مسلمانوں کی آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے مسلم ملک انڈونیشیا کے صدر نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست کو تل ابیب تسلیم کر لے تو انڈونیشیا بھی اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے۔
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے بدھ کے روز فلسطینی تنازعے کے دو ریاستی حل پر بات کرتے ہوئے کہا ‘ فلسطین کی آزادی ہی خطے میں حقیقی امن کے حصول کا واحد راستہ ہے۔ اگر اسرائیل یہ تسلیم کر لے تو ہمیں ایک خودمختار ملک کے طور پر اسرائیل کے حقوق کو تسلیم کرنے کی ضمانت دینی چاہیے۔ نیز اس کے تحفظ کی ضمانت دینی چاہیے۔انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ اسرائیل کی سلامتی یقینی بنانے کی ضرورت ہے، وہ فرانس کے صدر میکروں کے ساتھ موجود تھے۔فرانسیسی صدر میکروں نے اس موقع پر کہا ہمارا ملک فلسطینی ریاست کی آزادی کے لیے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔ یاد رہے انڈونیشیا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں رکھتا ہے