اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت کے مسلمان نسل کشی کے آخری پڑائو پر آگئے ہیں

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
بھارت کے مسلمان نسل کشی کے آخری پڑائو پر آگئے ہیں

(علامتی تصویر)

212
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:کلیم الحفیظ

اقوام متحدہ میں مشاورتی حیثیت کی حامل امریکا کی غیر منافع بخش تنظیم ”جسٹس فار آل‘‘ کی جانب سے منعقدہ ایک ورچوئل عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر گریگوری اسٹینٹن نے کہا کہ بھارت نسل کُشی کے آٹھویں مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور مسلم کمیونٹی کا مکمل صفایا صرف ایک قدم دور رہ گیا ہے۔ پروفیسر گریگوری اسٹینٹن امریکی ادارے’’’جینوسائڈواچ‘‘ کے بانی ہیں۔ یہ ادارہ نسل کُشی اور بڑے پیمانے پر قتل کی دیگر شکلوں کی پیشن گوئی اور تدارک کے لیے کام کرتا ہے۔پروفیسر صاحب کی اس تحقیق کی روشنی میں ہمیں ان دس مراحل کا جائزہ لینا چاہئے جو نسل کشی سے متعلق ہیں۔

سب سے پہلا مرحلہ شہریوں کی درجہ بندی (Classification)ہے۔اکثریت خود کو ایک زمرے میں رکھتی ہے اور مد مقابل کو دوسرے خانے میں رکھتی ہے ،پروفیسر کے الفاظ میں ’’انھیں اور ہم ‘‘ میں انسانوں کو تقسیم کردیا جاتا ہے۔یہ سب سے پہلا قدم ہے جو غیریت اور اجنبیت کا احساس دلانے کے لیے اٹھایا جاتا ہے۔عام طور پر ہم گھر میں بھی جب کسی کو نظر انداز کرتے ہیں تو اس کا نام لینے یا رشتے کے نام سے پکارنے کے بجائے ’’اسے یا انھیں ‘‘ کہہ کر بلاتے ہیں۔

دوسرا مرحلہ علامت گری(Symbolization) ہے۔اس کا مفہوم یہ ہے کہ جس قوم کی نسل کشی کی جانی ہے اس کی علامتیں پہلے مٹائی جاتی ہیں۔اس کے نام سے بنے شہروں کے نام بدلے جاتے ہیں،اس کے آباء و اجداد کے ذریعے تعمیر شدہ تعمیرات کو زمیں دوز کردیا جاتا ہے ۔اس کے مذہبی شعائر کی توہین کی جاتی ہے۔اس کے لباس اور رہن سہن کو مطعون کیا جاتا ہے۔دوسری طرف ظالم گروہ اپنی علامتوں کو اختیار کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

نسل کشی کی راہ میں تیسرا مرحلہ عصبیت یا امتیازی سلوک(Discrimination)ہے۔یہ امتیازی سلوک ہر میدان میں ہوتا ہے۔سرکاری نوکریوں سے لے کر دوکان سے سامان خریدنے تک یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اکثریت اقلیت سے دور ہی رہے۔

چوتھا پڑائو غیر انسانی سلوک (Dehumanization)ہے ۔جب نشان زدہ قوم کے افراد کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا ہے۔ان کو ایسی حقارت سے دیکھا جاتا ہے جیسے کہ یہ انسان ہی نہ ہوں ۔ان کی لنچنگ کی جاتی ہے۔ان کی توہین کی جاتی ہے۔

نسل کشی کی پانچویں منزل تنظیم (Organization) ہے ۔اس لیے کہ نسل کشی کے لیے تنظیم بہت ضروری ہے ۔بغیر تنظیم کے کسی قوم کو نہیں کچلا جاسکتا ۔یہ تنظیم پورے ملک میں اپنے منصوبے کے مطابق ہر مرحلے کو انجام دیتی ہے۔

چھٹا مرحلہ پولرائزیشن(Polarization)ہے ۔جب تنظیم اپنے گروپ کو دشمن قوم کے لیے یکجا کرتی ہے ۔ہر وقت ایسے ایشوز اٹھاتی ہے کہ اکثریت اقلیت کی دشمن بنی رہے ۔عداوت مزید پختہ ہوتی رہے۔دوریاں ہر دن بڑھتی رہیں۔

ساتواں قدم تیاری (Preparation)ہے ۔اس کے تحت نسل کشی کی تیاری کی جاتی ہے۔ہتھیار بنانے سے لے کر چلانے تک کی تربیت دی جاتی ہے۔قانونی طور پر پوری قوم کو باغی اور غدار قرار دیا جاتا ہے تاکہ نسل کشی کو جائز قرار دیا جاسکے۔

آٹھویں مرحلے میں ہراساں کرنا اور ایذا پہنچانا (Persecution)ہے ۔ہر طرح سے مخالف قوم کو ڈرایا اور دھمکایا جاتا ہے۔کبھی اپنی کثیر آبادی کا خوف دلایا جاتا ہے۔کبھی اپنے تیوہاروں پر ہتھیاروں کی پوجا کرکے دہشت زدہ کیا جاتا ہے۔کبھی جلسے اور جلوس کے ساتھ ہراساں کیا جاتا ہے۔اشتعال انگیز بیانات اور نعروں سے تکلیف پہنچائی جاتی ہے۔دھرم سنسد میں قتل عام کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔اسلامی شعائر پر نازیبا کمنٹ کیے جاتے ہیں۔

نواں مرحلہ تباہی(Extermination) ہے ۔اس مرحلے پر مخالف قوم کو تباہ و برباد کرنے کے سارے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں۔قانون بنا کر بھی اس کی ترقی کے راستے روکے جاتے ہیں اور نفرت پیدا کرکے اوراپنی قوم کو اکساکر جانی اور مالی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔یہ تباہی نسل کشی کو انجام تک پہنچا دیتی ہے۔

آخری اور دسواں مرحلہ انکار(Denial)ہے۔جس میں نسل کشی کرنے والا گروہ اپنے جرم کا انکار کردیتا ہے۔وہ اپنے اقدام کو جرم مانتا ہی نہیں۔وہ قتل عام کو ملک کے لیے ضروری قرار دیتا ہے۔اسے کوئی شرمندگی کا احساس نہیں ہوتا۔

یہ ہیں وہ دس مراحل جو پروفیسر گریگوری اسٹینٹن نے اپنی تحقیق میں پیش کیے ہیں ،جب ہم اپنے ملک بھارت میں ان مراحل کا تجزیہ کرتے ہیں تو بلاشبہ خود کوآخری پڑائو پر پاتے ہیں۔آزادی کے بعد سے ہی کنارے لگانے کا عمل شروع ہوگیا تھا،تقسیم ملک کے بعد سے ہی مسلمان اور اسلام کے خلاف سازشیں کی جانے لگی تھیں،علامتوں کو مٹانے اور ختم کرنے کے ضمن میںشہروں اور سڑکوںنام بدلنے سے لے کر بابری مسجد انہدام تک کی کارروائی کو رکھا جاسکتا ہے۔وندے ماترم اور سوریہ نمسکار کہنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔تعصب اور امتیازی سلوک کا رویہ بھی اگرچے ابتدا ء سے ہی روا رکھاجانے لگاتھا لیکن اس میں گزشتہ دس سال میں بہت تیزی آئی ہے،جب ایک مسلمان سبزی فروش سے سبزی خریدنے کو بھی ناپسند کیاجارہا ہے۔لنچنگ کے واقعات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ مسلمان انسان ہی نہیں ہیں۔تنظیم کی داغ بیل 1925میں پڑ گئی تھی ۔جس کے تحت آج ڈیڑھ سو سے زیادہ سنگٹھن ہیں۔جس میں بعض سنگٹھن صرف مارنے ،پیٹنے کے لیے ہی ہیں۔پولرائزیشن کے نتائج ہم گزشتہ کئی انتخابات میں دیکھ چکے ہیں۔جس کے نتیجے میںملک کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس آج علاقائی پارٹیوں سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔سنگھ نے نسل کشی اور مسلمانوں کے قتل عام کی تیاری پوری طرح کرلی ہے ۔اس کی شاکھائوں میں جہاں ایک طرف ذہنی طور پر مسلمانوں کا دشمن بنایا جاتا ہے وہیں ہتھیاروں کی ٹریننگ دے کر عملی طور پر تیار کیاجاتا ہے۔رام اور ہنومان کے نام پر نکالے جانے والے جلوسوں میں ہتھیار وں کی نمائش اور نفرت انگیز نعرے بازی نے ہراساں اور خوف زدہ کرنے کا مرحلہ پار کرلیا ہے۔سرکار کے بلڈوزر نویں مرحلے میں داخل ہوکر تباہی کررہے ہیں۔گویا اب اس دن کا انتظار ہے جب آمنے سامنے کی جنگ شروع ہوجائے گی۔

ضروری نہیں کہ پروفیسر صاحب کے اندازے حرف بہ حرف صحیح ثابت ہوں ۔اس لیے کہ وہ بھی انسان ہی ہیں ،انھوں نے دنیا کی تاریخ کے حوالے سے یہ نکات مرتب کیے ہیں۔بظاہرہم اپنے ملک میں مسلمانوں کے خلاف ان کی تحقیق کو سچ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔کئی ممالک میں مسلمانوں کی نسل کشی ہوچکی ہے۔چنگیز خان اور ہلاکو نے بھی مسلمانوں کو نیست نا بود کرنے کا بیڑہ اٹھایاتھا اور لاکھوں مسلمان شہید کردیے تھے۔عیسائیوں اور صلیبیوں نے بھی اندلس کو اسپین بنادیا ہے۔تازہ واقعہ میانمار کا ہے جہاں کی حکومت نے اپنے ملک سے مسلمانوں کو جلاوطنی پر مجبور کیا ہے۔ان عظیم حادثوں کے باوجود مسلمان آج بھی ساری دنیا میں موجود ہیں،پچاس سے زیادہ آزاد مسلم ممالک ہیں۔

بھارت میں نسل کشی کی ان تیاریوں کے بیچ ابھی آئین باقی ہے جس میں اس طرح کے کسی ا قدام کی گنجائش نہیں،ابھی جمہوری نظام میں اپنی سیاسی قیادت کو وجود میں لانے کے امکانات روشن ہیں،ابھی عدلیہ سے انصاف پر مبنی فیصلے ہورہے ہیں ،سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ابھی غیر مسلموں کا ایک بڑا گروہ نفرت انگیز مہم کا مخالف ہے ۔اس لیے مجھے نسل کشی کا کوئی خطرہ مستقبل قریب میں نظر نہیں آتا۔میں مانتا ہوں کہ بھارت میں ہندو اور مسلمان کے درمیان نفرت کی ایک مضبوط د یوار کھڑی ہوگئی ہے۔میں یہ بھی مانتا ہوں کہ سنگھ نے اپنے نوجوانوں کو مسلح کردیا ہے۔لیکن میں یہ بھی مانتا ہوں کہ موت و حیات کے فیصلے زمین پر نہیں آسمان پر ہوتے ہیں،اور مجھے پوری امید ہے کہ اگر بھارت میں کسی گروہ نے مسلمانوں کا صفایا کرنے کے لیے خانہ جنگی کی صورت حال پیدا کی تو اسلام اور مسلمانوں کو فتح حاصل ہوگی ۔مسلمانوں کے پاس ایمان کی وہ قوت موجود ہے جو انھیں میدان جنگ میں غازی بنادیتی ہے ۔اور میرا اس پر بھی ایمان ہے کہ و مکرو اومکر اللہ واللہ خیر الماکرین(آل عمران۔54)وہ بھی چال چل رہے ہیں اور اللہ بھی چال چل رہا ہے اور اللہ بہترین چال چلنے والا ہے اور بقول اقبالؒ

کافر ہے تو شمشیر پر کرتا ہے بھروسہ
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN