اردو
हिन्दी
جولائی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا رام کو ایک بار پھر بن باس پر بھیجا جا رہا ہے؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
322
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: روہنی سنگھ
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کا موسم بھی عجیب سا ہوتا ہے۔چند روز قبل میں لحاف اوڑھے سردی کو بھگا رہی تھی کہ دورازے پر پہلے گھنٹی بجنے لگی، اور پھر لگاتاردستک میں آنکھیں ملتے ہوئے اور صلواتیں سناتے ہوئے دروازے پر پہنچ گئی۔
یہ کیا گیروے کپڑا پہنے ایک ہجوم سا دروازہ کے باہر کھڑا تھا اور مجھے دیکھتے ہی جئے شری رام کے نعرے بلند کرنے لگا۔ کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا۔ اس ہجوم میں سے ایک شخص ، جو کسی مندر کا پجاری لگ رہا تھا، جلد ہی میرے ماتھے پر ٹیکہ لگایا اور دوسرے شخص نے ایک کارڈ تھما کر کہا کہ ایودھیا میں رام مندر اب تیار ہو رہا ہے۔ اس کی افتتاحی تقریب 22 جنوری کو ہو رہی ہے۔ اس لیے وہ مجھے اس تقریب میں آنے کی دعوت دینے آئے ہیں۔ اگر ایودھیا جانے میں مشکل ہے، تو سوسائٹی میں بھی اسی دن تقریب منعقد کی گئی ہے اور اس میں بھگوان رام کو ان کا گھر ملنے کی خوشی میں جشن ہوگا۔ کیونکہ پچھلے چار سوسالوں سے بھگوان رام بے گھر تھے، اس جگہ پر بابری مسجد کھڑی تھی، جس کو 1992 میں مسمار تو کیا گیا تھا، مگر2019 میں سپریم کورٹ کی طرف سے مسجد کی زمین رام جنم بھومی ٹرسٹ کو دینے کے بعد ہی مندرکی تعمیر کا کام شروع ہوا۔ اور اب عام انتخابات کے چند ماہ قبل تیار ہو گیا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی خود اس کا افتتاح کریں گے۔ جو آدمی مجھے کارڈ دے رہا تھا، بے تکان بولے جا رہا تھا۔
اب میرے بولنے کی باری آئی، تومیں نے اس جم غفیر سے کہا کہ میرے گھر میں تو پہلے سے ہی بھگوان رام موجود ہیں۔ تو وہ کیسے بے گھر تھے۔ مگر وہ مجھے قائل کرنے کی کوشش کر رہے تھے
آخر مجھے انہیں بتانا پڑا کہ میں سکھ مذہب سے تعلق رکھتی ہوں اور میرے لیے رام، پیغمبر محمد، یا گرو نانک سب ایک جیسے ہیں۔ میں سب کی عزت کرتی ہوں۔۔اب ان میں سے ایک آواز آئی،’’میڈم سکھ بھی تو ہندو ہوتے ہیں۔‘‘۔
اگر یہ سب کافی نہیں تھا، ہماری سوسایٹی کا وہاٹس ایپ گروپ پیغامات سے بھر گیا ہے جس میں لوگوں سے بھگوان رام کو اس کا گھر ملنےکاجشن منانے کے لیے تیل اوردیے  عطیہ کرنے کو کہا جا رہا ہے۔ اوریہ عطیہ دینے کے بعد آپ کو اپنی تصویر بھی پوسٹ کرنی ہے۔ ورنہ سماجی بائیکاٹ کیا جائے گا۔
مذہب اور عقیدے کے معاملات ہمیشہ سے ایک فرد کا ذاتی معاملہ رہا ہے۔ لیکن  ان دنوں جس طرح سے لوگوں کے عقیدے کے معاملات کو سیاست اور سیاسی جماعتوں کی انتخابی حکمت عملی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، وہ خطرناک مثال پیش کر رہی ہے۔
یوں تو وشو ہندو پریشد کے زیر کنٹرول رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ مندر کے افتتاح کے تمام انتظامات کر رہا ہے، لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اسے ہر سطح پر حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت حاصل ہے۔ یہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور وشو ہندو پریشد کے رضاکار  ہیں جو ’’میرے گھر رام آئے ہیں‘‘ کی گھر گھر مہم چلا رہے ہیں۔
۔ ہندوستان میں، ہندو مذہب میں دیوتاؤں کی کمی نہیں ہے۔ قدرت کی قوتوں کی پوجا کرنے سے لے کر وشنو کے کئی اوتاروں تک، ہندوستان میں، ہر قبیلے اور علاقے کا اپنا خدا ہے۔ ہر ایک کی مختلف رسومات بھی  ہیں۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ اس ملک میں 33 کروڑ دیوی دیوتاؤں کی پوجا ہوتی ہے۔
وہ جگہ جہاں آج نیا تعمیر شدہ رام مندر کھڑا ہے، دسمبر 1992 تک بابری مسجدی  ہوا کرتا تھی۔
 اسے بابر کے دربار میں ایک کمانڈر میر باقی نے تعمیر کروایا  تھا۔ یہ جگہ سو سال سے زیادہ عرصے سے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تنازعہ کی وجہ بنی ہوئی تھی۔ یہ معاملہ 1885 میں عدالت میں پہلی بار لایا گیا تھا اور پھر کئی موڑ سے گزرتے ہوئے 2019 میں ہندوستان کی سپریم کورٹ نے مندر کے حق میں فیصلہ سنایا۔
اس تنازعہ نے حکمران بی جے پی کو اپنی سیاسی قسمت بنانے کا وسیلہ دیا ہے۔ مرلی منوہر جوشی اور لال کرشن اڈوانی سمیت بی جے پی کے اس وقت کے مضبوط رہنما، نےمندر  کو پارٹی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے استعمال کیا۔ آج بی جے پی کو جو اکثریتی حکومت اور طاقت حاصل ہے وہ انہی  کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ستم ظریفی یہ ہے کہ اڈوانی اور جوشی دونوں زندہ ہیں اوروہ مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔ لیکن ان دونوں کو گھر میں بیٹھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ایک صدی قبل علامہ اقبال نے رام کو امام ہند کہا تھا۔شاید وہ بھی نہیں جانتے تھے کہ ہندوستان کے رام ہندوؤں تک محدود ہوکر رہ   جائیں گے اور دائیں بازو کی بی جے پی کے لیے انتخابات جیتنے کا وسیلہ بن جائیں گے۔ رام تو دل میں رہتے تھے۔ مگر لگتا ہے ان کو دل سے نکال کر مندر میں بھیج کر ایک بار پھر بن باس پر بھیجا جا رہا ہے۔ رامائن کے مطابق تو وہ بارہ سال بعد ایودھیا واپس آگئے تھے، مگر اب دل میں کب واپس آئیں گے، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔(ڈی ڈبلیو)
(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN