اردو
हिन्दी
اپریل 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر ’آہنی دیوار‘ مکمل کر لی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر ’آہنی دیوار‘ مکمل کر لی
82
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ پٹی : (ایجنسی)

اسرائیل نے سات دسمبر منگل کے روز اپنی سرحد کے ساتھ محصور غزہ کی پٹی کے آس پاس ایک بہتر حفاظتی رکاوٹ کو مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ یہ نئی آہنی دیوار جدید سینسرز سے لیس ہونے کے ساتھ ساتھ زیر زمین پھیلی ہوئی ہے تاکہ عسکریت پسندوں کو سرنگوں کے استعمال سے بھی باز رکھا جا سکے۔

اس دیوار کے ساتھ زمین کے اوپر موجود باڑ، بحری رکاوٹ، ریڈار سسٹم، اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے نظام کو مزید بہتر کیا گيا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز کا کہنا ہے کہ یہ نئی آہنی دیوار، ’’اسرائیلی شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرے گی۔‘‘

اس کی تعمیر میں تقریباً سوا دو لاکھ ٹرک کنکریٹ اور تقریبا ڈیڑھ لاکھ ٹن لوہا اور اسٹیل استعمال کیا گیا ہے۔ بینی گانٹز کا کہنا ہے کہ یہ ’’آہنی دیوار‘‘ 65 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے جو، ’’شدت پسند تنظیم اور جنوبی اسرائیل میں رہنے والوں کے درمیان رکاوٹ کا کام کرے گی۔‘‘

اسرائیلی وزارت دفاع نے تاہم یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ آخر یہ آہنی دیوار زیر زمین کتنی گہری ہے۔ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے حملوں کو روکنے کے لیے پہلی بار سن 2016 میں اس رکاوٹ اور دیوار کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسرائیل، یورپی یونین اور امریکا جیسے مغربی ممالک حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں، جو غزہ کے علاقے میں نہ صرف مقبول ہے بلکہ انتخابات میں بھی کامیاب ہوتی ہے۔

حماس نے سن 2007 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد غزہ کا اقتدار حاصل کیا تھا تب سے اس گروپ کے ساتھ اسرائیل نے چار جنگیں لڑی ہیں۔ اس میں سے حالیہ جنگ اسی برس مئی میں ہوئی تھی۔

لڑائی کے دوران حماس نے سرنگ کے ذریعے جنگجوؤں کو اسرائیل میں داخل کرانے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہی تھی۔

حماس کو سن 2014 میں لڑائی کے دوران زیادہ کامیابی ملی تھی جب اس کے جنگجو کئی بار اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

اسرائیل اور مصر اس علاقے کے اندر آنے اور وہاں سے باہر جانے والے سامان اور لوگوں کو سختی سے کنٹرول کرتی ہے اور ان کی نگرانی کرتے ہیں۔ عالمی امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غزہ میں بسنے والے تقریباً 20 لاکھ لوگ اس ناکہ بندی کی وجہ سے انتہائی خراب حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اس ناکہ بندی کو ختم کرانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے حماس نے سن 2018 اور سن 2019 میں سرحد کے آس پاس بڑے پیمانے پر مظاہروں کا بھی اہتمام کیا تھا۔ ان پر تشدد مظاہروں کے دوران 200 سے زائد فلسطینی جبکہ ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا تھا اور ہزاروں فلسطینی بھی زخمی ہو گئے تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026

حالیہ خبریں

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN