اردو
हिन्दी
مئی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حجاب، مشکلات و تدارک!

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
حجاب، مشکلات و تدارک!
220
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:محمد شعیب ندوی

عصر حاضر میں صنف اناث کو ترقی و عروج کے نام پر مغربی نظریات پر عمل پیراں کیا جا رہا ہے، آزادی کے نام پر اس کو اس کو تجرد و برہنہ کرنے کی سعی پیہم کی جا رہی ہے، مساوات کے نعرہ کے ساتھ اس کے ساتھ عدم مساوات و بے اعتدالی کا برتاؤ کیا جا رہا ہے۔ تاریخ انسانی میں دو مسئلے بڑے پیچیدہ رہے ہیں جن کے متعلق ابتداء آفرینش سے لے کر اسلام کے ظہور تک بڑی افراط و تفریط رہی ہیں ۔

پہلا مسئلہ :اجتماعی زندگی میں مرد اور عورت کا تعلق کس طرح قائم کیا جائے کیوں کہ یہی تعلق دراصل تمدن کا سنگ بنیاد ہے ۔

دوسرا فرد اور جماعت کے تعلق کا ہے ان کو اگر ہم قبل اسلام کی تہذیبوں و معاشروں میں دیکھتے ہیں تو ایک بھیانک و پرخطر تصویر کشی سامنے آتی ہے ۔

روم و ایران، مصر، بابل اور دوسرے ممالک کی بھی ہے اور خود ہمارا ملک ہندوستان بھی صدیوں سے افراط و تفریط میں گرفتار ہے ۔

افراط و تفریط کی بھول بھلیاں میں بھٹکنے والی دنیا کو اگر عدل کا راستہ دکھانے والا کوئی ہوسکتا تھا تو صرف مسلمان تھا جس کے پاس اجتماعی زندگی کی ساری گتھیوں کے صحیح حل موجود ہیں. مگر دنیا کی بد نصیبی کا یہ بھی ایک عجیب دردناک پہلو ہے کہ اس اندھیرے میں جس کے پاس چراغ تھا وہی کمبخت رتوند کے مرض میں مبتلا ہوگیا اور دوسروں کو راستہ دکھانا تو درکنار خود اندھوں کی طرح بھٹک رہا ہے ۔

مسئلہ حجاب کی ابتدا

اٹھارویں صدی کا آخر اور انیسویں صدی کا ابتدائی زمانہ تھا جب مغربی قوموں کی ملک گیری کا سیلاب ایک طوفان کی طرح مشرق سے لیکر مغرب تک تمام دنیاء اسلام پر چھا گیا – ہمارے اصلاح طلب افراد نے جب دہشت سے پھٹی ہوئ آنکھوں سے فرنگی عورتوں کی زینت و آرائش اور ان کی آزادانہ نقل و حرکت، اور فرنگی معاشرت میں ان کی سرگرمیوں کو دیکھا تو اضطراری طور پر ان کے دلوں میں یہ تمنا پیدا ہوئ کہ کا کاش! ہماری عورتیں بھی اسی روش پر چلیں تاکہ ہمارا تمدن بھی فرنگی تمدن کا ہمسر ہوجائے۔

حجاب کا امر الٰہی

اسلام دین فطرت ہے، وہ ہر معاملے میں وہی طریقہ اختیار کرتا ہے جو عقل عام اور فطرت سلیمہ کے عین مطابق ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ رنگین عینکیں اتار کر صاف نگاہ سے معاملات کو ان کی حقیقی و فطری صورت پر دیکھے و پرکھے۔

حجاب کے متعلق ارشاد ربانی ہے

یٰاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ وَ بَنٰتِكَ وَ نِسَآءِ الْمُؤْمِنِیْنَ یُدْنِیْنَ عَلَیْهِنَّ مِنْ جَلَابِیْبِهِنَّ-ذٰلِكَ اَدْنٰى اَنْ یُّعْرَفْنَ فَلَا یُؤْذَیْنَ-وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا(سورہ احزاب :59)ترجمہ: اے نبی (صلی اللہ علیہ و سلم)! اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور مسلمان عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے گھونگھٹ ڈال لیا کریں، اس تدبیر سے یہ بات زیادہ متوقع ہے کہ وہ پہچان لی جائیں گی اور انہیں ستایا نہ جائے گا۔

یہ آیت خاص پردہ و چہروں کو چھپانے کے لئے ہے

جلابیب جمع ہے جلباب کی جس کے معنی چادر کے ہیں ادناء کے معنی ارخاء یعنی لٹکانے کے ہیں یدنین علیھن من جلابیبھن کا لفظی ترجمہ یہ ہوگا کہ اپنے اوپر چادروں میں سے ایک حصہ لٹکا لیا کریں،یہی مفہوم گھونگھٹ ڈالنے کا ہے مگر اصل مقصد وہ خاص وضع نہیں ہے جس کو عرف عام میں گھونگھٹ سے تعبیر کیا جاتا ہے بلکہ چہرہ کو چھپانا مقصد ہے خواہ گھونگھٹ سے چھپایا جائے یا نقاب سے یا کسی اور طریقے سے _۔

حجاب کا فائدہ

حجاب کا فائدہ یہ بتایا گیا ہے کہ جب مسلمان عورتیں اس طرح مستور ہو کر باہر نکلیں گی تو لوگوں کو معلوم ہو جائے گا کہ شریف عورتیں ہیں، بے حیا نہیں ہیں، اس لیے کوئی ان سے تعرض نہ کرے گا،حضرت ابن عباس اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ :اللہ تعالیٰ نے مسلمان عورتوں کو حکم دیا ہے کہ جب وہ کسی ضرورت سے نکلیں تو سر کے اوپر سے اپنی چادروں کے دامن لٹکا کر اپنے چہروں کو ڈھانک لیا کریں (تفسیر ابن جریر :ج 22،ص 29)

غض بصر کا مفہوم

قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّواْ مِنْ أَبْصَٰرِهِمْ وَيَحْفَظُواْ فُرُوجَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ الخ (سورہ نور :30، 31حجاب کے تعلق سے اللہ رب العزت نے توازن و اعتدال کو قائم رکھتے ہوئے مردوں اور عورتوں کو جو حکم دیا ہے وہ غض بصر کا ہے عموماً اس لفظ کا ترجمہ ’نظریں نیچی رکھو‘ یا نگاہیں پست رکھو کیا جاتا ہے مگر اس سے پورا مفہوم واضح نہیں ہوتا ۔

اس کا مطلب ہے کہ اس چیز سے پرہیز کرو جس کو حدیث میں آنکھوں کی زنا کہا گیا ہے اجنبی عورتوں کے حسن اور ان کی زینت کی دید سے لذت اندوز ہونا مردوں کے لئے اور اجنبی مردوں کو مطمح نظر بنانا عورتوں کے لیے فتنے کا موجب ہے، فساد کی ابتدا طبعا و عادتا یہیں سے ہوتی ہے اس لیے اولا اسی دروازہ کو بند کیا گیا ہے اور یہی غض بصر کی مراد ہے ظاہر ہے کہ اس میں بھی اچانک نظر پڑنا اس سے مستثنیٰ ہے حجاب کے ان احکامات و تعلیمات سے قطعا یہ مراد نہیں ہے کہ عورت کو بالکل حدود و قیود میں جکڑ کر رکھا جائے بلکہ جو اسلامی تعلیمات ہے وہ بھت آسان و متوازن ہے ان کو ہم نے اپنے رسوم و رواج، خاندانی أقدارو روایات مرد کی قوامیت کے غلط مفہوم نے ان کو بے جا پیچیدہ کر دیا ہے ۔

اس کی ابتدا مرد و عورت کو بچپن سے ہی کی جائے ان کی ایسی ہی تربیت کی جائے اور صحیح احکامات پر عمل پیراں کیا جائے فرسودہ خیالات اور خاندانی دقیانوسی کو مسلط نہ کیا جائے قابل مبارکباد ہے وہ بہنیں جنھوں نے اپنے حقوق کو سلب ہونے سے بچالیا اور اس کے لیے جھد مسلسل کرتی ہیں اور عزم بالجزم کا ثبوت دیا کہا جاتا ہے کہ اگر کسی قوم کو تباہ و برباد کرنا ہو اور اس کی انفرادیت کو ختم کرنا ہو تو اس قوم کے لباس، زبان اور رسم الخط کو تباہ و برباد کردو قابل آفریں ہیں وہ بہنیں جنھوں نے اپنے تشخصات و شعائر کو قائم رکھتے ہوئے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھی اس کے لیے ہم کو نسل نو پر مزید محنت درکار ہے تبھی صالح معاشرہ کی تشکیل ممکن ہے۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN