دہرا دون :(ایجنسی)
ہری دوار ضلع میں اشتعال انگیز تقریر کیس میں ملزم وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کو ضلع ہری دوار کے نرسن بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
17 سے 19 دسمبر تک کھڑکھڑی میں واقع وید نکیتن میں دھرم سنسد کا انعقاد کیا گیا تھا۔ نفرت انگیز تقریر کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نگر کوتوالی کے جوالا پور کے رہنے والے گلبہار خان نے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ بعد ازاں مقدمے میں چار سنتوں کے نام بھی شامل کیے گئے۔
اس کے ساتھ ہی ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اس کے بعد ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی۔ ایس آئی ٹی ٹیم کی قیادت کر رہے ایس پی دیہات دہرادون کملیش اپادھیائے منگل کو ہری دوار پہنچے۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے ارکان سے ملاقات کے بعد اس معاملے میں کارروائی کی حکمت عملی بنائی۔ بدھ کو ایس آئی ٹی ایکشن موڈ میں نظر آئی۔ انسپکٹر منیش اپادھیائے نے کئی گواہوں کے بیانات قلمبند کئے۔ اس کے ساتھ دھرم سنسد کا وائرل ویڈیو کلپ بھی اکٹھا کیا گیا۔











