اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

علماء فاؤنڈیشن نوی ممبئی کے زیراہتمام چیری ٹیبل کلینک کاافتتاح

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
علماء فاؤنڈیشن نوی ممبئی کے زیراہتمام چیری ٹیبل کلینک کاافتتاح
110
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی:(ایجنسی)

نوی ممبئی کی معروف اورسماجی کاموں میں سرگرم ملی تنظیم علماء فاؤنڈیشن نے نوی ممبئی کے تربھے سیکٹر21میں غریبوں،ضرورت مندوں اورمفلس ونادارعوام کے لئے ایک چیری ٹیبل کلینک کاافتتاح کیا ہے۔اس کلینک کاافتتاح تھانہ حلقہ کے ممبرپارلیمنٹ راجن وچارے کے ہاتھوں ہوا۔ اس افتتاحی پروگرام کی سرپرستی مہاراشٹرکے مفتی اعظم مفتی عزیزالرحمٰن فتحپوری نے کی۔پروگرام کی نظامت علماء فاؤنڈیشن کے اہم رکن مفتی مامون رشید اور نوی ممبئی کی مشہور سماجی و ملی شخصیت شرف عالم عرف بابا نے کی۔

اس موقع پرکلینک کاافتتاح کرنے کے بعدرکن پارلیمنٹ راجن وچارے نے کہاکہ علماء فاؤنڈیشن نوی ممبئی ایک سماجی تنظیم ہے جوعلاقے میں سماج کی خدمت میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ علماء فاؤنڈیشن اپنے قیام کے دن سے ہی بغیرکسی نام ونمودکے صرف اور صرف سماج کی فلاح وبہبودکے لئے کام کیاہے،اس تنظیم نے کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے زمانے میں ہزاروں ضرورتمندوں کی خدمت کی ہے،ان کے گھروں میں راشن اوراناج پہونچانے کانیک کام کیاہے ،غریب مریضوں کامفت میں علاج کابندوبست کیا اورآج یہ تنظیم اپناباضابطہ کلینک کاافتتاح کررہی ہے جو کہ بہت ہی خوش آئندقدم ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ علماء فاؤنڈیشن نے ہمیشہ ذات دھرم سے اوپراٹھ کرصرف انسانیت کی خدمت کاکام کیاہے۔

اس پروگرام کی سرپرستی کررہے مفتی عزیزالرحمن فتحپوری مفتی اعظم مہاراشٹرنے کہاکہ محتاجوں اورضرورت مندوں کی خدمت کرنے میں کبھی بھی مذہب کوآڑے نہیں آنے دیناچاہئے،انہوں نے کہاکہ علماء فاؤنڈیشن نوجوان علماء کی ٹیم ہے جس میں ہرمسلک اورہرمکتب فکرکے علماء شامل ہیں،ان لوگوں کامقصدمسلک اورمکتبہ فکرسے اوپراٹھ کرصرف انسانیت کی خدمت کرناہے اورالحمدللہ یہ لوگ اپنے مقاصدمیں کامیاب ہیں۔عوام اوراہل خیرحضرات کوبھی چاہئے کہ وہ آگے بڑھیں اوران نوجوان خدمت گاروں کاہاتھ بٹائیں اوران کے کاموں میں حصہ لے کران کےکاموںکوآگے بڑھائیں۔

جمعیۃ علماء کے ناظم تنظیم مفتی محمدحذیفہ قاسمی نے کہاکہ علماء فاؤنڈیشن نوی ممبئی بے کس اوربے بس عوام کے لئے امیدکی کرن ہے،علماء فاؤنڈیشن نے اپنے کارناموں سے عوام کے دل میں جگہ بنائی ہے اورمستقبل میں بھی یہ تنظیم نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ علماء فاؤنڈیشن نوی ممبئی کاقیام کوروناوباسے کچھ دنوں قبل ہی عمل میں آیااورلاک ڈاؤن کے زمانے میں غریبوں اورضرورت مندوں کی خدمت کی،ان کے گھروںمیں راشن اناج پہونچانے کاکام کیا،غریب اورضرورت مندمریضوں کے مفت علاج کاانتظام کیا،مہاجرمزدوروں کوگھرتک پہونچانے کاانتظام کیااورآج اس تنظیم نے باضابطہ طورپرکلینک کاافتتاح کیا۔تنظیم کے صدرمولاناارشادقاسمی نے کہاکہ ہمارامقصدزمینی سطح پرعوام کی خدمت کرناہے اورضرورت مندوں کی ضرورت کوپوراکرناہے۔انہوں نے بتایاکہ ابھی توابتدائی طورپرہم نے کلینک کاافتتاح کیاہے لیکن بہت جلدایک ہسپتال کے قیام کاارادہ ہے،اس کے علاوہ اورنگ آبادمیں کالج کےقیام،لوناوالامیں نشہ مکتی مرکزکے قیام کابھی ارادہ ہے اوراس کی تیاریاں جاری ہیں۔کلینک کی تفصیلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے مولاناارشادنے کہاکہ اس کلینک میں علاج کرانے والوں کوصرف 30روپے فیس اداکرنی ہوگی جس میں چیک اپ کے ساتھ دوابھی دی جائے گی۔یعنی صرف 30روپے میں مکمل علاج ہوجائے گااس کے علاوہ ہرطرح کے امراض کے چیک اپ پر50فیصدسے 70فیصدتک رعایت دی جائے گی اورجس چیک اپ کی سہولت ہمارے یہاں موجودنہیں ہوگی اس کے لئے دیگرہسپتالوں تک مکمل رہنمائی کی جائے گی اورمکمل تعاون کیاجائے گا۔

اس پروگرام میں تربھے،مضافات اورنوی ممبئی کے علاوہ ممبئی سے بھی کافی تعدادمیں علماء،دانشوران،اوراہل خیرحضرات شریک ہوئے۔اس موقع پرشبھانگی تائی( نگر سیوک تربھے) ششی کلا( نگر سیوک تربھے) سریش کلکرنی (نگر سیوک تربھے) شرف عالم بابا سماجی ورکر ،وٹھل مورے (نائب صدر شیوسینا نوی ممبئی) ابو اللیث عرف راجو بھائی (ضلع صدر شیوسینا نوی ممبئی) پروفیسر عالم ندوی،مفتی محمداحمدقاسمی،مولاناخان افسرقاسمی، مولانا عمران قاسمی وغیرہ موجودتھے۔پروگرام کوکامیاب بنانے میں علماء فاؤنڈیشن ممبئی کی پوری منتظمہ کمیٹی پیش پیش رہی ۔بالخصوص مولانا ارشاد صدر علماء فاؤنڈیشن، مفتی حسیب الرحمان قاسمی، جنرل سیکرٹری علماء فاؤنڈیشن، مفتی مامون رشید جوائنٹ سیکرٹری علماء فاؤنڈیشن، مولانا اشرف خزانچی علماء فاؤنڈیشن، اسعد اللہ خان ممبر علماء فاؤنڈیشن و کلینک منیجر،قاری تنویر خزانچی کلینک کمیٹی،ڈاکٹر نثار نائب خزانچی کلینک کمیٹی، مولانا اسلام سلفی صدر کلینک کمیٹی ،مولانا صنوبر قادری نائب صدر کلینک کمیٹی ،ر ضی بھائی جنرل سیکرٹری کلینک کمیٹی وغیرہ قابل ذکرہیں۔ایرولی علاقے سے ماسٹر علاؤ الدین اور سلیم بھائی چنچ پاڑہ جو کہ کلینک کمیٹی کے بھی رکن ہیں پروگرام کو کامیاب بنانے میںاپنا ہر ممکن تعاون پیش کیا۔اس کے علاوہ سابق امام پتھر والی مسجد مولانا جمال الدین رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند مولانا انصار اللہ اس پروگرام میں شرکت کےلئے بطور خاص انکلیشور سے تشریف لائےاورڈاکٹر نثارکے صاحبزادے نہال احمد فیض اللہ بھائی اور تربھے علاقےکے نوجوانوں نے بھی پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN