اردو
हिन्दी
جولائی 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

فلسطین پر دہلی میں اہم کانفرنس،غزہ میں نسل کشی کی مذمت،مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
411
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ( رجسٹرڈ)کے زیر اہتمام غزہ  بحران کے درمیان فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ کو نئی دہلی میں ایک اہم  کانفرنس ہوئی جس میں سیاستداں، انسانی حقوق کارکن، سرکردہ دانشوروں نے  فلسطین کی موجودہ صورتحال  اور اس کے عالمی مضمرات  پر روشنی ڈالی ۔ان میں  نیپال کے سابق نائب وزیر اعظم اوپیندر یادو، انسانی حقوق کے  معروف کارکن ہرش مندر، پروفیسر۔  اچین ونائک ، پروفیسر سندیپ پانڈے، کسان لیڈر ڈاکٹرسنیلم،  مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر, ایس کیو آر الیاس، اور دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹرظفر الاسلام خان شامل ہیں . اے آئی ایم ایم ایم آئی کے صدر ڈاکٹر  ظفر الاسلام خان نے  افتتاحی تقریر میں فلسطین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کے تاریخی تناظر  کو تفصیل سے بیان کیا۔  انہوں نے 12ویں صدی میں ہندوستانی صوفی بزرگ بابا فرید کے یروشلم کے دورے، یروشلم میں مدفون قوم پرست رہنما محمد علی جوہر کی طرف سے فلسطین کے لیے ظاہر کی گئی تشویش اور فلسطینی کاز کے لیے مہاتما گاندھی کی مضبوط حمایت  کا تذکرہ کیا.
پروفیسر  آچن ونائک نے اسرائیل کو نسل پرستی،  اور نسل کشی کے اصولوں پر قائم ایک ” نوآبادیاتی، نسل پرست ریاست” کے طور پر بیان کیا۔  روایتی دو ریاستی حل پر تنقید کرتے ہوئے، انہوں نے فلسطینیوں سمیت تمام باشندوں کے لیے انصاف اور مساوات پر مبنی ایک ریاستی حل کی وکالت کی۔ ڈاکٹر  قاسم رسول الیاس نےفلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے، بڑی حد تک  نہتی فلسطینی آبادی کے مقابلے میں اسرائیل کی زبردست فوجی طاقت کی طرف توجہ مبذول کرائی۔  انہوں نے مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کے کردار پر بھی سوال اٹھایا۔  اور غزہ میں نسل کشی کی مہم میں یورپ کے کردار کو نمایاں کیا .
  معروف سوشلسٹ لیڈر اور سماجی کارکن پروفیسر سندیپ پانڈے جنہوں نے امریکی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر میگسیسے ایوارڈ واپس کردیا تھا نے اپنی گفتگو میں غزہ کی نسل کشی کا حوالہ دیتے ہوئے، اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔  کسان رہنما ڈاکٹر  سنیلم نے فلسطینی عوام کی  قبضے کے خلاف مزاحمت کے جائز حق کا اعادہ کیا،انصاف کے لیے ان کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔معروف  انسانی حقوق کارکن ہرش مندر نے تشدد میں مغربی طاقتوں کی ملی بھگت پر روشنی ڈالی، ہولوکاسٹ کے بعد کے نعرے "کبھی نہیں دوبارہ” کے ان کے منتخب اطلاق پر تنقید کی۔  انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ عہد تمام انسانیت کے لیے ہے یا صرف مخصوص گروہوں کے لیے؟ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے، نیپال کے سابق  ڈپٹی  پی ایم اوپیندر یادیو نے اسرائیل کے اقدامات کو جدید دور کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے نازیوں کے مظالم  سے ثطبیق کی۔  انہوں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کی عدم فعالیت پر تنقید کی اور اپنے اس یقین کی تصدیق کی کہ فلسطینی مزاحمت کی بالآخر فتح ہوگی۔
کانفرنس کا اختتام غزہ میں تشدد اور نسلی تطہیر کے خاتمے کے لیے ایک متفقہ اپیل  کے ساتھ ہوا۔  مقررین نے فلسطینی عوام کے لیے انصاف، مساوات اور خود ارادیت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ان کی جدوجہد میں عالمی یکجہتی پر زور دیا۔کانفرس کو کامیاب بنانے میں سید تحسین احمد،نوراللہ خاں،محمد ضحی، ڈاکٹر محمد علی جوہر ،وغیرہ کا اہم رول رہا جبکہ سامعین میں سماج کے مختلف حصوں کے سرکردہ افراد موجود تھے

ٹیگ: harsh MandarNew DelhiPalestine conferencesolidarity with Palestinezafrul islam khan

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN