نئی دہلی:
مغربی بنگال اسمبلی کے لیے نومنتخب تمام77بی جے پی ایم ایل اے کوخطرے کے خدشات کے پیش نظرمرکزی نیم فوجی دستہ کے جوان انہیں تحفظ فراہم کرے گا ۔ سرکاری ذرائع نے پیرکویہ جانکاری دی۔انہوں نے بتایا کہ اسمبلی کے بی جے پی ممبروں کی حفاظت سی آئی ایس ایف اورسی آر پی ایف کے مسلح کمانڈوز کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے اس کی منظوری سینٹرل سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سےتیار رپورٹ اور وزارت کی جانب سے انتخاب کے بعد بی جے پی کارکنوں کے خلاف ہوئے تشدد کے مدنظر وہاں بھیجی گئی اعلیٰ عہدیداروں کی ٹیم کی طرف سے مہیا کرائی گئی جانکاری کو نوٹس میں لیتے ہوئے دی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق 77 میں سے 61 ایم ایل اے کواکم از کم ’ایکس‘ زمرے کی سیکورٹی دی جائے گی اور سی آئی ایس ایف کے کمانڈو تعینات کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ باقی کو یا تو سینٹرل سیکورٹی حاصل ہے یاانہیں’وائی‘زمرے کی اعلیٰ سیکورٹی مہیا کرائی جائےگی۔ حزب اختلاف کے رہنما شنندو ادھیکاری کو پہلے ہی سی آر پی ایف کے جوانوں کے ذریعے’زیڈ‘زمرے کی سیکورٹی دی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے ہی انہیں مغربی بنگال میں زیڈزمرے اور دیگر صوبوں کے لیے وائی زمرے کی سیکورٹی مہیا کرائی گئی تھی، انہیں ایک بلیٹ پروف گاڑی بھی دی گئی تھی۔










