اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حجاب پر پابندی، لیکن کرناٹک کے اس اسکول میں منتر اور ہنومان چالیسہ کیوں؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
حجاب پر پابندی، لیکن کرناٹک کے اس اسکول میں منتر اور ہنومان چالیسہ کیوں؟
57
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلور :(ایجنسی)

ایک طرف کرناٹک میں مسلم لڑکیاں حجاب پہننے کی وجہ سے حکومت سے لے کر شر پسند عناصر کے نشانے پر ہیں تو دوسری طرف کرناٹک کے نجی اسکولوں میں منتروں کا جاپ اور ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کیا جا رہا ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے اپنے آخری عبوری حکم میں واضح طور پر کہا تھا کہ ہمارے اگلے حکم تک کسی کو بھی اسکول کالج میں کسی قسم کی مذہبی علامت یا شناخت پہننے یا اسے اپنی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا حق نہیں ہوگا۔ عدالت نے اس میں تمام تعلیمی اداروں کا ذکر کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ شرالکوپہ کے الامین ہائی اسکول میں حجاب پہن کر آئیوں لڑکیوں کو انٹری سے روک دیا گیا،جبکہ اس کا انتظام مسلمانوںکے ہاتھ میںہے۔ یعنی اس مسلم ادارے نے بھی یہاں ہائی کورٹ کے حکم کونافذ کیا ۔

While #Muslim students in #BJP ruled #Karnataka are targeted for wearing #Hijab,the teachers and kids of Jaycees English Medium School at Karkala chant Mantras. In this #school every day Hanuman Chalisa is read in fully display of #Hinduism pic.twitter.com/2Lb4eqYi7K

— Shreyas HS (@ShreyasJurno) February 15, 2022

دوسری طرف اڈوپی کے کارکلا کے اس اسکول کو دیکھیں۔ جیسز انگلش میڈیم اسکول کرکلا میں طلباء، لڑکیوں اور اساتذہ کو روزانہ منتر اور ہنومان چالیسہ کا جاپ کرنا پڑتا ہے۔ اس ویڈیو کو ٹائمز آف انڈیا کے خصوصی نامہ نگار شریاس ایچ ایس نے ٹویٹ کیا ہے۔ اب یہ ویڈیو وائرل ہو چکا ہے۔ شریاس نے لکھا ہے کہ کرناٹک میں مسلم طالبات کو صرف حجاب پہننے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ کرکلا کے جیسز انگلش میڈیم اسکول میں کھلے عام ہندوتوا کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ یہاں روزانہ منتر اور ہنومان چالیسہ کا جاپ کیا جاتا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے اس رپورٹر کی وائرل ویڈیو پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کھل کر کرناٹک حکومت کی اس ہپوکریسی پر تنقید کر رہی ہے، جب کہ بہت سے لوگ اس کی حمایت کر رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ بہت عام ہے کہ مسلمان لڑکیاں اس اسکول یا کالج کی یونیفارم پہن کر حکم کی تعمیل کرتی ہیں، ان کے سر پر صرف حجاب اضافی ہوتا ہے جس سے ان کے بال ڈھکے رہتے ہیں اور صرف چہرہ نظر آتا ہے۔ اس پر کوئی اعتراض کیوں کرے؟

بعض لوگوں نے لکھا ہے کہ اسکول کالج میں اگر کوئی صلیب (عیسائی علامت)، رودراک کی مالا، پگڑی یا کرپان سر پر لاتا ہے تو مسلمان طلبہ نے اس پر کبھی اعتراض نہیں کیا۔ اسکول کالج انتظامیہ اور حکومت نے بھی کبھی اس کی مخالفت نہیں کی۔ پھر حجاب کو کس مقصد کے لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے؟

Visual from #Shimoga
Students of Shiralakoppa's Al-Ameen school protest demanding that they be allowed to wear hijab and attend classes. #HijabRow #KarnatakaHijabRow #HijabisOurRight #Karnataka pic.twitter.com/RIJzAngMrU

— Senthil Nathan A (@senthu_ap) February 15, 2022

کچھ لوگوں نے لکھا ہے کہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر یہ معاملہ گرم ہوا ہے۔ کرناٹک میں اس واقعہ کو بھڑکا کر یوپی میں ہندو مسلم پولرائز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ووٹنگ کے دو مرحلوں میں بی جے پی زیادہ کچھ نہیں کرسکی، اس لیے حجابی ہنگامہ اور بڑھایا جارہا ہے۔ دوسری جانب جیسیز اسکول میں منتر اور ہنومان چالیسہ کے جاپ کو جواز بتاتے ہوئے لوگ لکھ رہے ہیں کہ عدالت کا حکم سرکاری اسکولوں کالجوں کے لیے ہے۔ نجی تعلیمی اداروں کے لیے نہیں۔ جیسیز انگلش میڈیم اسکول کرکلا ایک نجی ادارہ ہے۔ انہیں یہ حق حاصل ہے کہ وہ کوئی بھی طریقہ اختیار کریں۔ کچھ لوگوں نے لکھا ہے کہ یہ ہندو اکثریتی ملک ہونے کے ناطے جیسیز جیسے اداروں کی طرف اشارہ نہیں کیا جا سکتا۔

5 فروری کو کرناٹک حکومت نے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں حجاب یا دیگر مذہبی علامات پہننے پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا۔ حکم نامے کے تحت، ریاستی حکومت نے طلباء کے لیے حکومت اور نجی اسکولوں اور پی یو کالجوں کی انتظامیہ کی طرف سے تجویز کردہ یونیفارم پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ اداروں کے طلباء انتظامیہ کے طے کردہ ڈریس کوڈ پر عمل کریں۔

حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے لباس کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے جو مساوات، سالمیت اور امن عامہ میں خلل ڈالیں۔

تمام تعلیمی اداروں کے نزدیک دفعہ 144 نافذ

Karnataka | Police clamped prohibitory orders in Hubballi-Dharwad under Section 144 of the CrPC within a 200m radius of all educational institutions with immediate effect till Feb 28

Visuals from SJMV College for Women in Hubli pic.twitter.com/gTH8zXDDP8

— ANI (@ANI) February 17, 2022

دریں اثناء حجاب تنازع کے درمیان کرناٹک پولیس نے تعلیمی اداروں کے نزدیک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ہبلی دھارواڑ میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت تمام تعلیمی اداروں کے 200 میٹر کے دائرے میں 28 فروری تک فوری طور پر امتناعی احکامات نافذ کیے ہیں۔ اُڈپی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس ٹی سدیلنگپا نے کہا ’’اڈوپی میں کشیدگی نہیں ہے اور حالات مکمل طور پر پُر امن ہیں۔ ہم ہائی کورٹ کے عبوری حکم کی تعمیل کر رہے ہیں۔‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN