اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھگوا پہن کر غنڈے سنت نہیں ہوجاتے: بگھیل

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بھگوا پہن کر غنڈے سنت نہیں ہوجاتے: بگھیل
72
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رائےپور :(ایجنسی)

حال ہی میں چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں منعقدہ دھرم سنسد میں دھرم گرو کالی چرن مہاراج نے مہاتما گاندھی کے بارے میں نازیبا الفاظ کہے تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے گاندھی جی کے قتل کے لیے ناتھورام گوڈسے کی تعریف کی۔ آج تک نے اس معاملے پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل سے خصوصی بات چیت کی۔ سی ایم بھوپیش بگھیل کا کہنا ہے کہ چھتیس گڑھ پولیس نے واقعے کے فوراً بعد کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ اس معاملے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، تحقیقات ہونے دیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے موسم میں سازش کے تحت ماحول خراب کیا جا رہا ہے۔ بھوپیش بگھیل نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے واقعات پر تقریب کے منتظمین کی بھی ذمہ داری ہے۔ مکمل تحقیقات کے بعد جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

धर्मसंसद में हुए मंच के दुरूपयोग के विषय पर क्या बोले छत्तीसगढ़ के मुख्यमंत्री @bhupeshbaghel, देखिये स्पेशल इंटरव्यू (@mausamii2u)

पूरा कार्यक्रम यहाँ देखें https://t.co/CVnTtymx3X#DharmSansad #Politics pic.twitter.com/LHE8sxjDZJ

— AajTak (@aajtak) December 27, 2021

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ مہنت رام سندر داس ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں منتظمین نے سرپرست بنایا، لیکن وہ بی جے پی کے ایم ایل اے بھی ہیں۔ یہاں کے کونسلروں کو بھی سرپرست بنا یا گیا ہے۔ سناتن دھرم پر بحث ہو رہی تھی، اس لیے اجازت دے دی گئی تھی۔ لیکن کسی کو اس بات کا علم نہیں ہوگا کہ اس طرح کا متنازع بیان دیا جائے گا۔ اور اس پروگرام میں گوڈسے اور گاندھی جی پر بات کی جائے گی۔ دھرم سنسد کی بحث میں گاندھی اور گوڈسے کہاں سے آگئے؟ انہیں سناتن دھرم پر بحث کرنی تھی و ہ تو یہاں پر سیاست کرنے آئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ دھرم سنسد کا غلط استعمال ہو رہاہے۔ عام آدمی کے لیے بھی موزوں نہیں ہے۔ اس کی انکوائری ہوگی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سی ایم بھوپیش بگھیل نے یہ بھی کہا کہ اگر اس طرح کے غنڈے بھگوا لباس پہن کر کے ایسی زبان کا استعمال کریں گے تووہ سنت نہیں کہلائیں گے ۔ منتظمین کو پروگرام میں ایسے لوگوں کوبلانا چاہئے جس سے سماج کا فائدہ ہو ۔ اگر ایسے لوگوں کو بلایا جا رہاہے جو بھگوا لباس پہن ہوئےہیں اور غنڈے ہیں، تو ان کو آپ سنت نہیں کہہ سکتے ۔

بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں بی جے پی مسلسل فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن بی جے پی مسلسل منھ کی کھا رہی ہے۔ 15 الیکشن ہوئےہیں جن میں سے 14 الیکشن میں بری طرح سے شکست ہوئی ہے، بی جے پی کو یہ عوام نے جواب دے دیا ہے ۔

اسد الدین اویسی نے بھی اس معاملے پر کئی ٹوئٹ کیے ہیں اور چھتیس گڑھ حکومت پر الزام لگایا ہے۔ اویسی کے بارے میں بھوپیش بگھیل نے کہا کہ وہ بی جے پی کے ایجنٹ ہیں۔ ہمیں ان سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایجنٹ ہم پر الزام لگا رہے ہیں۔ وہ وہاں جاتے ہیں جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدد کرنی ہوتی ہے۔ انہیں ٹی وی مباحثوں میں جگہ ملتی ہے کیونکہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایجنٹ ہیں۔

13. कांग्रेस के कैबिनेट मिनिस्टर के रैंक के नेता के संरक्षण में हिंदू राष्ट्र, मुसलमानों का नरसंहार, लव जिहाद की बातें हुईं। FIR सिर्फ़ गांधी जी वाले बयान पर दर्ज हुई है। क्या हम ये समझें की हमारे नरसंहार की बात चिंताजनक नहीं है?

— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) December 27, 2021

کانگریس پارٹی مذہب کو اسی طرح لیتی ہے جس طرح ہماری ہندوستانی روایت ہے۔ اویسی کیا بات کریں گے، ان کے سب سے بڑے لیڈر جناح اور ساورکر ہیں۔ ہمارے رہنما مہاتما گاندھی ہیں، یہ اپنی ذات اور دھرم کے لیڈر بنے ہوئےہیں ۔یہ ہٹلر اور مسولینی سے متاثر لوگ ہیں۔

اتر پردیش میں ہونے والے انتخابات پر بھوپیش بگھیل نے کہا کہ اتر پردیش میں کانگریس کی کارکردگی چونکانے والی ہوگی۔ اتر پردیش میں بی جے پی بری طرح ہار رہی ہے اور اسی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کرنے کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی ایجنسیوںکو کمزور کر رہی ہے۔ مودی جی اور الیکشن کمیشن کوبھی میٹنگوں میں شرکت کے لیے بھی مجبور کیا جا رہا ہے۔ ایسی مثال کبھی نہیں دیکھی کہ پی ایم او الیکشن کمیشن کی میٹنگ کرے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN