اردو
हिन्दी
اکتوبر 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہریانہ سرکار کسانوں سے دو دو ہاتھ کرنے کے موڈ میں،کارروائی کی دھمکی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ہریانہ سرکار کسانوں سے دو دو ہاتھ کرنے کے موڈ میں،کارروائی کی دھمکی
93
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کرنال : (ایجنسی)

کرنال میں ’سر پھوڑنے ‘ کاحکم دینے والے افسرکا بچاؤ کرنے کا الزام جھیل رہی ہریانہ سرکار نے اب کہا ہے کہ قصور وار پائے جانے پر کسانوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ہریانہ کہ وزیر داخلہ انل وج نے یہ بیان دیا ہے ۔ ان کا یہ بیان تب آیا ہے جب ’ سرپھوڑنے‘ کاحکم دینے والے افسر کےخلاف کارروائی کی مانگ کو لے کر کسان تین دن سے منی سکریٹریٹ کےباہر مظاہرہ کررہےہیں۔ تناز ع کاحل کرنے کے لیے حکومت اور کسان رہنماؤں کے درمیان بات چیت چل رہی ہے ۔

لیکن اس درمیان اب ہریانہ کے وزیر داخلہ کی طرف سے سخت کارروائی کا تبصرہ آیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وج نے کہاکہ اب ہم کسی کے کہنے سے تو کسی کو پھانسی پر نہیں چڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے آگے کہاکہ ملک کا آئی پی ایس الگ اور کسانوں کا آئی پی ایس الگ؟ ایسا تو نہیں ہو سکتا۔ اور سزا جو دی جاتی ہے ہمیشہ جرم کے مطابق دی جاتی ہے۔ ‘

جبکہ اس کے ایک دن پہلے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ نے کہا تھا کہ اسے قبول نہیں کیاجاسکتا ہے اور متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا تھاکہ بات بہت ہی صاف ہے ،جو بھی ہو ،جہاں سے بھی ہو، اسےوہاں تک پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔ ہمیں اس لائن کو کسی بھی حال میں پار نہیں کرنے دینا ہے۔ اس دن کرنال ضلع میں مظاہرہ کررہے کسانوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا اور اس میں تقریباً 10 لوگ بری طرح زخمی ہوئے تھے ۔

دوسری جانب کرنال منی سکریٹریٹ کے باہر کسانوں کے مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے کھٹر حکومت نے علاقے میں انٹرنیٹ خدمات پر پابندی لگا دی ہے۔ اس وجہ سے مقامی باشندے، دکاندار، تاجر اور دیگر لوگوں کے سامنے کئی طرح کے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ نہ کوئی موبائل پیغام مل پا رہا ہے، اور نہ ہی پیسوں کا لین دین ہو رہا ہے۔ دراصل ہریانہ کے 5 اضلاع کرنال، جیند، پانی پت، کیتھل اور کروکشیتر میں انٹرنیٹ خدمات پر روک لگا دی گئی تھی، اور پھر بعد میں 4 اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات بحال کر دی گئی، لیکن کرنال میں اب بھی پابندی برقرار ہے۔

مقامی دکانداروں کے مطابق اس وقت ہر کوئی آن لائن پیمنٹ کرتا ہے، 50 فیصد گاہک کے پاس نقدی نہیں ہے۔ گاہک لوٹ جاتے ہیں۔ جنھیں ہم جانتے ہیں انھیں تو ادھاری پر سامان دے دیتے ہیں، لیکن انجان لوگوں کو ادھار کیسے دیں؟ حالانکہ جن دفاتر اور گھروں میں وائی فائی لگی ہوئی ہے وہی انٹرنیٹ چلانے میں اہل ہیں۔ اس کے علاوہ ہر کوئی بس اپنے فون کو ٹکٹکی لگائے دیکھ رہا ہے۔

منی سکریٹریٹ کے باہر بیٹھنے والے ٹائپسٹ بھی انٹرنیٹ بند ہونے کے سبب پریشان ہیں۔ سرکاری دستاویز تیار کرانے والے عام شہریوں نے گزشتہ تین دن سے آنا ہی بند کر دیا ہے۔ سرکاری دفتر میں لوگوں کے کم آنے سے ان کے کاروبار پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے، آن لائن رجسٹری کرانے والے بھی بے حد مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

سکریٹریٹ کے باہر غیر مستقل دفتر ڈالے بیٹھے لکھوندر نے بتایا کہ ’’میرا سارا کام آن لائن کا ہے، انٹرنیٹ کے بغیر کچھ بھی کام نہیں ہو سکتا۔ گزشتہ تین دنوں میں دو دن چھٹی کے نکل گئے ہیں، چونکہ انٹرنیٹ نہیں ہے تو آ کر بھی کیا کریں گے۔‘‘ مقامی باشندہ پنچال نے بتایا کہ گھر کے روزمرہ کے کام رکے ہوئے ہیں، نہ کوئی موبائل پیغام جا پا رہا ہے اور نہ ہی کوئی پیغام آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ نہ کوئی جانکاری مل پا رہی ہے کہ کیا کرنا ہے، کیا نہیں۔

حالانکہ کسان لیڈر گرنام سنگھ چڈھونی نے انٹرنیٹ بند ہونے پر خبر رساں ادارہ آئی اے این ایس سے کہا کہ ’’انٹرنیٹ بند کرنا لوگوں کی زبان پر تالا لگانے کا ایک قانون ہے۔ ہر کسی کو بولنے کی آزادی ہے، سوشل میڈیا ہماری بات صحیح طریقے سے دکھاتا ہے، اس کو بند نہیں کرنا چاہیے اور انٹرنیٹ کو جلد چالو کر دینا چاہیے۔‘‘

کرنال شہر میں ٹیکسی ڈرائیور جگجندر سنگھ نے بتایا کہ انٹرنیٹ بند ہونے کے سبب کوئی بکنگ نہیں لے پا رہے۔ اگر کسی کو کہیں جانا ہے اور اس کے پاس ہمارا نمبر نہیں ہے تو وہ انٹرنیٹ کے ذریعہ ہی ڈھونڈتا ہے۔ گزشتہ دو تین دنوں میں جو مسافر آنے چاہیے تھے، اتنے نہیں آ سکے۔

خبروں کے مطابق سکریٹریٹ کے اندر تقریباً 40 محکمے ہیں۔ سکریٹریٹ کے آس پاس میں ہی تقریباً 10 بیمہ کمپنیاں، 15 سے زیادہ بینک اور تقریباً 40 نجی دفاتر موجود ہیں۔ اس جگہ ہر دن ہزاروں کی تعداد میں لوگ کام کرنے پہنچتے ہیں۔ دراصل 28 اگست کو کرنال میں وزیر اعلیٰ کی ایک میٹنگ ہونے کے سبب کسان اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے آگے بڑھے تو پولیس کے ساتھ تصادم ہو گیا۔ تصادم میں کئی کسان زخمی ہوئے، وہیں ایک کسان کی موت بھی ہو گئی۔ اس کے علاوہ ڈیوٹی مجسٹریٹ آیوش سنہا کی کسانوں کے سر پھوڑنے کے بیان پر مبنی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کسانوں میں زبردست غصہ دیکھنے کو ملا۔ معاملے نے اس قدر طول پکڑا کہ کسانوں نے مہاپنچایت کی اور منی سکریٹریٹ کا گھیراؤ کر دیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN