اردو
हिन्दी
اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دوحہ میں ہندوستان کے طالبان سے باضابطہ مذاکرات

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں: طالبان
38
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی؍ دوحہ: (ایجنسی)

ہندوستانی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے اور امریکی فوج کے انخلا کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کا طالبان کی اعلیٰ ترین قیادت سے منگل کو باضابطہ طور پر رابط ہوا ہے۔بھارت کی وزارتِ خارجہ کے اعلان کے مطابق منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھارت کے سفیر اور طالبان کے اعلیٰ ترین رہنما کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے بارے میں بھارتیہ وزارتِ خارجہ کی طرف سے ایک مختصر سا بیان جاری کیا گیا ہے لیکن طالبان کی طرف سے اس بارے میں کوئی بات سامنے نہیں آئی۔

بھارتیہ وزارتِ خارجہ یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ ملاقات طالبان رہنما کی درخواست پر دوحہ میں بھارتیہ سفارت خانے میں ہوئی، جبکہ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خبر میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر میں ہوئی۔ بھارت نے کہا ہے کہ ہندوستانی سفیر دیپک متل سے طالبان رہنما شیر محمد عباس ستانکزئی ملنے ہندوستانی سفارت خانے آئے۔

بھارتیہ وزارتِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں امریکہ کے انخلا کے بعد افغانستان میں رہ جانے والے ہندوستانی شہریوں کے تحفظ اور ان کی جلد از جلد بحفاظت بھارت واپسی کے بارے میں بات ہوئی۔ ہندوستانی سفیر نے بھارت سفر کی خواہش رکھنے والے افغان شہریوں اور خاص طور پر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افغان شہریوں کا معاملہ بھی ملاقات میں اٹھایا گیا۔

ہندوستانی سفیر نے بھارت میں پائی جانے والی اس تشویش کا اظہار بھی کیا کہ بھارت کی مخالف شدت پسند تنظیمیں افغانستان کی سرزمین استعمال کر کے بھارت پر دہشت گردی کے حملے کر سکتی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خبر میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو شدت پسند نظریات اور خاص طور پر پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے ہمیشہ سے طالبان کے بارے میں شدید تحفظات رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اعلی سطحی گروپ تشکیل دیا ہے جس میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں تاکہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال میں ہندوستان کی ترجیحات پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔افغانستان میں ہندوستان کی سرمایہ کاری اور کئی منصوبوں کے پیش نظر ہندوستان کے مفادات افغانستان سے گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ لہٰذا یہ ایک بہت اہم قدم سمجھا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ گروپ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد بدلتی صورتحال کے پیش نظر تشکیل دیا گیا ہے۔ ہندوستان کی پالیسی اور ویژن کے مطابق بنائی گئی ہے۔ اس گروپ کا کام افغانستان میں روزمرہ کی پیش رفت اور ہندوستان پر اس کے اثرات پر نظر رکھنا ہے۔ یہ گروپ پچھلے کچھ دنوں سے باقاعدگی سے میٹنگ کررہا ہے۔ابھی افغانستان کے تناظر میں ہندوستان کی سب سے بڑی ترجیح وہاں سے لوگوں کی محفوظ واپسی اور اقلیتوں کا تحفظ ہے۔ اس کے ساتھ ایک حکمت عملی بنانا ہوگی کہ آنے والے وقتوں میں افغانستان کی سرزمین سے ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں نہ کی جائیں۔

دریں اثنا ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اگست میں ہندوستان کی صدارت کے اختتامی سیشن میں افغانستان سے لوگوں کی محفوظ واپسی اور مشترکہ طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور وہاں اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی ہے۔حکومت نے افغانستان کی صورتحال پر اپوزیشن جماعتوں کو افغانستان کے مسئلے پر اعتماد میں لینے کی قواعد کے حصے کے طور پر بھی آگاہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پچھلے ہفتہ پارلیمنٹ انیکسی میں تقریبا تمام اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کی میٹنگ میں تمام پہلوؤں سے اس کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانا ابھی حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN