اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا پاک -امریکہ تعلقات میں رومانس ختم ہونے جا رہا ہے؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
کیا پاک -امریکہ تعلقات میں رومانس ختم ہونے جا رہا ہے؟
28
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

عبدالستار

پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے حال ہی میں امریکہ کا دورہ کیا تھا لیکن پاکستان میں یہ تاثر ہے کہ ان کے دورے کے نتیجے میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں کوئی خاص گرمجوشی نہیں آئی۔ سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے اور امکان ہے کہ آنے والے وقتوں میں اس تناؤ میں مزید اضافہ ہو گا۔

اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کا کہنا ہے کہ امریکہ کو احساس ہو چکا ہے کہ پاکستان کا طالبان پر اتنا اثر رسوخ نہیں ہے جتنا ماضی میں تھا۔ اسی لیے اب وہ افغانستان میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،’’امریکہ افغانستان میں جنگ بندی چاہتا ہے، جس کی پاکستان نے کوشش بھی کی لیکن طالبان اب پاکستان کی ہر بات ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ کیونکہ ان کے تعلقات چین، روس اور دوسرے ممالک سے بھی ہیں اور حال ہی میں چین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر امریکہ پاکستان کو زیادہ اہمیت نہیں دے رہا، جس کی وجہ سے مشیر برائے قومی سلامتی کو علی اعلان مختلف آپشنز کی بات کرنی پڑی۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات کو بھارت امریکا تعلقات کے تناظر میں بھی دیکھنا چاہیے، ’’جیسے جیسے چین کا گھیرا تنگ کرنے کے لیے بھارت اور امریکا میں تعلقات بڑھیں گے، ویسے ویسے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہو گا۔ امریکا پاکستان کو عسکری اور دیگر امداد کے معاملے میں مدد نہیں دے گا تو ایسے میں پاکستان کے پاس روس اور چین کا ہی آپشن رہ جاتا ہے۔‘‘

پشاور یونیورسٹی کے ایریا اسٹڈی سینٹر کے سابق سربراہ ڈاکٹر محمد سرفراز خان کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان افغانستان میں جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کرے لیکن پاکستان اتنا مؤثر کردار ادا نہیں کر رہا، جس کی وجہ سے واشنگٹن اور مغرب میں اسلام آباد کے خلاف ناراضی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،’’اس کے علاوہ طالبان جس طرح عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ مغرب اور امریکا نے بیس سال میں، جو ریاستی ڈھانچہ کھڑا کیا تھا، طالبان اس کو تباہ کر رہے ہیں اور واشنگٹن میں یہ تصور ہے کہ طالبان کو پاکستان کنٹرول کر سکتا ہے لیکن پاکستان ان کو کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔ اس کی وجہ سے اسلام آباد کے خلاف غصہ بڑھتا جا رہا ہے اور آنے والے وقتوں میں اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات میں مزید تلخی آئے گی۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان، جس طرح ‘غیر انسانی سزائیں‘ دے رہے ہیں، اس کی وجہ سے مغربی رائے عامہ میں ان کے خلاف بہت نفرت پائی جاتی ہے، ”نہ صرف افغانستان کی اور خطے کی خواتین افغان طالبان کی ممکنہ کامیابی پر خوفزدہ ہیں بلکہ مغرب کی خواتین بھی افغانستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خواتین کے خلاف تشدد کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہی ہیں اور ایسے میں امریکا اور مغربی ممالک پر یہ دباؤ ہے کہ وہ پاکستان کو اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا کہیں۔‘‘

کراچی یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سابق سربراہ ڈاکٹر طلعت اے وزارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اب افغانستان کے استحکام کے لیے امریکا کی طرف دیکھنا نہیں چاہیے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو اردو کو بتایا، ’’واشنگٹن نے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، جو چین کا دشمن ہے اور بھارت اور امریکا مل کر چین کے گرد گھیرا تنگ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر افغانستان میں استحکام ہوتا ہے تو اس سے چین، سی پیک اور بی آر آئی کو فائدہ ہو گا، جو امریکا کسی صورت نہیں چاہتا۔‘‘

ڈاکٹر طلعت وزارت کے بقول پاکستان کو امریکا کی پروا نہیں کرنی چاہیے بلکہ روس، چین، ایران اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر افغانستان میں استحکام پیدا کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔

(بشکریہ : ڈی ڈبلیو)

(یہ مضمون نگار کے اپنے خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN