اردو
हिन्दी
مئی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

فلسطینی ریاست تسلیم ہونے کے اسرائیل اور فلسطین پر کیا اثرات ہوں گے؟

8 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
فلسطینی ریاست تسلیم ہونے کے اسرائیل اور فلسطین پر کیا اثرات ہوں گے؟
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

فلسطینی ریاست کو ان دنوں تسلیم کرنے کے اعلانات کا ایک وسیع تر سلسلہ جاری ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ان اعلانات کی بنیاد پر پیر کے روز برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بیلجیئم سمیت دس مزید ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ہیں۔ یہ پیش رفت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوگی۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل سربراہی اجلاس کے موقع پر یہ ممالک فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کریں گے۔ فلسطینیوں اور اسرائیل کے لیے اس کا کیا مطلب ہوگا؟

فلسطینی ریاست کی حیثیت کیا ہے؟
‘فلسطین لبریشن آرگنائزیشن’ نے سال 1988 میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا اعلان کیا۔ اس کے قیام کے اعلان کے بعد جلد ہی کئی ریاستوں نے اسے تسلیم کر لیا۔ اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 147 اسے تسلیم کر چکے ہیں۔ رواں سال ماہ جنوری میں میکسیکو نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔
اسرائیل کا کٹر اتحادی امریکہ طویل عرصے سے کہہ رہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو اس وقت تسلیم کرے گا جب دو ریاستی حل کے ذریعے فلسطینی ریاست کے ساتھ اسرائیلی ریاست کو بھی قبول عام ملے گا۔
گزشتہ ہفتوں تک یورپی طاقتیں امریکہ کی اس سلسلے میں حمایت کرتی رہی ہیں۔ تاہم 2014 کے بعد سے اس سلسلے میں کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو مبصر کا درجہ حاصل ہے۔ لیکن ووٹ کا حق نہیں رکھتی یعنی مکمل رکنیت حاصل نہیں ہے۔
فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کے جتنے بھی رکن ممالک تسلیم کر لیں۔ اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے سلامتی کونسل کی منظوری ضروری ہے اور سلامتی کونسل میں امریکہ کو ویٹو کا حق حاصل ہے۔فلسطینی سفارتی مشن فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر فلسطینی اتھارٹی کو فلسطینی عوام کی نمائندہ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ صدر محمود عباس کے زیر قیادت وزارت تعلیم اور وزارت صحت کام کرتی ہے، نیز پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ جبکہ غزہ کی پٹی میں سال 2007 سے حماس انتظامی معاملات دیکھ رہی ہے۔ جہاں الفتح کو حماس سے پارلیمانی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا تھا۔ تاہم دیگر ممالک یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتے ہیںاسرائیل کے یروشلم کے ساتھ الحاق کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جاتا ہے۔ یروشلم کو فلسطینی اپنے دارالحکومت کے طور پر مانتے ہیں۔ خیال رہے رام اللہ میں تقریباً 40 قونصل خانے ہیں۔ ان ممالک میں چین، روس، جاپان، جرمنی، کینیڈا، ڈنمارک، مصر، اردن، تیونس اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک نے یہ نہیں کہا کہ ان کی سفارتی نمائندگی میں کیا فرق آئے گا۔

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عملی مطلب کیا ہوگا؟
جو محض ایک علامت کے طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں ان میں چین، بھارت، روس اور عرب ریاستیں بھی شامل ہیں جو کئی دہائیوں سے فلسطین کو تسلیم کرتی ہیں۔ بغیر اس کے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں ایک مکمل نشست ملے اور اپنی سرحدوں کو بھی خود سنبھالے۔فلسطینی اتھارٹی بھی بہت محدوداہلیت رکھتی ہے کہ وہ دو طرفہ تعلقات چلا سکے۔ فلسطینی علاقے میں دوسرے ملکوں کا کوئی سفارتخانہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی یہ ملک اپنے سفارتکاروں کو آزادانہ بھیج سکتے ہیں۔
اسرائیل چیزوں تک رسائی پر بھی قدغنیں لگاتا ہے، سرمایہ کاری پر بھی، تعلیمی و ثقافتی تبادلوں پر بھی۔ فلسطین کے پاس کوئی ایئرپورٹ بھی نہیں ہے۔ مغربی کنارے کے چاروں طرف سے زمینی اعتبار سے بند علاقے میں پہنچنے کے لیے اسرائیلی ایئرپورٹ استعمال کرنا ہوتا ہے یا پھر اردنی ایئرپورٹ استعمال کرنے کے بعد اردن و اسرائیل کی سرحد کراس کرنا پڑتی ہے جس کی اجازت اسرائیل نہیں دے سکتا۔ گویا غزہ کی پٹی تک پہنچنے کے لیے تمام راستوں کا کنٹرول اسرائیل کے پاس ہے۔
یہ ملک ابھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبوں تک ہیں جبکہ خود فلسطینی اتھارٹی بھی کہتی ہے کہ ایسا کرنا ابھی صرف خالی خولی ایک علامت اور تاثر کا باعث ہی بن سکے گا۔فلسطین کے برطانیہ میں سفیر حسام زلموت نے کہا ہے کہ اس کے تسلیم کرنے سے شراکت برابری کی بنیاد پر ہو سکے گی۔یروشلم میں سابق قونصل جنرل ونسنٹ فین نے کہا ہو سکتا ہے کہ اس کا ایک نتیجہ یہ نکلے کہ اسرائیل کے ساتھ ان ملکوں کے تعلقات کی نظر ثانی کے لیے کوئی بات چیت شروع ہو سکے یا اس کا کوئی امکان پیدا ہو سکے۔
برطانیہ کے خاص معاملے میں یہ بھی امکان ہو سکتا ہے کہ مغربی کنارے میں تیار ہونے والی اسرائیلی مصنوعات کو برطانیہ روک دے۔ لیکن اس سب کچھ سے اسرائیلی معیشت پر معمولی سا اثر آئے گا۔

ٹیگ: ImpactIsraelMiddle EastPalestinePalestinian stateاثراتاسرائیلتسلیمفلسطینفلسطینی ریاستمشرق وسطیٰ

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN