اردو
हिन्दी
اپریل 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنس، اسلامی ممالک افغانستان کی مدد کے لیے متحد

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنس، اسلامی ممالک افغانستان کی مدد کے لیے متحد
68
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد :(ایجنسی)

افغانستان میں ہنگامی صورتحال ہے اور خاص طور پر موسم سرما کے دوران لاکھوں افراد کو بھوک کا سامنا ہے۔ تاہم بین الاقوامی برادری اب تک اس سے نمٹنے کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل طے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ افغانستان میں اگست سے اقتدار پر قابض طالبان حکومت کی مدد کے سلسلے میں مغربی ممالک ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

اسلام آباد میں 57 رکنی اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان افراتفری کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کے نتیجے میں مہاجرین کا بحران شدید اور ملک میں تشدد میں اضافہ ہو گا، ’’یہ کسی کے لیے مناسب نہیں ہے۔‘‘

دو روزہ اجلاس میں اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی تنظیموں، امریکا، روس، چین، یورپی یونین اور جرمنی سمیت جاپان کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔

کابل میں طالبان حکومت کے موجودہ وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی نئی حکومت امن اور سکیورٹی بحال کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مطالبات پورے کر رہی ہے، جس میں تمام دھڑوں کے نمائندوں پر مشتمل حکومت، انسانی حقوق کی پاسداری اور خواتین کے حقوق شامل ہیں۔ ان کے تحریری بیان کے بقول، ’’افغانستان کو سیاسی طور پر علیحدہ کرنا کسی کے حق میں نہیں، لہٰذا سیاسی اور اقتصادی استحکام کی بحالی کے لیے مکمل تعاون لازمی ہو گا۔‘‘

افغان طالبان پہلے بھی بدحال معیشت کی بحالی اور بیس ملین افراد کو بھوک اور خوارک کی قلت سے بچانے کے لیے مدد مانگ چکے ہیں۔ چند ممالک اور امدادی تنظیموں نے امدادی سامان ارسال کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ افغانستان کو فوری امداد کے ساتھ ساتھ معیشت کے طویل مدتی استحکام کے لیے مدد کی اشد ضرورت ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ امریکا نے افغان سینٹرل بینک کے تقریبا ساڑھے نو بلین ڈالر کے اثاثے منجمد کر رکھے ہیں۔ واشنگٹن حکومت، جب تک یہ اور ایسی کئی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کرتی، تب تک دیگر ممالک بھی طالبان سے براہ راست معاملات طے کرنے سے اجتناب کرتے رہیں گے۔ اس بارے میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کو چالیس ملین افغان شہریوں کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہیے۔

علاوہ ازیں افغان وزیر خارجہ نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو دیگر ممالک پر حملے کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے اور سابقہ حکومت کے اہلکاروں کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی بھی نہیں کی جائے گی۔

طالبان حکام کی طرف سے مسلسل ایسے بیانات دیے جاتے ہیں۔ تاہم ان پر خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم اور روزگار کے حصول کی حق تلفی، حکومت میں معاشرے کے ایک بڑے حصے کی نمائندگی شامل نہ کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ سابق حکومتی اہلکاروں کو عام معافی دینے کے وعدوں کے باوجود ان کو نشانہ بنانے کے حوالے سے تنقید کی جاتی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026

حالیہ خبریں

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN