امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایران کے عین وسط کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایران کو معاہدے کرنے کا موقع دیا۔
امریکی صدر نے "ٹروتھ سوشل” پر مزید کہا کہ ایران کو ایک معاہدے تک پہنچنا چاہیے اس سے پہلے کہ یہ سب ختم ہو جائے اور جسے کبھی ایرانی سلطنت کے نام سے جانا جاتا تھا، اس کا ملبہ بچ جائےٹرمپ نے ایران کے بارے میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس صورتحال کو ختم کیا جائے۔ پہلے ہی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور تباہی ہو چکی ہے لیکن اس قتل عام کو روکنے کے لیے ابھی بھی وقت ہے۔ اگلے حملوں کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی ہے اور وہ اس سے بھی زیادہ جارحانہ ہوں گے۔
.اسرائیل نے جمعے کے روز ایران پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل فیکٹریوں اور فوجی رہنماؤں کو نشانہ بنایا اور تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنے کے لیے آپریشن شروع کیا ہے۔ فاکس نیوز کے مطابق اس سے گھنٹے پہلے امریکی صدر نے کہا کہ انہیں ایران پر اسرائیلی حملوں کی پیشگی اطلاع دی گئی تھیفاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری بم نہیں ہو سکتا اور امریکہ کو امید ہے کہ تہران مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا۔ یہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری مذاکرات کے اگلے دور کے حوالے سے تھا جو اتوار کو مسقط میں ہونا تھا۔
یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک امریکی اہلکار نے اعلان کیا کہ جمعہ کی صبح ایران کو نشانہ بنانے والے بڑے پیمانے پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد بھی امریکہ اتوار کو مسقط میں ایران کے ساتھ اپنی جوہری فائل پر بات چیت کرنے کی امید رکھتا ہے