اردو
हिन्दी
اگست 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حماس سفارتی جال میں پھنس گئی یا پھنسادیا ؟

10 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Hamas diplomatic trap or entrapment
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جب حماس نے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر محتاط اور سنجیدہ ردعمل جاری کیا تو اس سے غزہ میں لوگوں کو خاصی حیرت ہوئی۔
سینکڑوں فلسطینیوں نے سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی: ’کیا جنگ ختم ہو گئی ہے ؟ یہ خواب ہے یا حقیقت؟۔‘حماس کا بیان، جو مبینہ طور پر ثالثوں کی مدد سے تیار کیا گیا، اس میں براہِ راست انکار سے گریز کرتے ہوئے ٹرمپ کے منصوبے سے اتفاق کیا گیا ہے۔۔ جس نے گیند اسرائیل کے کورٹ میں واپس ڈال دی ہے۔
موجودہ ردعمل میں امید اور شبہات دونوں شامل ہیں۔ کچھ فلسطینیوں کو خوف ہے کہ حماس جال میں پھنس گئی ہے اور اسرائیل یرغمالیوں کی واپسی کے بعد دوبارہ جنگ شروع کر دے گا۔ جبکہ دیگر اسے دو سالہ تباہی کے خاتمے کا تاریخی موقع سمجھتے ہیں۔

غزہ میں رہنے والے ابراہیم فارس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا: ’صبر کریں، جلدی خوش نہ ہوں۔ تفصیلات پر متعدد مذاکرات ہوں گے۔ شیطان ہمیشہ تفصیلات میں چھپا ہوتا ہے۔ خدا کرے کہ یہ آگے بڑھے، مگر لبنان کو دیکھیں، وہاں ابھی بھی بے گھر لوگ ہیں اور فضائی حملے جاری ہیں۔‘محمود داھر نے فیس بک پر لکھا کہ حماس کا ردعمل غیر معمولی تھا کیونکہ یہ براہِ راست تھا: ’اس بار فوراً ’لیکن‘ نہیں آیا۔ یرغمالیوں کی رہائی، جنگ کا خاتمہ اور فلسطینی اتھارٹی کو اختیارات منتقل کرنا سب ’ہاں‘ تھا۔ یہاں تک کہ حماس نے ٹرمپ کی تعریف بھی کی۔‘تاہم سب قائل نہیں ہیں۔ حماس کے طویل عرصے سے ناقد خلیل ابو شمّالہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تحفظِ اقتدار کے لیے تھا: ’یہ حکمت یا عوام کو ترجیح دینے کا نام دے سکتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ حماس طاقت میں رہنا چاہتی ہے۔ مجھے شک ہے کہ حماس نے خود یہ بیان لکھا۔۔۔ یہ بہت ہوشیار ردِعمل تھا۔‘فی الحال غیر یقینی کی فضا غالب ہے۔ امید موجود ہے مگر شک بھی ہے۔۔۔ فلسطینی دیکھ رہے ہیں کہ کیا کاغذ پر لکھے گئے الفاظ واقعی جنگ ختم کرنے کے لیے کافی ہوں گے۔
اسی دوران اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے یعنی یرغمالیوں کی واپسی کے لیے تیاری کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ پٹی میں فوجی اہلکاروں کی حفاظت سب سے بڑی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ’آئی ڈی ایف کے تمام وسائل کو جنوبی کمانڈ کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے‘ تاکہ اہلکاروں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے: ’آپریشنل حساسیت کے پیشِ نظر، تمام فوجیوں کو انتہائی چوکس اور ہوشیار رہنا ہو گا کیونکہ کسی بھی خطرے کو فوری طور پر ناکارہ بنانے کے لیے تیزی سے ردِعمل کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔‘

ٹیگ: Analysisdiplomatic trapHamasIsraelMiddle EastPalestinepolitics.Trump PlanUSAاسرائیلامریکہتجزیہٹرمپ پلانحماسسفارتی جالفلسطینمشرق وسطیٰ

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN