اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مئو سے مین پوری تک ایکشن میں محکمہ انکم ٹیکس ،اکھلیش یادو کے قریبی دوستوں کے ٹھکانوں پر آئی ٹی کے چھاپے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مئو سے مین پوری تک ایکشن میں محکمہ انکم ٹیکس ،اکھلیش یادو کے قریبی دوستوں کے ٹھکانوں پر آئی ٹی کے چھاپے
89
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ :(ایجنسی)

یوپی میں اسمبلی انتخابات کے درمیان انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے سماج وادی پارٹی کے لیڈروں کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی صبح کچھ ایسے لیڈروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جو ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے قریبی بتائے جاتے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس نے ہفتہ کو سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری اور ترجمان راجیو رائے کے مؤ میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے لکھنؤ میں جینندر یادو اور مین پوری میں منوج یادو کے گھروں پر بھی چھاپے مارے ہیں۔ یہ لوگ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے قریبی بتائے جاتے ہیں۔

ہفتہ کی صبح وارانسی سے محکمہ انکم ٹیکس کی ایک ٹیم مؤ پہنچی اور شہادت پورہ میں ان کے گھر کی تلاشی شروع کردی۔ چھاپے کے دوران ایس پی کے قومی سکریٹری راجیو رائے کو دو گھنٹے تک گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ چھاپے کی خبر پھیلتے ہی ایس پی کارکنوں نے راجیو رائے کے گھر کے باہر ہنگامہ کھڑا کر دیا، جس کے پیش نظر بڑی تعداد میں پولیس موقع پر تعینات کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، اس چھاپے پر ایس پی لیڈر راجیو رائے نے کہا،’انکم ٹیکس محکمہ کے لوگ آئے ہیں۔ میرا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ میرے پاس کوئی غیر قانونی پیسہ نہیں ہے۔لوگوں کی مدد کرنا بی جے پی کو پسند نہیں ہے۔

سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری راجیو رائے کے گھر پر انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپے پر ایس پی ضلع صدر لوہیا واہنی دھیرج راج بھر نے کہا،’آج صبح اچانک کسی محکمہ کےلوگ آئےہیں۔ ہمیں اندرجانے نہیں دے رہےہیں اورنہ کچھ بتا رہےہیں کہ کیاکارروائی چل رہی ہے ۔ اندر سےدورازہ بند ہے۔

उ.प्र.: आयकर विभाग की टीम मऊ में समाजवादी पार्टी के राष्ट्रीय सचिव राजीव राय के निवास पर पहुंची है।

राजीव राय ने कहा, "आयकर विभाग के लोग आए हैं। मेरा कोई आपराधिक रिकॉर्ड नहीं है। मेरा पास कोई अवैध पैसा नहीं है। लोगों की मदद करना भाजपा को पसंद नहीं गया।" pic.twitter.com/PB2GOe897M

— ANI_HindiNews (@AHindinews) December 18, 2021

محکمہ انکم ٹیکس کی اس کارروائی پر برہم ہوئے ایس پی سربراہ نے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ اکھلیش یادو نے ٹویٹ کیا، ’بی جے پی کی ہار کا جتنا خوف بڑھتا جائے گا، اپوزیشن پر چھاپوں کا دور بھی بڑھتاجائے گا، پھر بھی ایس پی کا رتھ اور ہر پروگرام بدستورچلتا جائےگا۔ اب تو عوام پوری طرح بی جے پی کےخلاف اپوزیشن کےساتھ کھڑی ہے۔ اب کیا بائیس کےلیےبی جے پی حکومت اترپردیش کے بائیس کروڑعوام کےیہاںچھاپے ڈالےگی۔‘‘

’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے لکھنؤ کے جینندر یادو، مین پوری کے منوج یادو اور سماج وادی پارٹی کے ترجمان راجیو رائے کے گھروں پر ہفتہ کی صبح مئو میں چھاپہ مارا۔ اطلاعات کے مطابق انکم ٹیکس حکام پورے اہلکاروں کی پوری فوج کے ساتھ چھاپہ مارنے کے لئے پہنچے ہیں۔

محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم گھر کے کونے کونے کی چھان بین کر رہی ہے۔ جہاں جہاں محکمہ کی ٹیمیں کارروائی کر رہی ہیں، ان گھروں کو سیکورٹی فورسز نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے اور کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب لکھنؤ میں امبیڈکر پارک کے قریب واقع جینندر یادو کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے جیننددر یادو کے گھر کی باریکی سے تلاشی لی۔ اس کے علاوہ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے اکھلیش یادو کے قریبی آر سی ایل گروپ کے مالک منوج یادو کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ اس دوران ٹیم کسی کو گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے اور موقع پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN