اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، متعدد شہید،سیکڑوں زخمی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، متعدد شہید،سیکڑوں زخمی
68
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ :
جنگ کادائرہ دیگر علاقوںتک پھیل گیا ہے۔ فلسطین کے مقبوضہ علاقۂ غرب اردن میں اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی شہری سڑکوں پر اتر آئے، قابض افواج نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 مظاہرین کو شہید کردیا۔ شام سے بھی اسرائیل پر راکٹ داغے جانے کی خبر ہے۔ اسرائیل چن چن کر بلند سرکاری اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ آج کے ایک حملہ میں میڈیا سینٹر تباہ کردیا گیا جن میں الجزیرہ سمیت غیرملکی میڈیا کے دفاتر ہیں۔ ادھر العربیہ نے اطلاع دی ہے کہ جوابی حملوں میں کئی اسرائیلی مارے گئے ہیں۔ اسی دوران ترکی عالمی برادری کی بے حسی پر سخت ناراض ہے ۔ اس نے کہاکہ خاموش رہنے والوں کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔ سعودی عرب میںاو آئی سی کے ہونے والے اجلاس پر سب کی نظر ہے ، حالانکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مجوزہ اجلاس روک دیا گیا ، اب کب ہوگا پتہ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ اس دوران قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں‌اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں 11 فلسطینی شہید اور 500 زخمی ہوگئے۔

وہیں اسرائیل نے ہفتے کے روز غزہ میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کو فضائی حملے میں تباہ کر دیا ہے جس میں بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ اور امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے دفاتر قائم تھے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائیہ، توپ خانے اور ٹینکوں سے چار دن سے مسلسل بمباری کی جا رہی ہے جس میں بے گناہ فلسطینی بچوں اور خواتین سمیت 140 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہفتہ کو ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے حملے میں آٹھ بچے اور دو خواتین ہلاک ہوئیں۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان 2014 سے اب تک کا یہ سب سے پرتشدد تنازع رہا ہے۔ جس کثیر المنزلہ عمارت کو ہفتہ کو نشانہ بنایا گیا اس میں الجزیرہ کے دفتر کے علاوہ کئی دیگر مقامی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے دفاتر کے ساتھ کئی رہائشی اپارٹمنٹس بھی تھے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس عمارت میں حماس کے ’عسکری اثاثے‘ موجود تھے۔

دوسری جانب جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں‌نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔غزہ سے العربیہ کے نامہ نگاروں کے مطابق ہفتہ کے روز شدید اسرائیلی بمباری دوبارہ شروع ہونے کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف میں اہداف کو نشانہ بنایا۔نامہ نگاروں کے مطابق دوسری جانب غزہ سے بھی جوابی کارروائی کے طور پر وسطی اسرائیل کے مختلف شہروں سمیت تل ابیب کو دسیوں راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تل ابیب کے رہائشیوں کو زیر زمین محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ادھر بن گوریان ہوائی اڈے کی سمت داغے جانے والے راکٹ کو اسرائیلی میزائل شکن آئرن ڈوم پروگرام نے فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا جس کے بعد راکٹ کے ٹکڑے تل ابیب کے قریبی قصبے رمات جان کے قریب گرنے سے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ لبنان کے سرحدی علاقے القلیلہ سے اسرائیل پر تین راکٹ داغے گئے ہیں۔ اس واقعے کے چوبیس گھنٹوں کے بعد اسرائیلی فوج نے شام کی سرزمین سے بھی راکٹ داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہےکہ یہ راکٹ ویران علاقے میں گرے ہیں، جن سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN