اردو
हिन्दी
اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حماس کے عسکری ونگ نے ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کردیا؟یہ ہیں دلائل

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
حماس عسکری ونگ کا ٹرمپ منصوبے پر ردعمل
1
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی عربی سروس کے مطابق غزہ میں حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ عزالدین الحداد نے امریکی امن منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق عزالدین الحداد نے عندیہ دیا ہے کہ حماس جنگ جاری رکھے گی کیونکہ ان کے مطابق یہ منصوبہ دراصل حماس کو ختم کرنے کے لیے تیار کیا گیا
رواں ہفتے کے آغاز میں ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ قطر میں موجود حماس کی اعلیٰ قیادت اس 20 نکاتی منصوبے کے کچھ پہلوؤں پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ اس منصوبے میں حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی آئندہ حکمرانی سے دستبردار ہونے کی شرط شامل ہے۔تاہم، امن منصوبے کو قبول یا مسترد کرنے میں حماس کے عسکری ونگ کا اثر و رسوخ زیادہ ہے، کیونکہ اس کے پاس غزہ میں موجود باقی 48 یرغمالیوں کا کنٹرول ہے، جن میں سے صرف 20 کے بارے میں خیال ہے کہ وہ اب تک زندہ ہیں۔اس معاہدے میں بڑی رکاوٹ یہ شرط ہے کہ جنگ بندی کے 72 گھنٹوں کے اندر تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، جو کہ حماس کی مذاکراتی طاقت کو ختم کر دے گا۔
غزہ میں موجود حماس کے سینیئر رہنما یہ بھی نہیں سمجھتے، خصوصاً پچھلے ماہ دوحہ میں حماس کی سیاسی قیادت کے ارکان کو قتل کرنے کی کوششوں کے بعد، کہ اسرائیل امریکی ضمانتوں کے باوجود اس معاہدے پر عمل کرے گا۔
اس منصوبے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیا کہ یہ معاہدہ اسرائیلی فوج کو غزہ کے کچھ حصوں تک رسائی جاری رکھنے کی اجازت دے گا، اور ان کی حکومت ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی ’پروزور مخالفت‘ کرے گی، جو امریکی تجویز کے برخلاف ہے جس میں فلسطینیوں کے لیے خود ارادیت اور ریاست کے قیام کی قابلِ اعتبار راہ کی بات کی گئی ہے۔حماس نے واضح کیا ہے کہ جب تک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی، وہ ہتھیار ڈالنے پر آمادہ نہیں ہو گی۔بی بی سی عربی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیب ٹرمپ کے مجوزہ امن معاہدے سے ناراض ہیں۔ اپنی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں صہیب نے کہا کہ وہ اس تجویز کو قبول نہیں کریں گے۔ صہیب کا کہنا ہے کہ جنگ رکے یا نہ رکے، امریکا اور اسرائیل حماس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 نکاتی تجویز کے مطابق حماس کو جنگ ختم ہوتے ہی اپنے ہتھیار حوالے کرنا ہوں گے۔ نئے فلسطین میں حماس کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔صہیب کے مطابق اگر حماس کو ختم کرنا ہے تو لڑائی کے ذریعے ختم ہو ہتھیار کیوں ڈالے تاہم مصر اور قطر حماس کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے قطر نے امریکا سے بھی رابطہ کیا ہے۔
کون ہیں عزالدین الحداد
عزالدین الحداد حماس کے آخری سینئیر بڑے فوجی کمانڈر ہیں۔ فی الحال، حداد حماس کے حوالے سے تمام اہم فیصلے کرتے ہیں۔ یحییٰ سنوار کے قتل کے بعد حداد نے حماس کی کمان سنبھالی۔ حداد کو حماس میں ابو صہیب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
صہیب حماس کے بانی رکن ہیں۔ انہوں نے 1987 میں حماس میں شمولیت اختیار کی اور تب سے وہ اسرائیل کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ابو صہیب کو مارنے کے لیے درجنوں آپریشن کیے گئے لیکن سب ناکام رہے۔ صہیب فلسطینی تنازع میں اپنا پورا خاندان کھو چکے ہیں۔اکتوبر 2023 میں جب حماس اور حزب اللہ نے اسرائیل پر مشترکہ حملہ کیا تو ابوصہیب کو غزہ ڈویژن کی کمان سونپی گئی۔ انہوں نے پورے آپریشن کی نگرانی کی۔ابو صہیب کو زیر زمین آپریشنز چلانے کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ وہ غزہ سے ترکی اور قطر کا زیر زمین سفر کرتے ہیں۔

ٹیگ: americaGazaHamasHamas military wingIsraelnews todayPalestine

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

SIR Fake Details FIR
خبریں

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

08 اکتوبر
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
خبریں

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

08 اکتوبر
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Mobile Phone Effects on Children

بچوں پر موبائل فون کے مضر اثرات: طبی، سائنسی اور سماجی جائزہ

دسمبر 21, 2025
SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

اکتوبر 8, 2026

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026

حالیہ خبریں

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN