اردو
हिन्दी
اپریل 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سری لنکا کی حکومت ہے یا کوئی ’فیملی کمپنی‘ ؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
سری لنکا کی حکومت ہے یا کوئی ’فیملی کمپنی‘ ؟
149
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جاوید اختر، نئی دہلی

سری لنکا میں دو دہائیوں سے اقتدار راجا پکشے خاندان میں ہے۔ صدر اور وزیر اعظم سمیت کوئی نصف درجن اعلی عہدے اسی خاندان کے پاس ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ میں سری لنکا حکو مت کو ‘ایک خاندان کے ذریعہ چلائی جانے والی کمپنی‘ بھی قرار دیا جا چکا ہے۔

راجا پکسے خاندان کے ایک اور فرد کو اس ماہ کے اوائل میں وزارت کا عہدہ دے د یا گیا۔ باسل را جا پکسے کو وزیر خزانہ بنایا گیا۔ وہ صدر گوٹبایا راجا پکسے کے تیسرے بھائی ہیں۔ ان کے دو بھائی پہلے سے ہی اقتدار میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔

راجا پکسے خاندان کے نصف درجن افراد اقتدار میں

اس وقت راجا پکسے خاندان کے نصف درجن سے زیادہ افراد اعلی حکومتی عہدوں پر ہیں۔ 72 سالہ گوٹبایاراجاپکسے کے بڑے بھائی 75 سالہ مہندا راجا پکسے وزیر اعظم ہیں۔ ان سے بھی بڑے بھائی 78 سالہ چمل راجا پکسے وزیر داخلہ ہیں۔ قومی سلامتی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی وزارت بھی انہیں کے پاس ہے۔ چوتھے بھائی 70سالہ باسل راجا پکسے کو وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔

بھائیوں کے علاوہ بھتیجے بھی سری لنکا حکومت میں اعلی عہدوں پر ہیں۔ مہندا راجا پکسے کے بیٹے نمل راجا پکسے اسپورٹس اور نوجوانوں کے امور کے وزیر ہیں۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور انٹرپرنیورشپ ڈیولپمنٹ کی وزارت بھی انہیں کے پاس ہے۔ چمل کے بیٹے شاشیندر راجا پکسے کو ایک منفرد قسم کی وزارت سونپی گئی ہے۔ اس وزارت کا نام ہے ‘دھان اور اناج، آرگینک فوڈ، سبزیاں، پھل، مرچ، پیاز اور آلو، بیجوں کی پیداوار اور اعلی تکنیک والی زراعت کی وزارت۔‘

دو عشروں سے اقتدار پر قابض

راجا پکسے خاندان گزشتہ دو عشروں سے سری لنکا میں اقتدار پر قابض ہے۔ اسے اتنی مقبولیت دلانے کا سہرا وزیر اعظم مہندا راجا پکسے کے سرجا تاہے۔ جنہوں نے سن 2009 میں تمل باغیوں ایل ٹی ٹی ای کا صفایا کرکے سری لنکا کی دہائیوں پرانی خانہ جنگی کو ختم کیا تھا۔ اس دوران ان کے بھائی گوٹبایا وزیر دفاع تھے اور ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے کئی الزامات عائد کیے گئے تھے۔

سن 2015 تک مہندا راجا پکسے دو مرتبہ سری لنکا کے صدر رہے۔ انہوں نے آئین میں ترمیم کرکے تیسری مرتبہ بھی الیکشن میں حصہ لیا لیکن اپوزیشن اتحاد نے انہیں شکست دے دی۔ تاہم جنگی جرائم اور اقلیتوں کے معاملات کی بنیاد پر اقتدار میں آنے والی نئی حکومت کامیاب نہیں ہوسکی اور ایک بار پھر اقتدار راجا پکسے خاندان میں چلا گیا۔

اس پورے معاملے میں فیصلہ کن مرحلہ اس وقت آیا جب سال 2019 میں سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر بم دھماکے ہوئے۔ ان حملوں میں ڈھائی سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس سے عوام کو قانون و انتظام کو سختی سے نافذ کرنے والی راجا پکسے خاندان کی ضرورت پھر محسوس ہوئی اور اس کے بعد ہونے والے عام انتخابات میں گوٹبایا بڑی آسانی سے صدر منتخب ہو گئے۔

مقبولیت کی وجہ

سری لنکا میں راجا پکسے خاندان کا کنٹرول اتنا زبردست ہے کہ ایک میڈیا رپورٹ میں سری لنکا حکومت کو ‘ایک فیملی کے ذریعہ چلائی جانے والی کمپنی‘ قرار دیا گیا تھا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا تاہم کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کو اقتدار سونپنے کے پیچھے بعض دیگر وجوہات بھی کارفرما ہیں۔ دہلی یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس شعبے میں اسسٹنٹ پروفیسر جس پرتاپ برار کہتے ہیں،”دراصل لوگ ملک کے لیے جدوجہد سے خود کو وابستہ کرنے کے بجائے اس شخص یا خاندان سے وابستہ کرتے ہیں جو جدوجہد کی قیادت کر رہا ہو۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ عام طور پر لوگوں کا اعتماد ادارے کے بجائے فرد خاص پر ہوتا ہے جو سماج میں تقسیم کو ختم کرکے انہیں متحد کرنے کا کام کرتا ہے۔

کولمبو میں سینٹر فار پالیسی الٹرنیٹیوز کے سینئر محقق بھوانی فونسیکا کا تاہم کہنا ہے کہ سری لنکا میں راجا پکسے خاندان کے اقتدار پر گرفت کی ایک بڑی وجہ ملکی اپوزیشن کا کمزور ہونا بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا،”کمزور اپوزیشن کی وجہ سے انتظامیہ پر کسی طرح کا حقیقی کنٹرول نہیں ہے جس کی وجہ سے سری لنکا میں آئینی جمہوریت سخت مشکلات سے دوچار ہے۔”

راجا پکسے خاندان کی نکتہ چینی

دو عشروں سے اقتدار پر قابض رہنے والے راجا پکسے خاندان پر نکتہ چینی بھی ہوتی رہی ہے۔ حالیہ مہینوں میں مختلف مطالبات پر زور دینے کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں لیکن حکومت نے انہیں سختی سے کچل دیا اور دلیل دی کہ ان مظاہرین نے کووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کی تھی۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ راجا پکسے خاندان کو یہ خوش فہمی ہے کہ وہ ملک کے تمام مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر اور ماہر اقتصادیا ت ہرشا ڈی سلوا کا کہنا تھا،”راجا پکسے خاندان یہ سمجھتا ہے کہ مہارت اور صلاحیت صرف ان کے خاندان میں ہی موجود ہے۔ یعنی اگر ایک بھائی کوئی کام نہیں کرسکا تو دوسرا کرنے کی کوشش کرے گا اور اگر وہ بھی نا کام رہتا ہے تو تیسرا اسے کرلے گا۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں راجا پکسے خاندان میں اقتدار مرکوز رہنے کی نکتہ چینی کرتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ا س کی وجہ سے سری لنکا کی ترقی پیچھے چلی گئی ہے کیونکہ اس خاندان کے افراد کا کوئی احتساب نہیں کرتا۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN