اردو
हिन्दी
اگست 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بالی ووڈ کے تین خان ’نئے انڈیا ‘میں کیسے جی رہے ہیں؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ انٹرٹینمینٹ
A A
0
بالی ووڈ کے تین خان ’نئے انڈیا ‘میں کیسے جی رہے ہیں؟
63
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی:

کیا مستقبل میں کبھی ایسا ممکن ہوسکے گا کہ انڈیا کے ثقافتی افق پر تین بڑے ستارے ایک خاص مذہب سے تعلق رکھتے ہوں گے؟ کیا آج کے انڈیا میں بالی ووڈ کے تین خانوں شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کا مستقبل پہلے کی طرح تابناک رہے گا اور کیا وقت اور بدلتے دور کے تقاضوں ساتھ ان تینوں کو بھی بدلنے کی ضرورت ہے؟

یہ اور ایسے ہی کچھ سوالوں کے جواب تلاش کرنے کی کوشش کی ہے مصنفہ اور صحافی کاویری بامزئی نے اپنی کتاب ‘’تھری خانز اینڈ دی ایمرجنسی آف نیو انڈیا‘ میں۔

ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ کے فریدوں شہریار کے ساتھ بات چیت میں کاویری کا کہنا تھا کہ ان تینوں نے کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچنے سے پہلے ایک طویل سفر طے کیا اور غربت کے دن بھی دیکھے ہیں، لیکن آج ان میں سے ایک ممبئی کے مینشن میں رہتا ہے، دوسرے کا گھر، گیلکسی اپارٹمنٹ، ممبئی کا لینڈ مارک بن چکا ہے اور تیسرا اپنی شرطوں پر کام کرتا ہے لیکن اتنی کامیابی اور شہرت کے باوجود انھیں ان کے مذہب کے نام پر تنقید اور ٹرولز کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

کاویری کا کہنا تھا کہ یہ تینوں کسی زمانے میں حکومت، سیاست اور سماجی امور پر کھل کر بات کرتے تھے لیکن جس طرح ان پر تنقید اور دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوا تو وہ پیچھے ہٹتے چلے گئے۔

لوگ انھیں بزدل کہہ سکتے ہیں لیکن یہ سب جھیلنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہے کیونکہ جب کسی فلم کا سیاسی بائیکاٹ ہوتا ہے، جس طرح شاہ رخ کی فلم ’مائی نیم از حان‘ کا ہوا تھا، تو صرف ہیرو نہیں بلکہ فلم سے وابستہ پورے عملے کا نقصان ہوتا ہے۔

کاویری نے شاہ رخ کے اس بیان کا حوالہ دیا کہ جس میں انھوں نے کہا تھا: ‘’ہمیں پاکستان ہی بھیجنے کی بات کیوں کی جاتی ہے، مجھے پاکستان ناپسند نہیں لیکن کسی ایسی جگہ کیوں نہیں بھیجتے جہاں کا موسم بھی اچھا ہو اور نظارے بھی۔‘

کاویری کا کہنا تھا طنز اور تنقید کو مذاق میں اڑانے کے علاوہ ان کے پاس اور کیا راستہ ہو سکتا ہے؟

ویسے بھی انڈیا میں پاکستان لفط تو ’گناہ‘ کے مترادف ہو چکا ہے۔ جب سلمان خان نے کہا تھا کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں تو انھیں شدید تنقید جھیلنی پڑی اور ان کے پوسٹر جلائے گئے۔

کاویری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان تینوں خانوں کو نئے دور کے نئے تقاضوں اورچیلنجز کے ساتھ بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ انڈین سنیما بدل رہا ہے نئی سوچ اور نئے انداز کی فلمیں اور کردار لکھے جا رہے ہیں پرانی فلموں کے سیکوئل اب اولڈ فیشن ہوتے جا رہے ہیں۔

ایک نئی سوچ اور منفرد انداز کا سنیما لوگوں کو پسند آ رہا ہے۔ایسے میں اگر یہ تینوں وقت کی رفتار کے ساتھ نہیں چلے تو پیچھے رہ جائیں گے کیونکہ اب روایتی فلموں اور ہیرو کے گرد گھومنے والی فلموں کا زمانہ ختم ہو رہا ہے۔

آج کل عامر خان اپنی طلاق کے حوالے سے ٹرولز کے نشانے پر ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا بالی ووڈ میں یہ پہلی اور آخری طلاق ہے کیا اس سے پہلے کسی اسٹار کی طلاق نہیں ہوئی حالانکہ جن کے درمیان طلاق ہو رہی ہے وہ آج بھی اچھے دوستوں کی طرح ساتھ کام کر رہے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کرتے نہیں تھک رہے۔ اسے کہتے ہیں ’بیگانی طلاق میں عبداللہ دیوانہ۔‘

ادھر اداکارہ شلپا شیٹی اپنے شوہر کے جیل جانے کے بعد سے کسی حد تک خاموش ہی ہیں حالانکہ ‘’پورن مواد‘ یا فلموں کے حوالے سے ان سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

جمعرات کو ان کے شوہر اور تاجر راج کندرہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ اٹارنی جنرل نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک با اثر شخصیت ہیں اور جیل سے باہر نکل کر وہ گواہوں اور انکوائری کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ایسے میں شلپا شیٹی کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ شلپا کو اس بات کا خوف ہے کہ اگر انھیں بھی گرفتار کر لیا گیا تو ان کے دو چھوٹے چھوٹے بچوں کا کیا ہوگا۔ شلپا اور راج کندرہ کے دو بچے ہیں ان کا بیٹا ووان نو سال کا ہے جبکہ بیٹی شمیشا کی عمر صرف ایک سال ہے۔

اس کیس کے حوالے سے بالی ووڈ میں تقریباً خاموشی چھائی ہوئی ہے اور بہت ہی کم لوگوں نے اس بارے میں بات کی، علاوہ شرلین چوپڑہ کے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

The Bengal Files movie flopped at the box office
انٹرٹینمینٹ

نفرتی فلم ‘دی بنگال فائلز’کا آٹھویں دن ہی دم نکل گیا

14 ستمبر
انٹرٹینمینٹ

بھارت میں پاکستانی کرکٹ،تفریحی شو ،ٹی وی سیریل سب بند، اب نہیں چلیں گے

26 اپریل
انٹرٹینمینٹ

سیف علی خاں پر چاقو سے چھ وار کئے،دو گہرے،ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن،پولیس تفتیش میں کیا ملا؟

16 جنوری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN