اردو
हिन्दी
مئی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت: سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کی توہین منصوبہ بند مہم کا حصہ ہے

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
بھارت: سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کی توہین منصوبہ بند مہم کا حصہ ہے
65
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: جاوید اختر

مسلم خواتین کو نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا ایپ بُلّی بائی اور سلّی ڈیلز کیس کی جانچ کے دوران ممبئی اور دہلی پولیس نے اب تک جن چار افراد کو گرفتار کیا ہے، انہیں سوشل میڈیا پر’’ٹریڈز‘‘ (Trads)کے نام سے جانے جانے والے گروپس کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔

’ٹریڈز‘ دراصل ’’ٹریڈیشنلسٹس‘‘ کا مخفف ہے۔ حالانکہ اس کا مطلب روایت پسند ہوتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر اس گروپ کی سرگرمیاں کسی روایت کی پاسداری یا اسے فروغ دینے پر نہیں بلکہ ہندوتو اکے انتہاپسند نظریات کے فروغ پر مرکوز ہیں۔

پولیس نے اب تک جن چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے، ان میں ایک کمپیوٹر انجینئر اور دوسرا کمپیوٹر انجینئرنگ کے دوسرے سال کا طالب علم ہے۔ جبکہ دیگر ملزمین کی عمریں بھی 18 سے 21 برس کے درمیان ہیں۔

TW: You want to understand the scale of the Trad filth we have had to suffer? Here are some examples of what we have been made to go through.
Thread: (1/4) https://t.co/Lh1IPT5t5U pic.twitter.com/ANSbiM5FcX

— Sania Ahmad (@SaniaAhmad1111) January 4, 2022

کون ہیں ٹریڈز؟

بھارت میں متعدد صحافی ’ٹریڈز‘ پر ایک طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں۔ ان صحافیوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے ہزاروں اکاؤنٹس ہیں اور ان میں سے کئی ایک کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ٹوئٹر پر ان میں سے شاید ہی کوئی بلیو ٹک والا تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہو گا لیکن اس کے باوجود ان میں سے کئی اکاؤنٹس کے ٹوئٹس کو کچھ مشہور شخصیات لائک اور ری ٹوئٹ کرتی رہتی ہیں۔

صحافی نیل مادھو گزشتہ پانچ برس سے ان’ٹریڈز‘ کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ سائبر دھمکی اور سوشل میڈیا پر پریشان کرنے کے لیے نہایت منظم طریقے سے کام کرتے ہیں۔

نیل مادھو کا کہنا تھا کہ اگر انہیں آپ کو آن لائن نشانہ بنانا ہو تو یہ اپنے گروپس میں نہایت تفصیل سے اس کا منصوبہ بنائیں گے اور پھر بڑی تعداد میں ایک ساتھ آپ پر حملہ کر دیں گے۔

یہ’ٹریڈز‘ بالخصوص مسلمانوں، دلتوں، مسیحیوں اور سکھوں کے خلاف نہ صرف نفرت پھیلاتے ہیں بلکہ بڑے سرگرم طریقے سے تشدد کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یہ خود بھی قتل، ریپ اور ہر طرح کے تشدد کرنے کی کھلے عام دھمکی دیتے ہیں۔

نیل مادھو کا کہنا تھا کہ ان کے خیالات اتنے انتہاپسند ہیں کہ کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے خلاف نفرت کا اظہار کرنے کے علاوہ کئی مرتبہ بی جے پی پر بھی دلتوں اور مسلمانوں کے تئیں ‘’نرم‘ رویہ اپنانے کا الزام لگا دیتے ہیں اور نکتہ چینی کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ یہ بعض اوقات وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی نہیں بخشتے۔

https://twitter.com/NeelMadhav_/status/1479100974715207680?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1479101653672366082%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dw.com%2Fur%2FD8A8DABED8A7D8B1D8AA-D8B3D988D8B4D984-D985DB8CDA88DB8CD8A7-D9BED8B1-D985D8B3D984D985-D8AED988D8A7D8AADB8CD986-DAA9DB8C-D8AAD988DB81DB8CD986-D985D986D8B5D988D8A8DB81-D8A8D986D8AF-D985DB81D985-DAA9D8A7-D8ADD8B5DB81-DB81DB92%2Fa-60377767

اعتراف جرم

صحافی نیل مادھو اور’ٹریڈز‘ کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے والے دیگر صحافیوں کا کہنا ہے کہ ذات پات کے معاملے میں ان کے خیالات صرف ہندوؤں میں نچلی ذات کے سمجھے جانے والے دلتوں تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ یہ دراصل ہندوؤں میں سب سے اعلیٰ ذات کے سمجھے جانے والے برہمن کی نسلی برتری پر یقین رکھتے ہیں۔ نیل مادھو کے مطابق ان کے خیالات بڑی حد تک ’نازی‘ خیالات سے ملتے ہیں۔

وشو ہندو پریشد جیسی شدت پسند ہندو تنظیم (وی ایچ پی) کے بعض عہدیدار اس کا اعتراف کرنے میں جھجھک بھی محسوس نہیں کرتے۔

وی ایچ پی کے یوتھ ونگ بجرنگ دل کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا،’یہ بات درست ہے کہ ایسا ہوتا ہے کیونکہ مسلم خواتین ترقی پسند نہیں ہیں۔ ان کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ اور اگر یہ سب کچھ ہو رہا ہے تو اسے میں کوئی خراب بات نہیں ہے۔‘

ہندو قوم پرست حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما تاہم اس میں ان کی پارٹی سے وابستہ افراد کے ملوث ہونے سے انکار کرتے ہیں۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان لوکیش چٹرجی نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بُلّی بائی اور سلّی ڈیلز جیسے واقعات بہت غلط ہیں۔ چٹرجی کا کہنا تھا،’’اس معاملے میں تاہم مذہب اور دائیں بازو کے افراد کو ملوث کرنا درست نہیں ہے کیونکہ دائیں بازو کے افراد ایسا نہیں کرتے۔‘‘

No grandstanding here but I believe that most commentators don't really know about the core of the #SulliDeals problem. There are thousands of quite educated (mostly UC H) accounts who think that Modi is not anti-Muslim enough.

They're called TRADS. HAVE A PEAK INTO THEIR FILTH.

— Alishan Jafri (@alishan_jafri) January 4, 2022

تمام طرح کے سوشل میڈیا پر سرگرم

’ٹریڈز‘صرف ٹوئٹر پر ہی نہیں بلکہ فیس بک، ٹیلی گرام اور ریڈاٹ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی پوری طرح سرگرم ہیں، جہاں یہ نہ صرف نفرت آمیز باتیں کرتے ہیں بلکہ ایسی زبان اور گرافکس کا استعمال کرتے ہیں، جو انتہائی تضحیک آمیز اور مجرمانہ ہوتی ہیں۔

یہ لوگ مخالف نظریات رکھنے والوں کو بالعموم نشانہ بناتے ہیں۔ ویب سائٹ ’نیوز لانڈری ‘کے لیے کام کرنے والے صحافی پرتیک گوئل کا کہنا تھا کہ 2020 میں ٹوئٹر پر @TIinexile کے نام سے ایک اکاؤنٹ اور اس کو فالو کرنے والوں نے بنگلور کی سینیئر پولیس افسر ڈی روپا کو نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کارروائی کے بعد ٹوئٹر نے اس اکاؤنٹ کو معطل کر دیا لیکن اس کے بعد اسی یوزر نے @BharadwajSpeaks کے نام سے ایک اور اکاؤنٹ بنا لیا۔ چند ہی گھنٹوں میں اس اکاؤنٹ کو ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز مل گئے۔ اسی اکاؤنٹ نے بعد میں سابق گورنر سوراج کوشل کو بھی ٹوئٹر پر نشانہ بنایا۔

’’ٹریڈز‘‘ ایک دوسرے سے مربوط

نیل مادھو نے مزید بتایا کہ ’ٹریڈز‘ سوشل میڈیا پر اپنی شناخت بھلے ہی راز میں رکھتے ہوں لیکن وہ ایک دوسرے سے اچھی طرح سے مربوط ہیں اور ایک دوسرے کو چہروں اور ناموں سے جانتے ہیں۔

پرتیک گوئل بھی کہتے ہیں کہ بے نام اکاؤنٹس کے پیچھے کون شخص ہے یہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں اور مستقل طور پر ایک دوسرے کے رابطے میں رہتے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ’ٹریڈز‘ صرف ایک آن لائن نیٹ ورک نہیں ہے بلکہ ایک آف لائن نیٹ ورک بھی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی مجرمانہ سرگرمیاں آخر کس طرح کھلے عام ہو رہی ہیں؟ پولیس اور قانون نافذ کرنے والی دیگر ایجنسیاں ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتیں؟

پرتیک گوئل نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلی بائی کیس میں گرفتار کیے گئے نیرج بشنوئی اور چند دیگر لوگوں کے خلاف کچھ لوگوں نے پونے پولیس اور گجرات پولیس میں شکایت کی لیکن دونوں مقامات پر پولیس نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ٹریڈز‘ اکاؤنٹس کے سلسلے میں ٹوئٹر کو بھی کئی بار رپورٹ کی جا چکی ہے۔ زیادہ شکایتیں موصول ہونے پر ٹوئٹر ان اکاؤنٹس کو معطل کر دیتا ہے۔ لیکن یہ نئے نام سے دوبارہ سرگرم ہو جاتے ہیں۔

تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ان باتوں کے مدنظر ’ٹریڈز‘ کے حوالے سے کئی طرح کے سوالات پیدا ہوتے ہیں، جن کا جواب پولیس انکوائری کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ مثلاً ایسے لوگوں کا کیا واقعی کوئی منظم نیٹ ورک ہے؟ کیا اس نیٹ ورک کا کوئی سرغنہ ہے؟ اگر ہے تو کون ہے؟ کیونکہ بلّی بائی کیس کے بعد چھ ماہ قبل کے سلّی ڈیلز کیس میں اب پہلی گرفتاری ہوئی ہے۔ دہلی پولیس نے گو کہ کمپیوٹر انجینیئر اومکاریشور ٹھاکر کو سلّی ڈیلز کا ماسٹر مائنڈ بتایا ہے تاہم لوگوں کو اس پر یقین نہیں ہو رہا ہے۔ ان کہنا ہے کہ بڑی مچھلی کو بچانے کے لیے ایک چھوٹی مچھلی پکڑی گئی ہے۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN