اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اب لڑائی ہوئی تو مشرق وسطی کا نقشہ بدل جائے گا:حماس

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
1
اب لڑائی ہوئی تو مشرق وسطی کا نقشہ بدل جائے گا:حماس
154
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل سرنگوں کے اس نیٹ ورک کو تباہ کرنے میں ناکام رہا ہے، جسے گزشتہ ماہ کی لڑائی میں تباہ کرنا اس کا اہم مقصد تھا۔اسرائیل میں ان سرنگوں کے جال کو میٹرو کہا جاتا ہے۔

ہفتے کے روز غزہ میں کی گئی ایک تقریر میں حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے کہا کہ اسرائیل ان کی سرنگوں کا تین فیصد سے بھی کم نیٹ ورک تباہ کر پایا ہے۔

حماس کے اخبار ’فلسطین‘ کی ویب سائٹ پر پانچ جون کو شائع ہونے والی ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں علمی اور عوامی زندگی سے وابستہ لوگوں سے خطاب کے دوران یحییٰ السنوار نے کہا: ’اسرائیل کے ساتھ جاری رہنے والی 11 روزہ جنگ حماس کی فوجی صلاحیتوں کو آزمانے کا ایک موقع تھا۔‘

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے عرب ممالک کے اقدامات نے بھی تل ابیب کو غزہ پر حملہ کرنے کی ترغیب دی۔

’مشرق وسطی کا’ نقشہ بدل جائے گا‘

انھوں نے کہا کہ حماس نے فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کی تنظیم نو کا حق جیت لیا ہے۔ اب اس میں حماس اور اسلامی جہاد سمیت تمام فلسطینی دھڑوں کو نمائندگی کا حق ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ: ’ ‘اگر اسرائیل کے ساتھ دوبارہ تنازع شروع ہوا تو مشرق وسطی کا نقشہ بدل جائے گا۔‘

’غزہ میں سرگرم فلسطینی گروہوں نے اسرائیل کے ساتھ تازہ ترین جھڑپ میں صرف اپنی نصف طاقت کا استعمال کیا تھا۔ دشمن یروشلم اور شیخ جراح کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکے گا اور نہ ہی وہ فلسطینیوں کے مابین اختلافات سے فائدہ اٹھا سکے گا۔‘

حماس رہنما یحییٰ السنوار نے کہا:’ ‘ہم نے دشمن کے سامنے یہ ثابت کردیا کہ ہم مسجد اقصیٰ کے محافظ ہیں اور یہ سٹریٹیجک مقصد فلسطینیوں نے حاصل کر لیا ہے۔ غرب اردن اور اسرائیلی عربوں کے کھڑے ہونے سے ان پر بہت دباؤ پڑا ہے۔‘

‘’اسرائیل پر واضح کردیا کہ چھوٹے پیمانے پر جنگ کیسی ہوتی ہے؟‘

یحییٰ السنوار نے کہا: ’اسرائیلیوں کا ارادہ 50 فیصد مزاحمت کرنے والوں کو ختم کرنا اور غزہ کو دہائیوں پیچھے لے جانے کا تھا لیکن اسے صرف صفر حاصل ہوا۔‘

انھوں نے کہا: ‘’ہم نے سمندر پر متعدد بار اپنے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم ان کی مشق کرتے رہیں۔ یہ صرف ہماری صلاحیتوں کے لیے کی جانے والی ایک مشق تھی اور اسرائیل کو پر یہ واضح کرنا تھا کہ چھوٹی سطح کی جنگ کیسی ہو سکتی ہے۔‘

غزہ کی تعمیر نو کے بارے میں سنور نے کہا: ’ہم ان تمام فریقین کے لیے دروازہ کھولیں گے جو غزہ کی حمایت کرنا چاہتے ہیں اور ان کے کام میں آسانی پیدا کریں گے۔‘

انھوں نے مزید کہا:’ ‘غزہ کی تعمیر نو کے لیے مختص رقم حماس اور مزاحمت کے لیے استعمال نہیں ہو گی اور ہم کسی بھی پہلو سے غزہ کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘

واضح رہے کہ 21 مئی کو غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی ہوئی ہے۔ یہ جھڑپ 11 دنوں جاری رہی جس میں غزہ میں 250 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

حالیہ قضیے کا آغاز یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں تشدد اور فلسطینی خاندانوں کو شیخ جراح سے نکالنے کے منصوبے کے بعد ہوا تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN