اردو
हिन्दी
ستمبر 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ پر شدید ترین بمباری ،درجنوں فلسطینی شہری زندہ درگور

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں, متفرقات
A A
0
غزہ پر شدید ترین بمباری ،درجنوں فلسطینی شہری زندہ درگور
45
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ:
او آئی سی کی رسمی قرار داد اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے بے نتیجہ اجلاس کے ساتھ غزہ پر اسرائیلی بمباری بے روک ٹوک جاری ہے۔ پیر کے روز بھی غزہ کی پٹی پر نئے فضائی حملے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف فلسطینی مزاحمت پسندوں کی جانب سے اسرائیلی شہروں کی سمت راکٹ داغنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس سے یہودی بستیوں میں خوف وہراس اور سناٹا پسرا ہوا ہے ۔ بمباری میں 200 سے زائد شہری جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں، ان میں 58 بچے بھی ہیں۔ ایک سرکاری کمپاؤنڈپر 70 حملے کئے جبکہ اسپتالوں کو بھی نہیں بخشا۔ ٹارگیٹ بمباری میں ان سڑکوں کو بھی تباہ کردیا جو اسپتالوں کی طرف جاتی ہیں ۔ اس دوران امریکہ نے کہاہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو امن وسلامتی کے ساتھ رہنے کا حق ہے۔ وہیں امریکی سینٹ نے فوری فائر بندی پر زور دیا، جبکہ دنیا بھر میں اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ دریں اثناء غیر معمولی قدم کے طور پر جوبائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو 73 کروڑ50 لاکھ ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ واشنگٹن پوسٹ نے یہ خبر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں نے شدید بم باری کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے کم از کم 70 حملے کئے۔ خبرایجنسی کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی میزائل انتہائی گنجان آباد ساحلی علاقے میں گرے۔ اسرائیل کے اس تازہ حملے سے قبل غزہ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ جنگ علاقے کو انسانی بحران سے دوچار کرسکتی ہے۔ علاوہ ازیں او آئی سی نے بھی اسرائیلی بمباری اور وحشیانہ حملوں کو روایتی قرارداد منظور کرکے نمٹادیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

دریں اثناء امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے ساتھ کام کر رہی ہے جس کا مقصد امن کی مستقل بحالی ہے۔ عید الفطر کی مناسبت سے اتوار کے روز نشر ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے نزدیک فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو یہ استحقاق حاصل ہے کہ وہ امن و سلامتی سے ایک ساتھ رہیں اور انہیں آزادی، راحت اور جمہوریت کا مساوی درجہ حاصل ہو۔ جوبائیڈن کے مطابق ان کی انتظامیہ فلسطینیوں ، اسرائیلیوں اور خطے میں دیگر فریقوں کو امن کی مستقل بحالی کے واسطے کام کرنے کی طرف لائے گی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کے روز فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بائیڈن نے محمود عباس کو یقین دلایا کہ وہ فلسطینیوں کے امن ، آزادی اور عزت نفس کے ساتھ زندگی گزارنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ساتھ ہی اسرائیل کے خود کے دفاع کے حق کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے بات چیت میں زور دیا کہ وہ اس تنازع کے بہترین مستقل حل کے طور پر دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کے قتل عام پراحتجاج کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا۔ غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف لندن میں ہونے والے مظاہرے کے دوران ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارتخانےکی جانب بڑھنےکی کوشش کی۔ اس کے علاوہ امریکا، فرانس، جرمنی، اسپین، جنوبی افریقا، بیلجیئم، انقرہ، بغداد اور لبنان سمیت دنیا کےکئی شہروں میں اسرائیل مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔

وہیں اسرائیل کے موقر عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پرحالیہ حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس کا پلڑا بھاری ہے۔ عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کرکے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے مگر اس کے باوجود جنگ میں حماس کا پلڑا بھاری ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ حماس نے یکے بعد دیگر کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ حماس نے بیت المقدس اور تل ابیب میں ایک ہی وقت میں بمباری کرکے اسرائیل کے بن گوریان ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کردیں۔ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تزویراتی طورپر حماس جو چاہتی تھی اسے حاصل ہوچکا ہے غرب اردن اور القدس میں فلسطینیوں کی نظر میں حماس کی مقبولیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق حماس نے 1948کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود عرب آبادی کو بھی صہیونی حکومت کے خلاف نفرت پر اکسایا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر گزشتہ ایک ہفتے سے جاری حملوں کے نتیجے میں 190 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہدا میں 50 بچے اور 30 خواتین شامل ہیں جب کہ 2 ہزار سے زاید زخمی ہوئے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

کیا ہے ترنگے کی تاریخ، منزل بمنزل سفر کے بارے میں سب کچھ جانیے

جنوری 26, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN