بھارت کی طرف سے وضاحت کے باوجود امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں کہ مانتے ہیں نہیں ـ انہوں نے ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا وہ ہی ہیں جنھوں نے بھارت پاک جنگ رکوادی تھی ـ پی ٹی آئی کے مطابق ٹرمپ نے یہ دعویٰ پھر دہرایا کہ انہوں نے (دونوں پڑوسیوں کو) یہ کہہ کر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ رکوادی دتھی کہ اگر وہ لڑائی جاری رکھتے ہیں تو واشنگٹن ان کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے کہا، "ہم نے ہندوستان اور پاکستان، سربیا، کوسوو، روانڈا اور کانگو کے ساتھ ایک کام کیا، اور یہ سب کچھ پچھلے تین ہفتوں کے دوران تھا اور دیگر جو لڑنے کے لیے تیار تھے۔انہیں بھی روکا ” انہوں نے کہا کہ "اہم نے اور بہت سی لڑائیاں روک دیں۔ میرے خیال میں سب سے بڑا، سچ کہوں تو، بہندوستان اور پاکستان تھے۔ جو کررہے تھے ا ہم نے اسے (جنگ کو )تجارت پر روک دیا۔” واضح رہے اس سے قبل ٹرمپ ہنری سے زائد بار یہ دعویٰ دہراچکے ہیں پاکستان نے ان کے لیے نوبل پرائز کی سفارش کی ہے ـ
دریں اثنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کے قریب ہے۔ رمپ نے پیر کو کہا، "اب، ہم نے برطانیہ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، ہم نے چین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، ہم بھارت کے ساتھ معاہدہ کرنے کے قریب ہیں، دوسرے جن سے ہم ملے ہیں اور ہمیں نہیں لگتا کہ ہم کوئی معاہدہ کرنے کے قابل ہو جائیں گے، اس لیے ہم انہیں صرف ایک خط بھیجتے ہیں۔










