نئی دہلی:(ایجنسی)
وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں آج ایک بڑی کوتاہی ہوئی ہے۔ ان کی پنجاب کے شہر فیروز پور میں ایک بڑی ریلی ہونی تھی، لیکن احتجاج کررہے کسانوں نے سڑک پر ہی ان کے قافلے کوروک دیا۔ اب اے این آئی سے بات کرتے ہوئے حکام نے بتایاہے کہ پی ایم مودی اس واقعہ سے کافی ناراض ہیں۔ انہوں نےسی ایم چنی کو نشانہ سادھتے ہوئے کہاہےکہ اپنے سی ایم کو تھینکس کہنا کہ میں ایئرپورٹ زندہ لوٹ پایا۔

بتایا جا رہا ہے کہ جب پی ایم مودی بٹھنڈہ ایئر پورٹ پر واپس لوٹ رہے تھے ، تب انہوں نے حکام کو یہ پیغام دیاتھا۔ انہوںنے صاف صاف سی ایم چنی پر نشانہ سادھاتھا۔ انہوںنے کہا تھاکہ اپنے سی یم کو تھینکس کہنا میں بٹھنڈہ ایئرپورٹ تک زندہ لوٹ پایا۔
بتادیں کہ آج پی ایم مودی پنجاب میں بی جے پی کی انتخابی تشہیر شروع کرنے جارہے تھے۔ صبح سےہی فیروزپورمیں بھیڑ جمع ہونا شروع ہوگئی تھی۔ لیکن یہ کسی کو اندازہ نہیں تھاکہ چند مظاہرین کی وجہ سے پی ایم مودی کی ریلی کوہی ردکرناپڑ جائےگا۔ اب وزارت داخلہ نے بھی اسے وزیراعظم کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔











