اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گیان واپی مسجد:تاریخ خود کو دہرانے جارہی ہے؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
گیان واپی مسجد:تاریخ خود کو دہرانے جارہی ہے؟
900
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:قاسم سید

کیا گیان واپی کا معاملہ بابری مسجد پارٹ ٹو کی طرف جارہا ہے ۔کیا کاشی مقدمہ کے جج موصوف کچھ زیادہ جلدی میں نہیں ہیں؟کیا عدلیہ کسی دباؤ میں ہے؟کیا میڈیا نے جو ہائپ پیدا کیا ہے اس سے ملک کو 92’میں دھکیلنے کی کوشش تو نہیں ہے؟کیا ہم اسے ہندوسنسکرتی کے احیاء کی جارحانہ مہم کی بجائے بے روزگاری،مہنگائی جیسے ایشو سے توجہ ہٹانے اور سوالوں سے سرکار کے راہ فرار کا بیانیہ سمجھیں ؟سب سے اہم سوال کیا صبر کرنے، گھروں میں بیٹھنے اور دعا کرنے کی تلقین کے سوا اور کوئی راستہ ہے یا نہیں یا ابھی وہ وقت نہیں آیا؟ ۔کوئی لکشمن ریکھا تو ہوگی! مزید یہ کہ ہر حالت میں عدالت کا ہرفیصلہ چوں چراں تسلیم کرنے کی بات کہہ کر انصاف کا ترازو فریق مخالف کے ہاتھوں میں تو نہیں تھمادیا؟

ایسے بہت سے سوال اس لیے پیدا ہورہے ہیں کیونکہ گیان واپی مسجد میں ویڈیو گرافی سروے کے دوران مبینہ طور شیو لنگ ملنےکے ہندو فریق کے محض دعویٰ کے بعد متعلقہ جج موصوف نے دوسرے فریق کو سنے بغیر اس مقام کو سیل کرنےاور کسی کو وہاں تک ہرگز نہ جانے کا فرمان جاری کردیا، یہی نہیں ایک قدم آگےبڑھ کر یہ وارننگ دی کہ سیل شدہ مقام (وضو خانہ) کی حفاظت کی ذمہ داری ضلع انتظامیہ،پولیس کمشنر،اور سی آرپی ایف کمانڈنٹ کی ہوگی جبکہ یہ بات ریکارڈ میں رہے کہ ڈی ایم نے شیو لنگ ملنے کی ایسی کسی بھی بات سے انکار کرکے میڈیا اور ہندو فریق کے دعوے کی ہوا نکال دی ہے جو لگاتار پروپیگنڈہ کرکے فضا میں فرقہ وارانہ زہر گھول رہے ہیں ۔اور یہ مشورہ دیا جارہا ہے کہ اب چونکہ شیو لنگ ا ور دیگر آثار مل گئے ہیں تو مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ مسجد حوالہ کردیں ان کا دعویٰ اورقبضہ غیر قانونی ہے ہوسکتا ہے کہ امن و بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کی خاطر ایسی آوازیں ہمارے درمیان سے اٹھنے لگیں کہ مسجدہندوؤں کو سونپ دی جائے۔

بہرکیف حالات اچھے نہیں ہیں ٹوٹے حوصلو ں کے پر نوچنے اور بازو مروڑنے بلکہ اکھاڑ دینے کی بات ہورہی ہے ۔ یہ قانونی ماہرین بتائیں گے کہ گیان واپی پر جو کچھ تماشہ ہورہا ہے کہ عبادت گاہوں سے متعلق 1992ایکٹ اس کی اجازت دیتا ہے اور کیا بابری مسجد پرسپریم کورٹ کی رولنگ کی مقامی عدالت توہین تو نہیں کررہی ہے ۔

ہمیں یہ جاننے میں دلچسپی ہے کہ جب سروے رازدارانہ تھا ،اس کی رپورٹ 17مئی کو عدالت میں پیش ہونی ہے تو جو کچھ ‘’افشا‘کیا گیا وہ سوجی سمجھی سازش کاحصہ ہے؟،کیا یہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں؟ ہندو فریق نے یہ ڈھٹائی او ر جسارت کیوں کی،کیا اسے سزا ملے گی؟دوسرے عدالت نے اس دعوے پر جس کی صداقت کو ابھی جانچنا ہے اتنی تیزی ،پھرتی اور مستعدی و بے صبری کا مظاہرہ کیوں کیا؟ اس کے پاس تو سروے رپورٹ آئی ہی نہیں اسے جانبدار انہ رویہ نہ کہیں اور کیا اسے عدلیہ پر نادیدہ دباؤ نہ مانا جائے۔

بابری مسجد معاملہ کے جج نے بھی ایسی تیزی دکھائی تھی تالہ کھلنے کے ساتھ درشن کی اجازت دے دی تھی ۔ہم یہ مانیں کہ تاریخ خود کو دہرانے جارہی ہے!آخری سوال اپنے مقتدر محترم رہنماؤں سے کیا ہم ابھی گھر بیٹھنے،صبر اور دعا کرنے کے سہ نکاتی تدبیر کے مرحلہ میں ہیں یا اس سے آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے ۔کیا مسلم نوجوانوں میں بے چینی و اضطراب کی طوفانی موجوں کو درست قبلہ دینے اور تھامنے کی ضر رت ہے یا نہیں عدالتی لڑائی کا انجام معلوم ہے اور جب فریق نے پانی گدلا کرنے کا الزام لگاکرسزاسنانے کافیصلہ کر ہی لیا ہے، دلیلیں کہاں کام آئیں گی۔

خود سپردگی یا جمہوری و قانونی مزاحمت اللہ جانے کیا ہوگا آگے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN