سورت:(ایجنسی)
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے منگل کو کہا کہ ہندوتوا ایک نظریاتی نظام ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے اور سب کو ساتھ لاتا ہے۔
بھاگوت اپنے تین روزہ شہر کے دورے کے دوران 150 منتخب مدعوین سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ، ‘ہندوتوا وہ ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے ، سب کو ساتھ لاتا ہے ، سب کو اپنے اندر جوڑتا ہے ، اور سب کو خوشحال بناتا ہے۔ سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ بعض اوقات ’رکاوٹوں‘ کو ہٹاتے وقت تنازعات پیدا ہوتے ہیں ، لیکن ہندوتو ا جد جہد کے بارے میں نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسےہندوؤں کو یہ سمجھنا ہے، لیکن ہندوؤں کو یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے طاقت کی ضرورت ہوتی ہے ، کیونکہ دنیا یہی سمجھتی ہے… ہمیں طاقتور بننا ہے ، لیکن… ایسی طاقت کبھی ظلم کے لیے نہیں ہوگی۔ یہ دھرم کی حفاظت کرتے ہوئے دنیا کو ایک ساتھ لائےگی ۔ بھاگوت نے کہا ، ’ایک راشٹر ایک مشترکہ ثقافت اور مقصد سے جڑی ہوئی شخصیات کا ایک کمیونٹی ہے ۔‘










