل کیا۔اور عدالت کے ذریعہ اس دفعہ کے استعمال پر عبوری پابندی کے جواز کے طورپراسی مثال کو پیش کیا۔عدالت نے تمام زیر التوا مقدمات میں پیش رفت پر تو پابندی لگاہی دی ہے ساتھ ہی کوئی بھی نئی ایف آئی آر اس دفعہ کے تحت اس وقت تک نہیں لکھی جاسکے گی جب تک حکومت اس پر نظر ثانی کرکے کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ جاتی۔

بہرحال یہ قضیہ بڑی تفصیل سے لکھے جانے کا متقاضی ہے۔بہت سے مبصرین اس پر لکھیں گے بھی۔لیکن سردست یہ بات زیادہ اہم ہے کہ سپریم کورٹ نے پوری طاقت سے دکھایا ہے کہ حقوق انسانی کے معاملات میں وہی سپریم ہے اور یہ کہ اگر وہ چاہے تو طاقتور حکومت بھی اس کے سامنے بے بس ہوجاتی ہے۔سپریم کورٹ نے اس ملک کے دس ہزار سے زیادہ ان افراد کو راحت دینے کا سامان فراہم کردیا ہے جو اس سخت دفعہ کے تحت جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔اس دفعہ کے تحت دو سال سے پہلے کوئی ملزم عدالت کے روبرو اپنی داستان رنج والم لے کر نہیں آسکتا۔یعنی اسے دو سال سے پہلے ضمانت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہوتا۔لیکن اب سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ایسے تمام متاثرین کو مقامی مجاز عدالتوں سے رجوع کرنے کا حق دیدیا گیا ہے۔ابھی یہ قضیہ ختم نہیں ہوا ہے۔لیکن یہ ایک بہت تاریخ ساز مرحلہ ہے۔اس کے لئے چیف جسٹس این وی رمنا تمام مظلومین کی طرف سے شکریہ کے مستحق ہیں۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN