اردو
हिन्दी
مئی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سوشل میڈیا کے خوبصورتی کے معیار پر اثرات

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
سوشل میڈیا کے خوبصورتی کے معیار پر اثرات
47
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: عارفہ رانا

برسوں سے لوگ خوبصورتی کے مختلف معیار بناتے اور رد کرتے آ رہے ہیں۔ ہر دور میں خوبصورتی کے معنی مختلف رہے ہیں۔ جیسا کہ میجی دور میں جاپانی خواتین میں خوبصورتی کا معیار کالے دانت ہوا کرتے تھے، جن کو فولاد کے پانی کی ڈائی کی مدد سے رنگا جاتا تھا۔ پھر اٹھارہویں صدی میں یورپ میں سفید سیسے اور سرکے کی مدد سے فیس پاؤڈر بنایا جاتا تھا تاکہ جلد بالکل سفید یا پیلی نظر آئے۔ یہ امارت اور استحقاق کی نشانی سمجھی جاتی تھی۔ موجودہ دور میں بھی میانمار کے کچھ قبائل میں لمبی گردن خوبصورتی کا معیار سمجھی جاتی ہے، جس کے لیے گردن میں مخصوص کڑے ڈالے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا آجکل کے دور کی اہم ضرورت بلکہ اہم جزو بن چکا ہے۔ اس ڈیجیٹل دور نے ہم پر نئی دنیاؤں کے در کھول دیے ہیں۔

صبح اٹھتے ہی ہم میں سے زیادہ تر لوگ سب سے پہلا کام فون پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چیک کرنے کا کرتے ہیں اور برانڈز یا مختلف کاروباری اشتہارات دیکھتے ہیں۔ ان تمام اشتہارات میں ماڈلز اور مشہور شخصیات متاثر کن دکھائی دے رہے ہوتے ہیں۔ زیادہ تر نوجوان نسل اسی کو معیار سمجھتے ہوئے ان جیسے بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور نتیجتاً صحت کے اور نفسیاتی مسائل کا شکار بن جاتے ہیں۔ اس کی بڑی مثال رنگ گورا کرنے والی کریمیں، فوڈ سپلیمنٹس، وزن کم کرنے کی ادویات، سٹیرائڈز وغیرہ ہیں، جن کی وجہ سے جلد، گردے اور جگر کے مسائل ایک ہنستی کھیلتی زندگی کو موت تک لے جاتے ہیں۔

ہمارے لیے ان اشتہارات کی حقیقت کو سمجھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ان اشتہارات کو فلٹرز اور کیمرہ ورک کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے۔ جاذب نظر دکھائی دینے کے لیے بہت سے لوگ پلاسٹک سرجری اور ورزش کا سہارا لیتے ہیں۔ یہی فلسفہ آدرشیت کا جھوٹ ہے۔ ہم ان سے متاثر ہو کر اپنی زندگی کو اس ڈگر پر لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی کوشش میں ہم خوبصورتی کا غیر حقیقی معیار مقرر کرلیتے ہیں۔ جب ہم اس معیار تک پہنچ نہیں پاتے تو بہت ساری نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں، جن میں سب سے اہم خود اعتمادی کی کمی اور ڈیس مورفیا (کسی جسمانی عضو کو اچھا نہ سمجھتے ہوئے بدلنے کی خواہش کرنا) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کھانے پینے کی عادات کی خرابی جسے اینوریکسیا نرووسا (جس میں خظرناک حد تک کم کھایا جاتا ہے تاکہ وزن کم ہو جائے)، بلیمیا نرووسا(نفسیاتی عارضہ جس میں حد سے زیادہ کھایا جاتا ہے) یا بائنج (خود کو بے تحاشا کھانے سے روک نہ پانا) کا شکار ہیں۔ نیشنل ایٹنگ ڈس آڈر ایسوسی ایشن امریکا کے محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ایسے لوگوں کی تعداد 70 ملین سے زیادہ ہے۔

نوجوان مردوزن کو یہ سکھانا ناقابل یقین حد تک اہم ہے کہ سوشل میڈیا حقیقی زندگی نہیں ہے۔ تمام نوجوان نسل سوشل میڈیا پر اپنی شخصی انفرادیت قائم رکھنے کے مسائل سے نبرد آزما ہیں۔ کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر جو کچھ دیکھتے ہیں ان کے مطابق وہی اصل معیار ہے، جس کو قائم رکھنا اور قائم کرنا انتہائی مشکل ہے۔ یہ مقرر کردہ معیار حقیقت میں دھول کے سوا کچھ نہیں ہے۔

لڑکیاں سوشل میڈیا کے اس پہلو کا سامنا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ دوسروں کے لیے قابل قبول ہونے کے لیے انہیں کس طرح نظر آنا چاہیے۔ چھوٹی عمر میں ہی وہ دوسروں سے تقابل کرنا شروع کردیتی ہیں اور اکثر ڈیموس فیا کا شکار ہو کراپنے اعضا اور ظاہری وجود میں تبدیلیاں چاہتی ہیں۔ ایسے میں زیادہ وقت وہ سوشل میڈیا پر ان پوسٹس سے تقابل کرتے گزار دیتی ہیں، جو صرف ‘مثالی خوبصورتی‘ کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس سب کے ساتھ، یہ ضروری ہے کہ لڑکیوں کو کھانے کی خرابی اور ذہنی عوارض کی دیگر اقسام کی تشخیص کی پہچان کروائی جائے۔ جس میں سوشل میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ لیکن نہیں کرتا ہے۔

دوسری جانب لڑکے جسمانی فٹنس اور پٹھوں کے واضح کرنے میں زیادہ لگاؤ رکھتے ہیں۔ اس مثالی جسامت کو حاصل کرنے کے لیے غیر صحت مند سپلیمنٹس اور ڈائٹ اکثر جسمانی عوارض کا باعث بن جاتی ہے۔

سوشل میڈیا خوبصورتی کے معیار کے لیے افراد کو منفی طور پر متاثر کرتا ہے۔ یہ انہیں باور کرواتا ہےکہ ان کی معاشرے میں قبولیت انہی خوبصورتی کے معیار کی مرہون منت ہے۔ اگر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کا جائزہ لیا جائے تو یہ غیر حقیقت پسندانہ رجحانات مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔ جو آپ کی رائے آپ کے بارے میں مکمل تبدیل کرسکتے ہیں اور مستقبل میں ناقابل یقین نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جس سے ڈپیریشن، اضطراب اور خود اعتمادی کی کمی انتہائی بڑھ جائے گی۔

لمحہ فکریہ یہ ہے کہ ہم حقیقت کو سراب سے کیسے ممتاز کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے اس تاریک پہلو سے اپنی حفاظت کیسے کرتے ہیں؟ کیونکہ مثبت پہلو بہرحال موجود ہیں۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN