اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا بنارس کی گیان واپی مسجد کو بابری مسجد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
کیا بنارس کی گیان واپی مسجد کو بابری مسجد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے؟
244
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر :جاوید اختر، نئی دہلی

ہندو قوم پرست اور شدت پسند ہندو جماعتیں بھارت میں درجنوں مساجد کے مندر ہونے کے دعوے کرتی رہی ہیں۔ متعدد مساجد میں پوجا پاٹ کرنے کی کوششیں بھی ہوتی رہی ہیں اور کئی مساجد کے حوالے سے عدالتوں میں مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔ تاہم تازہ ترین معاملہ مغل بادشاہ اورنگ زیب کی تعمیر کردہ بنارس کے گیان واپی مسجد کا ہے۔

ہندوؤں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر ایک عدالت نے گیان واپی مسجد کا سروے کرانے کی اجازت دے دی تھی جبکہ یہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ پیر کے روز وضو خانے کے حوض کے سروے کا کام مکمل ہوگیا لیکن عدالت میں پیش کیے جانے سے قبل ہی یہ رپورٹ میڈیا میں لیک کردی گئی۔ مسلم فریق نے اسے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ہندوؤں کے ایک حلقے نے لیک رپورٹ کی بنیاد پر دعویٰ کیا کہ وضو کے لیے جس حوض کا استعمال کیا جاتا ہے، اس میں ’’شیو لِنگ‘‘ ملا ہے جبکہ مسلم فریق کا کہنا ہے کہ وہ دراصل ایک فوارہ ہے، جس کا کچھ حصہ ٹوٹ گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے اوپری حصے پر ایک لمبا سوراخ بھی موجود ہے جو اس کے فوارہ ہونے کی تصدیق کرتا ہے کیونکہ شیولنگ میں اوپر کوئی سوراخ نہیں ہوتا۔

پیر کے روز سروے رپورٹ میڈیا کو لیک کیے جانے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پربعض ہندو تنظیموں اور افراد کی جانب سے مسلم مخالف بیانات کا طوفان سا آگیا۔ ان بیانات میں گیان واپی مسجد کو منہدم کرنے کے مطالبے بھی کیے گئے۔

شرانگیزی کا آغاز ہوچکا ہے

سماجی کارکنوں، دانشوروں اور صحافیوں کا کہنا ہے کہ گیان واپی مسجد کے تنازعے کو بھی بابری مسجد تنازعے کی راہ پر ڈالنے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ایودھیا کی بابری مسجد میں رات کے اندھیرے میں بھگوان رام کی مورتی رکھنے کے بعد اس کا مقدمہ تقریباً پچاس برس تک عدالتوں میں چلتا رہا۔ اس دوران چھ دسمبر 1992 کو انتہاپسند ہندووں نے بابری مسجد کو منہدم کردیا، جہاں اب ایک عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے پانچ اگست 2020 کواس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

بابری مسجد تنازع پر گہری نگاہ رکھنے والے صحافی معصوم مراد آبادی کا کہنا ہے کہ گیان واپی مسجد اور متھرا کی شاہی عید گاہ کے خلاف بھی ایسی ہی شرانگیزیوں کا آغاز ہوچکا ہے جیسا کہ بابری مسجد کے خلاف کیا گیا تھا۔

معصوم مرادآبادی نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ’’جس وقت بابری مسجد کو مندر میں بدلنے کی تحریک چل رہی تھی تو اسی وقت یہ نعرہ اچھالا گیا تھا کہ ‘یہ تو ایک جھانکی ہے، کاشی،متھرا باقی ہے‘ لیکن کچھ لوگوں کو یہ اطمینان تھا کہ بابری مسجد کی اراضی رام مندر کی تعمیر کے لیے دیے جانے کے بعد ملک میں مندر مسجد کی سیاست ختم ہوجائے گی، لیکن یہ محض ان کی خام خیالی تھی۔‘‘

معصوم مرادآبادی کہتے ہیں، ’’بابری مسجد کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے فرقہ پرست اور فسطائی عناصر کو جو ‘فتح‘ ملی ہے اس سے وہ اتنے اتاولے ہو گئے ہیں کہ انہوں نے ہر مسجد کا انجام یہی سوچ لیا ہے۔ ورنہ کیا وجہ ہے کہ بنارس کی گیان واپی مسجد اور متھرا کی شاہی عیدگاہ کے خلاف نئی اور زیادہ خطرناک مہم چھیڑدی گئی ہے۔‘‘

خیال رہے کہ پارلیمنٹ نے 1991 Place of Worship Act کے نام سے ایک قانون منظور کیا تھا جس کی رو سے 1947میں جو عبادت گاہ جس حالت میں تھی اس کی وہی حالت برقرار رکھی جائے گی اور اس میں کسی کو کسی قسم کی ترمیم و تنسیخ کا حق نہیں ہوگا۔ لیکن ہندو قوم پرست تنظیمیں اس قانون میں ترمیم کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

بی جے پی کی رہنما اور مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اوما بھارتی کا کہنا ہے کہ اس قانون کی موجودگی کا مطلب آنے والی نسلوں کے لیے کشیدگی کو برقرار رکھنے کے مترادف ہو گا۔

اس دوران الہ آباد ہائی کورٹ نے مذکورہ قانون کے خلاف ایک عرضی کی سماعت کرتے ہوئے سن 2018میں کہا کہ کسی بھی کیس میں اسٹے آرڈر کی مدت صرف چھ ماہ ہوگی اور اس کے بعد حکم نافذ العمل نہیں رہے گا۔ ہندو جماعتوں نے اسی حکم کا سہارا لے کر سن 2019 میں گیان واپی مسجد کے معاملے میں کیس درج کرا دیا تھا۔

’’گیان واپی مسجد کو منہدم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے‘‘

بھارتی رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ گیان واپی مسجد کے معاملے کو بھی ٹھیک اسی طرف لے جایا رہا ہے جیسا ایودھیا کی بابری مسجد کے ساتھ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’بابری مسجد کا کیس پہلے عدالت میں لے جایا گیا پھر اسے منہدم کر دیا گیا۔ گیان واپی مسجد کو بھی منہدم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔‘‘

بابری مسجد تنازعے پر کتاب ’’ایک رکا ہوا فیصلہ‘‘ کے مصنف اور صحافی پربھاکر مشرا کہتے ہیں،’’گیان واپی کے وجود کے سلسلے میں کچھ لوگ اس لیے فکر مند ہیں کیونکہ انہیں اس معاملے میں بابری مسجد کی کرونولوجی یاد آرہی ہے اور ابتدائی دور میں دونوں معاملات یکساں نظر آ رہے ہیں، جس سے لوگوں کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔‘‘

’مسجد ہے اور مسجد ہی رہے گی‘

مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے گیان واپی مسجد تنازعے کے حوالے سے کہا کہ اس کو مندر قرار دینے کی کوشش، فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنے کی سازش سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔’’گیان واپی مسجد ہے اور مسجد ہی رہے گی۔ 1937میں عدالت یہ بات طے کرچکی ہے کہ اس مسجد کا پورا احاطہ مسلم وقف کی ملکیت ہے اور مسلمانوں کو اس میں نماز پڑھنے کا حق ہے۔‘‘

مولانا رحمانی کا کہنا تھا کہ اگر خیالی دلیلوں کی بنا پر عبادت گاہوں کی حیثیت بدلی جائے گی تو پورا ملک افراتفری کا شکار ہوجائے گا، کیونکہ کتنے ہی بڑے بڑے مندر،بودھ اور جین مت کی عبادت گاہوں کو تبدیل کر کے بنائے گئے ہیں اور ان کی واضح علامتیں موجود ہیں۔

معصوم مرادآبادی کہتے ہیں،’’یہ تمام شرانگیزیاں دراصل اقتدار کے گھمنڈ میں چور شرپسندوں کی طرف سے اس لیے کی جا رہی ہیں کہ وہ مسلمانوں کو نیچا دکھائیں اور انہیں ردعمل پر مجبور کریں۔‘‘

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN